Urdu news

Wednesday, 31 July 2024

وفاقی حکومت کی لاپروائی کے سبب ایچ ای سی سربراہ سے محروم

  کراچی: وفاقی حکومت کی لاپروائی کے سبب ملک میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کی ترویج کا ذمہ دار سب سے بڑا ادارہ گزشتہ کم از کم 2 روز سے بغیر انتظامی سربراہ کے کام کررہا ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد بحیثیت چیئرمین ایچ ای سی اپنی دوسری مدت ملازمت پوری کرچکے ہیں تاہم ایچ ای سی کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعظم پاکستان نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری تاحال منظور نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ محکمہ قانون توسیع کی اس سمری پر اعتراض لگاچکا تھا لہذا اب وزیر اعظم پاکستان کے لیے یہ انتہائی مشکل فیصلہ ہوگا کہ وہ اس سمری کی منظوری دے دیں یہ سمری وفاقی محکمہ تعلیم کے سیکرٹری محی الدین وانی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

“ایکسپریس” نے ایچ ای سی کی موجودہ صورتحال اور یہ جاننے کے لیے کہ آخر عارضی چارج کی سمری کیوں بھجوائی نہیں جارہی محکمہ تعلیم کا موقف جاننے کے لئے سیکرٹری تعلیم سے مسلسل رابطے کی کوشش کی تاہم وہ رابطے سے گریز کرتے رہے۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین کے عہدے سے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے والے ڈاکٹر مختار احمد کو اب تک بعض حلقوں کی جانب سے امید دلائی گئی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کسی بھی وقت ان کی توسیع کے حوالے سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دیں گے۔

امید دلانے والوں میں کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی پیش پیش ہیں جس کے سبب ڈاکٹر مختار مدت ملازمت کے خاتمے کے باوجود ایچ ای سی آرہے ہیں، وہ 30 اور 31 جولائی دونوں روزایچ ای سی آئے دفتر کے آس پاس موجود بھی رہے تاہم کسی قانونی مشکل سے بچنے کے لیے بظاہر انتظامی امور سے دور رہے۔

ادھر ان کی مدت ملازمت ختم ہوتے ہی ایچ ای سی میں بدھ کی شام بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں، یہ تبادلے 31 جولائی تک چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی نوٹیفکیشن سامنے نہ آنے پر ہوئے ہیں۔

ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے جس کے مطابق کل 44 افسران کے بیک وقت تبادلے کردیے گئے ہیں جس میں 19 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 25 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں، صرف 6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا چیئرمین سیکریٹیریٹ سے تبادلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کسی انتظامی سربراہ کی عدم موجودگی میں اتنے بڑے پیمانے پر تبادلوں سے مختلف شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں اور افسران کے مابین چہ مگوئیاں ہورہی ہیں۔

“ایکسپریس” نے اس حوالے سے ایچ ای سی کے ایگزیکیوٹوو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے بھی رابطے کی کوشش کی تاہم انہوں نے فون ریسیور نہیں کیا۔

The post وفاقی حکومت کی لاپروائی کے سبب ایچ ای سی سربراہ سے محروم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BS2GTD9

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے چھیاسی پیسے فی لیٹر تک کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا جو اگلے پندرہ دن تک لاگو رہیں گی۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کمی کے بعد 269.77 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 86 پیسے کمی کے بعد 272.77 روپے ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 72 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 53 پیسے اور مٹی کے فی لیٹر تیل کی قیمت 5 روپے 72 پیسے کمی کے بعد 177 روپے 39 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو حکومت نے عوام کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے بڑھائی تھی جس سے پٹرول 275.60 روپے ہائی سپیڈ ڈیزل 283.63 روپے ، مٹی کا تیل 183.71 روپے اور لائٹ ڈیزل 166.25 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

 

petrol chart

The post حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0SOUsjB

Tuesday, 30 July 2024

جعلی دستاویزات پر نان کسٹمز پیڈ لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف

 راولپنڈی: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں جعلی دستاویزات پر نان کسٹمز پیڈ لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شریف گل کی درخواست پر انکوائری کی جس کے بعد ایکسائز آفس کے اے ای ٹی او ہلال احمد سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ فراڈد ھوکہ دہی اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اے ٹی او اسلام آباد ہلال احمد کی مبینہ ملی بھگت سے سردار عمر ثاقب خان ، فیض الحسن اور محمد شیریار وغیرہ نے دھوکہ دہی کے ساتھ چار لگژری گاڑیوں کی عارضی رجسٹریشن کرائی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کسٹمز سے گاڑیوں کے آکش و امپورٹ بل سمیت کسٹمز کلیئرنس سرٹیفکیٹ و کاغذات کی تصدیق کروائی گی تو وہ جعلی نکلے۔

متن ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے اے ای ٹی او ہلال احمد کو گرفتارکر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

The post جعلی دستاویزات پر نان کسٹمز پیڈ لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mGwnYU0

بوڑھے والد پر تشدد کرکے گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

  کراچی: جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے بزرگ والد پر تشدد کرنے اور انھیں گھر سے نکالنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محبوب علی شاہ کے نام سے کی گئی جس نے اپنے بزرگ والد 80 سالہ حضرت شاہ سے ناصرف گالم گلوچ کی بلکہ مارپیٹ کر کے انھیں گھر سے نکال دیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف تحفظ والدین کی دفعہ 3/5 کے تحت مقدمہ 254 سال 2024 جیکسن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

The post بوڑھے والد پر تشدد کرکے گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/abZpl0v

عمرکوٹ؛ تیز رفتار جیپ نے سڑک کنارے کھڑے دو بھائیوں کو کچل دیا

عمر کوٹ:  تیز رفتار جیپ نے روڈ کنارے کھڑے دو بھائیوں کو کچل دیا۔ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق  اندوہناک حادثہ عمرکوٹ،میرپورخاص شاہراہ پر بچار بند اسٹاپ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیزرفتار جیپ سڑک  کے کنارے کھڑے  دو بھائیوں پر چڑھ  دوڑی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان ثنااللہ نہڑی موقع پر جاں بحق جبکہ ذکااللہ نہڑی شدید زخمی ہوگیا، دونوں نوجوان  آپس میں سگے بھائی  تھے اور ہوٹل کے قریب کھڑے تھے۔

نوجوانوں کا تعلق کھوکھراپار کے قریب  گاؤں بھٹارو سے ہے۔

The post عمرکوٹ؛ تیز رفتار جیپ نے سڑک کنارے کھڑے دو بھائیوں کو کچل دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fRWvhD2

Monday, 29 July 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

  کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اولڈسٹی ایریا کے مختلف علاقوں گارڈن ایسٹ/ ویسٹ،نشتر روڈ، لسبیلہ،البیلاچوک، رام سوامی،شومارکیٹ میں ہلکی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا اور گلشن معمار سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر، کلفٹن، ڈیفنس میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق بھارت کے شہر گجرات سے مون سون کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث آج پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dG7RtW6

Sunday, 28 July 2024

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور

 اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عروبہ کومل کی ضمانت منظور کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں پہلے سے 2 خواتین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ عروبہ کومل ایف آئی آر میں بھی نامزد نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: رؤف حسن کا مزید دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور، سیدہ عروبہ کو جیل بھیجنے کا حکم

 

عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن عروبہ کومل اور  دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

The post پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LybUhlq

مسیحائی کے نام پر موت بانٹنے والا عطائی دو بچوں کا بھی قاتل نکلا

  کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں ایک عطائی کلینک سے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کے قتل میں ملوث سفاک عطائی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دونوں بچوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، بچوں کی  شناخت 8 سالہ احمد اور 10 سالہ حسن کے ناموں سے کی گئیں، دونوں سگے بھائی تھے۔

پولیس کے مطابق سفاک ملزم کی شناخت عبد الکریم ولد عطااللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کورنگی کا رہائشی اور ماڑی پور، مچھر کالونی جعفر گلی میں عطائی کلینک چلاتا ہے، جبکہ ملزم ڈاکٹر نہیں عطائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسیحائی کے نام پر موت بانٹنے والے نے دو چھوٹے بچوں کو اغوا کیا اور بے ہوشی کی دوا دی، نائیلون کی رسی سے ہاتھ پیر باندھ کر اپنے عطائی کلینک کی الماری میں چھپا دیا۔

سفاک ملزم بچوں کے باپ کے ساتھ بچوں کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ کرتا رہا، پولیس کو شبہ ہوا اور تفتیش کے دوران ملزم نے سچ اُگل دیا، ملزم کی نشاندہی پر عطائی کلینک کی الماری سے دونوں بچوں کی لاشوں کو برآمد کیا گیا۔

ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی، پولیس موقعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔

The post مسیحائی کے نام پر موت بانٹنے والا عطائی دو بچوں کا بھی قاتل نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CmqDyIc

دھرنا پورے پاکستان اور نوجوانوں کی امید ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

 راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کے لیے دھرنا پورے پاکستان اور نوجوانوں کی امید ہے جو پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔ 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لیاقت باغ روڈ پر بڑے اجتماع جس میں خواتین کی بڑی تعداد  بھی شریک تھی، سے دھواں دار خطاب کیا۔  امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے آپ کو شدید گرمی میں دھرنا دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،  آپ اگر پرعزم ہیں تو حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، کچھ لوگ  اور قوتیں پاکستان کے نوجوان کو مایوس کرنا چاہتی ہیں،  پاکستان کو توڑنے والے سن لیں یہ دھرنا پاکستان کو جوڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،  جماعت اسلامی کے دھرنے میں ہر صوبے کی نمائندگی ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم تقسیم ہوں گے تو وہ طاقتور ہوں گے، ہم متحد ہوگئے تو طبقہ بدمعاشہ کو شکست ہو جائے گی اور حقیقی معنوں میں ملک اشرافیہ اور ڈکیٹروں سے آزاد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے 10 مطالبات ہمارے سامنے رکھے ہیں، وزیراطلاعات

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی آگے بڑھ چکی ہے،  اب پاکستان کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے،  لیڈروں کی سمجھ نہیں ن لیگ ق لیگ ڈال لیگ کیا ہے ہر کوئی اچھل کر ادھر ادھر ہوکر ہم پر مسلط ہوتے ہیں، انہوں نے ہی آئی پی پیز کو ہم پر مسلط کیا ہے،  23 فیصد تو بین الاقوامی آئی پی پی پیز ہیں،  یہ سمجھتے ہیں ہم بے وقوف ہیں، آئی  پی پیز سے ہر طبقہ پریشان ہے،  صرف خوشحال ہیں تو چند لوگ۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ جاگیر دار سرمایہ داروں کا طبقہ جرنیلوں اور عدلیہ کے ججوں میں بھی موجود ہوتا ہے جنہوں نے اپنے انتظامات بیرون ملک کررکھے ہیں، وہ چاہتے ہیں ریٹائر ہوں  تو نوکری مل جائے یا بیرون ملک چلے جائیں،  ان سے لڑنا پڑے گا مزاحمت کرنا پڑے گی،  آپ نے تاریخ رقم کردی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد  میں کنٹینرز لگا کر فساد کی سازش کی گئی لیکن ہم نے ان کو شکست دی،  انھیں بتا دیا کہ کنٹینرز روک نہیں سکتے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ نظام رشوت اور جھوٹ کو پروموٹ کرنے کا نظام بن چکا ہے،  یہ صرف حرام کے راستے کھولتا ہے،  ہمارے مطالبات کے نتیجے میں اگر تنخواہ داروں کو ریلیف دیں گے،  پٹرول ستا کریں گے تو جان لیں دھرنا اسی صورت ختم ہو گا جب مطالبات پورے ہوں گے لیکن تحریک اس کے بعد اس نظام کو بدلنے تک چلے گی،  مایوسی کی ضرورت نہیں۔

اور پڑھیں: پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے خاتمے سمیت جماعت اسلامی نے 10 مطالبات پیش کردیے

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھاکہ پاکستانیو میں جانتا ہوں تمھارے ووٹ  اور تمھاری آزادی کو کچلا گیا ہے،  میں تمھاری تکلیفوں کو جانتا ہوں،  میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالو ہم اس پاکستان کو نوجوانوں کا غریب کا پاکستان بنائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ آئی پی پیز کی صورت میں جو ظلم کیا  ہے کیا یہ چاہتے ہیں کہ یہ دھندہ چلتا رہے، حل ہم دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ فراڈ کی بنیاد پر بنی آئی پی پیز کو فوراً بند کیا جائے،  نیشنل گرڈ کو اپ گریڈ کریں،  انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے ٹرمپ آئندہ بائیس سال کی سوچ رہا ہے اور ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ان درندوں سے کیسے جان چھڑائیں۔  ونڈ ،ہائیڈرو اور سولر کو لیکر چلیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ جنہیں کرپشن کرنی ہو وہ نہیں سمجھ سکتے ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل چاہیے،  پنجاب میں اسکولوں کو فروخت کیا جارہا ہے،  تعلیم کو مزید کاروبار بنایا جارہا ہے،  13 ہزار اسکول فروخت نہیں کرنے دیں گے،  ابھی تو اسکول کھولیں گے تو ان پر بھی بجلی کے بم گریں گے،  پہلے ہی دو کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں،  ہمارے بچوں کو پڑھنے دو،  ایک نظام کے تحت تعلیم کا حق دو۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ٹیکس بڑھا دیے ہیں یہ سلسلہ اب نہیں چلے گا، ایک ہی راستہ ہے مزاحمت کرو اور تحریک کو آگے بڑھاؤ۔

امیر جماعت اسلامی نے مذاکراتی ٹیم  کے بارے میں کہا کہ حکومتی ٹیم آئی لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ ڈاج دے دے گی، انھوں نے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی بنائی ہے اس لیے ایک دن دے دیا لیکن یاد رکھو مطالبات کی منظوری تک مسئلہ حل نہیں ہونا،  پی ڈی ایم کی جماعتوں سن لو کہ اگر تم فارم 47 کے ذریعے مسلط ہوگئے ہو یہ تمھاری بھول ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی،  لاہور،  پشاور اور کوئٹہ کے امرا کو بھی مخاطب کیا کہ آپ دھرنے دینے کے لیے تیار ہو کیا وہاں بھی ایسے دھرنے دے سکتے ہیں،  جگہ کا انتخاب کریں اعلان میں کروں گا۔ کراچی،  لاہور،  پشاور اور کوئٹہ والے بھی تیاری کریں،  چاروں صوبائی ہیڈکوارٹر پر دھرنے ہوں گے،  راولپنڈی اور اسلام آباد بھی دھرنے چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن جن کو مفت بجلی ،پیڑول ملتا ہے ختم کریں،  اڑھائی سو ارب روپے میں صرف یہ سیاستدان اور بیوروکریسی ہمیں پڑتی ہے ان کی گاڑیاں بھی چھوٹی کرائیں گے طویل جہدوجہد ہے،  تھکنا نہیں،  دھرنا قوم کی امید بن چکا ہے اس لیے ہمت کریں تاکہ نوجوان مایوس نہ ہوں،  کوئی بھی آندھی طوفان جماعت اسلامی کا راستہ نہیں روک سکتی،  جماعت اسلامی کے کارکنوں کو کوئی حکومت شکست نہیں دے سکتی۔

امیر جماعت اسلامی راولپنڈی کو مخاطب کرکے انہوں نے  کہا کہ دھرنے کے انتظامات بڑھا دیں،  کل ہماری مائیں بہنیں اور نوجوان بزرگ اس قدر بڑی تعداد میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  قوم کیپسٹی چارجز نہیں دے گی، سلیب سسٹم منظور نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے تنبیہ کی کہ ابھی تو ہڑتال کہ کال دینی ہے جب وہ دوں گا تو پتا چل جائے گا، دھرنے بھی جاری  رہیں گے، اگر تم سے چین سے بات نہیں ہوتی تو ہم چائنا سے بات کرلیں گے، برے وقت میں ہم نےبھی ان کا ساتھ دیا۔

امیر جماعت اسلامی نے شرکا کو مخاطب کرتے کہا کہ نظم و ضبط سب سے بڑی چابی ہے، اگر آپ کو اپنی قیادت پر اعتماد ہے تو وہ کبھی بھی آپ کو شرمندہ نہیں ہونے  دے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نظم و ضبط سے چلے گی، مجھے آپ نے یہاں پہنچایا ہے،  آپ کی اجتماعیت نے مجھے بولنے کی طاقت دی ہے۔

The post دھرنا پورے پاکستان اور نوجوانوں کی امید ہے، حافظ نعیم الرحمٰن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/isyP7qQ

Saturday, 27 July 2024

لاہور میں بچوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار، 5 بچے بازیاب

 لاہور: مصطفی ٹاون پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے والا گروہ  گرفتار کرکے ان کی حراست میں موجود 5 بچوں کو بازیاب کروالیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف لاہور اور شیخوپورہ میں پہلے ہی بچوں  سے زیادتی کے مقدمات درج ہیں۔

ایس ایچ او  مصطفی ٹاون عثمان یونس کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغوا اور  زیادتی کرنے والے گینگ کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات کے مطابق اے ایس پی سرکل  خدیجہ عمر کی نگرانی میں ایس ایچ او  مصطفی ٹاون عثمان یونس نے خفیہ اطلاع پر اعظم گارڈن کے علاقے میں چھاپہ مار کر دو ملزمان عمر رضوان اور محمد نوید کو گرفتار کیا۔

اس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مریدکے، داتا دربار اور مصطفیٰ ٹاون میں مقدمات درج ہیں، ملزمان کی نشان دہی پر پولیس نے ایک کوارٹر سے 5 بچوں کو بازیاب کرایا جہاں بچوں کو بدفعلی کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔

ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے ملزمان کی گرفتاری پر اے ایس پی سرکل خدیجہ عمر اور  ایس ایچ او  مصطفیٰ ٹاون عثمان یونس  کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین سے بدسلوکی اور ہراساں کرنے پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ایسے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

The post لاہور میں بچوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار، 5 بچے بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KZSms5i

Friday, 26 July 2024

لاہور سفاری زو میں انٹری سمیت دیگر سہولیات کی ای ٹکٹنگ نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ

 لاہور: حکومت پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور سفاری زو میں پارکنگ اور جنرل ایریا میں انٹری سمیت مختلف سہولتوں کے لیے عائد ای ٹکٹنگ کی فروخت پرائیویٹ کمپنی کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لیے 6 اگست کو اوپن نیلامی کے ذریعے ای ٹکٹنگ کا ٹھیکا دیا جائے گا۔

پنجاب وائلڈلائف نے لاہور سفاری زو کی ری ویپنگ کے بعد اس میں نجی شعبے کی شمولیت کی تیاریاِں شروع کر دی ہیں، سفاری پارک میں موجود جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال اور انتظامی امور پنجاب وائلڈلائف کے پاس ہی رہیں گے۔

پارک کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پارکنگ، انٹری ٹکٹ، لائن اور ٹائیگر سفاری ٹکٹ، الیکٹرک وہیکل کی ٹکٹ اور ایکوریم میں داخلے کے لیے ای ٹکٹوں کی فروخت نجی کمپنی کرے گی جہاں الیکٹرک جھولوں اور ہارس رائیڈنگ کی سہولت پہلے ہی نجی شعبے کے پاس ہے۔

نجی کمپنی الیکٹرک وہیکلز اور لائن، ٹائیگر سفاری میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کی بھی ذمہ دار ہوگی۔

پنجاب وائلڈ لائف کے مطابق ای ٹکٹ کے ٹھیکے کی نیلامی 6 اگست کو ہوگی، اس سے قبل 29 جولائی کو نیلامی میں شریک پارٹیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائےگی اور کامیاب کمپنی کو 16 لاکھ روپے بطور سیکیورٹی جمع کروانا ہوں گے۔

اسی طرح ای ٹکٹنگ ٹھیکے کی نیلامی کی ریزور پرائس 8 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ڈی جی پنجاب وائلڈلائف مدثر ریاض نے بتایا کہ بولی میں کامیاب ہونے والی پرائیویٹ کمپنی محکمے کی طرف سے مقررہ ریٹ کے مطابق ہی ٹکٹ لے گی، اسے ازخود ٹکٹ کی قیمت بڑھانے کا اختیار نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ای ٹکٹنگ کا ٹھیکہ دو سال کی مدت کے لیے ہوگا، مدت ختم ہونے کے بعد اس میں ایک سال تک کی توسیع کی جاسکے گی۔

مدثر ریاض نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ موجودہ سرمایے سے 5، 6 گنا زیادہ پر ٹھیکا دیا جائے، اس سے نہ صرف سفاری پارک کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹکٹوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بدعنوانی بھی روکی جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ای ٹکٹنگ کے اجرا کے لیے کمپنی اپنا عملہ تعینات کرے گی، جس سے سفاری پارک میں افرادی قوت کی کمی پوری ہوسکے گی، اس وقت پارکنگ، انٹری گیٹ، الیکٹرک وہیکلز، لائن اور ٹائیگر سفاری اور ایکوریم پر جو وائلڈ لائف کا عملہ تعینات ہے وہ جانووں اور پرندوں کی دیکھ بھال اور ویلفیئر کا کام کرے گا۔

The post لاہور سفاری زو میں انٹری سمیت دیگر سہولیات کی ای ٹکٹنگ نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gLEUVes

Thursday, 25 July 2024

کراچی: مشروب ساز کمپنی کے مغوی مالک کا تاحال سراغ نہ مل سکا

  کراچی:  ماڑی پور روڈ آگرہ تاج کے قریب سے 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے معروف بزنس مین ذوالفقار احمد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ذوالفقار احمد کو ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح افراد دوست قیصر سمیت ان کی کار سے اتار کر اپنی گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے تھے اور کچھ فاصلے پر جا کر دوست کو اتار کر معروف بزنس مین ذوالفقار احمد کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے، اس حوالے سے ان کے اہلخانہ نے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔

ذوالفقار احمد مقامی مشروب ساز کمپنی کے مالک اور مقامی ٹیکسٹائل مل کے ڈائریکٹر ہیں اور اس سلسلے میں ٹیکسٹائل مل کے مینجر عمران نے کلری تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے کہ 23 جولائی کی شام سوا پانچ بجے کے قریب ذوالفقار احمد ٹیکسٹائل مل سے اپنے دوست قیصر کے ہمراہ کلفٹن جانے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب وہ آگرہ تاج کالونی ماڑی پور روڈ پر پہنچے تو اس دوران ایک ڈبل کیبن گاڑی نے ان کی کار کے آگے آکر روکا جس میں سوار 8 نامعلوم مسلح افراد نے اتر کر ذوالفقار احمد اور ان کے دوست قیصر کو اسلحے کے زور پر زبردستی ان کی کار سے اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھایا اور کچھ دور جا کر دوست قیصر کو گاڑی سے اتار کر ذوالفقار احمد کو اپنے ہمراہ لے گئے لہذا نامعلوم افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور ذوالفقار احمد کو بازیاب کرایا جائے۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور پر تحریری درخواست وصول کرلی تاہم مقدمہ درج کرانے کوئی نہیں آیا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے جس میں کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

The post کراچی: مشروب ساز کمپنی کے مغوی مالک کا تاحال سراغ نہ مل سکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WXcjOQS

چیئرمین ایچ ای سی کی مدت کا آخری روز؛ قائم مقام کیلئے بلوچستان سے رکن کے نام پر غور

  کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان(ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت کا عملی طور پر جمعہ آخری روز ہوگا اور مدت توسیع کی سمری پر اعتراض کے بعد قائم مقام چیئرمین کے لیے بلوچستان سے رکن کمیشن پروفیسر احسان اللہ کاکڑ کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایچ ای سی کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد  کی مدت ملازمت کا عملی طور پر جمعے کو آخری روز ہے کیونکہ بحیثیت چیئرمین ان کی یہ دوسری دو سالہ مدت ملازمت ہفتہ وار تعطیل پر اتوار  28 جولائی کو پوری ہو رہی ہے تاہم وزارت قانون کے اعتراض کے بعد وفاقی حکومت نے وزارت تعلیم کی جانب سے ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت میں ایک بار پھر توسیع کی سمری منظور نہیں کی ہے۔

جس کے بعد اطلاع ہے کہ ایک جانب نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے تلاش کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اسی اثنا میں قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی کے لیے بھی نام زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ ایکٹ کے تحت قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی کمیشن اراکین میں سے ہی کی جاسکتی ہے اور اس سلسلے میں بلوچستان سے کمیشن ممبر پروفیسر احسان اللہ کاکڑ کا نام زیر غور ہے، وہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار لورالائی کے وائس چانسلر ہیں۔

اس سے قبل بلوچستان سے کوئی بھی ماہر تعلیم بحیثیت مستقل چیئرمین ایچ ای سی مقرر نہیں کیا گیا ہے، علاوہ ازیں بتایا جا رہا ہے کہ جمعے کو موجودہ چیئرمین ایچ ای سی اپنا آخری ورکنگ ڈے گزاریں گے لہذا اس روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ضیا القیوم نے ایچ ای سی کے احاطے میں ایک نئی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد بھی کیا ہے اور اپنی مدت ملازمت کے آخری روز ڈاکٹر مختار احمد نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے جسے ممکنہ طور پر نئے چیئرمین تعمیر کرائیں گے۔

مزید برآں ہفتے کو ڈاکٹر مختار احمد کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں ایچ ای سی کے ترقیاتی بجٹ 2024/25 کی منظوری کے ساتھ ساتھ، پروفیسر ایمریطس، ممتاز نیشنل پروفیسر اور میری ٹورئیس پروفیسرز کی تقرری کے لیے نئی پالیسی کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وزارت تعلیم کی بھیجی گئی سمری منظور نہیں ہونے کی صورت میں یہ ڈاکٹر مختار احمد کے لیے ایک فیئر ویل اجلاس ہوگا۔

The post چیئرمین ایچ ای سی کی مدت کا آخری روز؛ قائم مقام کیلئے بلوچستان سے رکن کے نام پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1ilM592

Wednesday, 24 July 2024

پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا پلان تیار کرلیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعے کو ملک گیر احتجاج کیلیے پلان تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کو پی ٹی آئی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال پر ملک گیر احتجاج کا پلان تیار کرلیا۔

جمعہ 26 جولائی کو عمران خان سمیت دیگر قائدین کی رہائی کیلیے تحریک انصاف کا ملک بھر میں احتجاج ہوگا،  تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقے میں احتجاجی مظاہرے کراوئیں گے جبکہ اسلام آباد سے احتجاج کی قیادت شعیب شاہین کریں گے۔

مزید پڑھیں: شعیب شاہین پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکریٹری اطلاعات مقرر

ذرائع کے مطابق ملک گیر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا، احتجاج کا بنیادی مقصد بانی چئیرمین پی ٹی اور دیگر کارکنان کی رہائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلاٹ فارم سے احتجاج کیا جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان میں موجود دیگر جماعتیں بھی احتجاج میں شرکت کریں گی جبکہ ملک گیر احتجاج کی قیادت محمود خان اچکزئی کریں گے۔

The post پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا پلان تیار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/78LW6Iz

Tuesday, 23 July 2024

دی ہنڈرڈ: برمنگھم فینکس کا اوول انونسیبلز کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف

لندن: دی ہنڈرڈ کے افتتاحی میچ مین برمنگھم فینکس نے اوول انونسیبلز کو جیت کے لیے 90 رنز  کا ہدف دے دیا۔

اوول میں جاری دی ہنڈرڈ ایونٹ کے پہلے میچ میں برمنگھم فینکس کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 81 گیندوں میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

برمنگھم فینکس کی جانب سے رشی پٹیل 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بینی ہوویل 24، جیکب بیتھیل 22، شان ایبٹ 4، اینیورن ڈونلڈ 1، ڈین موسلے 1، معین علی 1، ٹام ہیم 1، لیام لِیونگسٹون 0، اور ایڈم ملن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹِم ساؤتھی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اوول انونسیبلز کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 20 گیندوں پر 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر نے 15 گیندوں پر 7 رنز دے کر 2، ول جیکس نے 10 گیندوں پر 8 رنز دے کر 2 جبکہ ثاقب محمود نے 15 گیندوں پر 25 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیتھن سوٹر 16 گیندوں پر 21 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

The post دی ہنڈرڈ: برمنگھم فینکس کا اوول انونسیبلز کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/B1I7mFr

وزیر اعلیٰ سندھ کی ایس پی ایس سی ممبران کے وفد سے ملاقات

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو ہر سال مشترکہ مسابقتی امتحان کے انعقاد کو یقینی بنائے کی ہدایت کی  تاکہ افسران کی کمی کو بروقت پورا کیا جاسکے۔

یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیئرمین محمد وسیم کی سربراہی میں ایس پی ایس سی ممبران کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

اجلاس میں ایس پی ایس سی کے ممبران رضوان میمن، رضوان احمد، ملک غوری، قاضی شاہد پرویز، عارف حنیف، فرحت کمال، وکرم سنگھ سوڈھو، نصرت منگن، محترمہ کلپنا دیوی، رابعہ صلاح الدین، ڈاکٹر قاضی مسعود، مظفر لغاری، ڈاکٹر سعید منگنیجو اور سیکرٹری نذیر قریشی نے شرکت کی۔

چیئرمین ایس پی ایس سی نے وزیراعلیٰ سندھ  کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی ایس سی ایک آئینی ادارہ ہے جس کا بنیادی  مقصد صوبے میں سول بیوروکریسی  کے لیے  اہل افسران  کا انتخاب کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی ایس سی منصفانہ، شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی کے عمل کے ذریعے موزوں ترین امیدواروں کی سفارش  کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کے مختلف محکموں سے مختلف اسامیوں  میں بھرتی کے  لیے  تقریباً 28 درخواستیں موصول ہوئیں جس پر ایس پی ایس سی نے  فوری طور آٹھ  ترتیب شدہ اشتہارات اور مشترکہ مسابقتی امتحان -2023  کے نتائج جاری کیے ۔ بعدازاں  مختلف کمیٹیوں کے تحت مختلف آسامیوں کے لیے 30 سے زائد انٹرویو پروگرامز/سیشن بیک وقت طے کیے گئے اور بھرتی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے فوری طور پر نتائج کا اعلان کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ  کو بتایا گیا کہ 5435 موزوں اور اہل افراد جن میں میڈیکل افسران (مرد/خواتین) BPS-17، اسٹاف نرسز BPS-16 ڈویژن وار، لیکچررز BPS-17، اور سبجیکٹ  اسپیشلسٹ BPS-17، میونسپل  افسران  BPS-17، ٹاؤن افسران BPS-16 کی سفارش متعلقہ انتظامی محکموں کو کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے چیئرمین ایس پی ایس سی کو ہدایت کی کہ کمیشن میں مزید شفافیت لانے اور میرٹ کو برقرار رکھنے کے لیے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 2022 (ستمبر 2022 تا دسمبر 2022)، 2023 (جنوری 2023 تا دسمبر 2023) اور 2024 (جنوری 2024 تا اپریل 2024) میں مختلف محکموں کے لیے تجویز کردہ پوسٹوں کی تعداد 9836 ہے۔

چیئرمین ایس پی ایس سی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کمیشن   کی جانب سےپانچ بڑے محکمے ،محکمہ صحت میں 591 پوسٹیں، محکمہ لائیو سٹاک میں 257 پوسٹیں، ایگریکلچر سپلائی اینڈ پرائسز میں 127 پوسٹیں، انوائرنمنٹ، کلائمیٹ 93 پوسٹیں اور کالج ایجوکیشن میں 83 پوسٹیں  جاری کی گئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ  کو بتایا گیا کہ کمیشن 9466 آسامیوں   پر بھرتی کے  حوالے سے کام کررہی ہے،  جس میں اسکول ایجوکیشن کی 2600 پوسٹیں، کالج ایجوکیشن کی  1659،  ایگریکلچر383،  ورکس اینڈ سروسز34،  محکمہ صحت 179،  اے ایس آئی 1881، میڈیکل افسران کی 1300   اور دیگر پوسٹیں  شامل ہیں۔

مراد علی شاہ نے کمیشن کو ہدایت کی کہ اسکول اور کالج کی تعلیم کے لیے بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا جائے۔

ایس پی ایس سی کے چیئرمین نے اراکین کے ہمراہ وزیراعلیٰ کو سالانہ رپورٹ پیش کی۔

The post وزیر اعلیٰ سندھ کی ایس پی ایس سی ممبران کے وفد سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WXRcugT

Monday, 22 July 2024

سندھ کی عوام ڈجیٹل مردم شماری کو مسترد کر چکی ہے، سسی پلیجو

کراچی: پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام پہلے ہی ڈجیٹل مردم شماری کو مسترد کر چکی ہے، موجودہ ڈجیٹل مردمشماری میں سندھی بولنے والوں کی تعداد کم دکھائی گئی ہے۔اس بوگس اور من گھڑت مردم شماری کو مسترد کرتی ہوں۔

پی پی کی سینیٹر سسی پلیجو کا مزید اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پہلے ہی ٹھٹہ سمیت سندھ کی نشستیں مجرمانہ اور غیر قانونی طور پر کراچی کے حوالے کردی گئیں،جس کا حساب آنے والے وقت میں ضرور دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ میں بجلی کی 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ٹھٹہ، سجاول کے لوگ سخت عذاب میں مبتلاہیں۔ واپڈا سمیت متعلقہ ادارے کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں ہیں۔ سندھ سب سے زیادہ روینیو دیتا ہے، ٹھٹہ اور سجاول بدترین پانی اور بجلی کی کمی کا منہ دیکھ رہے ہیں۔

The post سندھ کی عوام ڈجیٹل مردم شماری کو مسترد کر چکی ہے، سسی پلیجو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5g4JGU8

اڈیالہ جیل کے دروازے پر ٹکر مار اندر داخل ہونے والا کار سوار گرفتار

 راولپنڈی: اڈیالہ کے گیٹ نمبر پانچ پر کو ٹکر مار کر جیل میں داخل ہونے والے کار سوار کو رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں قائم اڈیالہ جیل گیٹ 5پر مشکوک شخص نے گاڑی ٹکرائی اور کار سوار بیریئر و جیل کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا، جس کو موقع پر کھڑے رینجرز و پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی جبکہ تعلق سمندری کے علاقے سے بتایا گیا ہے جبکہ واقعے کے وقت ملزم نشے میں دھت تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ریورس گاڑی بیریئر اور گیٹ سے ٹکرائی، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

The post اڈیالہ جیل کے دروازے پر ٹکر مار اندر داخل ہونے والا کار سوار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LvqMjw0

کراچی: پولیس نے مبینہ رشوت کے عوض نوعمر طالب علم کو اغوا کار بنادیا

  کراچی: پریڈی پولیس نے مبینہ رشوت کے عوض فرسٹ ایئر کے طالبعلم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے بلال نے بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی 17 سالہ رافع شیروانی 20 جولائی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ رینٹ کی کار میں سوار تھا کہ اس دوران سرور شہید روڈ نزد ایٹریم مال کے قریب  موٹر سائیکل پر دو لڑکوں نے میرے بھائی کی کار پر ٹکر ماردی، اس دوران انکا جھگڑا ہوگیا۔

آخر کار بات یہ طے پائی کہ موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے کہا کہ ہم آپکی کار کا جو نقصان ہوا ہے وہ بنوا کردیتے ہیں تم اپنے ڈینٹر کے پاس لے چلو، میرا بھائی اور وہ لڑکے فیڈرل بی ایریا میں ڈینٹر کے پاس کار لیکر آئے جہاں ڈینٹر نے پچاس ہزار روپے کا خرچہ بتایا تاہم گاڑی کی مرمت کی رقم پر تنازع بنا تو دونوں پارٹیاں جوہر آباد تھانے آگئیں۔

ایس ایچ او جوہر آباد راشد نے بھی ہم دونوں کی بات سن کر آپس میں بات کرنے کا مشورہ دیا،  بلال نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ہمیں  معلوم ہوا کہ میرے بھائی کے خلاف پریڈی پولیس نے ارشد حسین کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے میں مدعی نے الزام عائد کیا کہ رافع نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اسکے بیٹے شارف اور دوست احمد سے موبائل فون،  نقدی چھین لی اور انہیں اغوا کرلیا  جبکہ پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔

پولیس نے رافع کو ملزم جان کر گرفتارکرلیا اوراس کیس کی تفتیش اے وی سی سی کے سپرد کی، ایس ایس پی انیل حیدر نے کیس کی تفتیش شروع کرائی تو معلوم ہوا کہ ایک چھوٹے سا ایکسیڈنٹ  تھا جس کو پریڈی پولیس نے اغوا برائے تاوان کا جھوٹا مقدمہ بنادیا، تفتیشی افسر نے تمام شواہد کے بعد اغوا کی ایف آئی آر (B) کلاس کردی اور رافع کو رہا کردیا۔

بلال اور اسکے اہلخانہ نے وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ  ایس ایچ او پریڈی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے اور جھوٹا مقدمہ درج کرانے والے مقدمہ مدعی کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے، اس حوالے سے ایس ایچ اوآغا معشوق کا کہنا تھا کہ پولیس نے مددگار ون فائیو کی اطلاع پر کارروائی کی تھی اور مقدمہ درج کیا تھا۔

The post کراچی: پولیس نے مبینہ رشوت کے عوض نوعمر طالب علم کو اغوا کار بنادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VKp74JC

Sunday, 21 July 2024

حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعے پر سیاست چمکا رہی ہے، بیرسٹر سیف

 پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعے پر بھی سیاست چمکا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لاشوں کی سیاست مسلم لیگ ن ہی کا وتیرہ   رہا ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں آپ ہی کی حکومت نے گرائی تھیں۔ انتشاری سیاست بھی مسلم لیگ ن ہی کا شیوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جرمنی واقعہ؛ سیاسی عناصر ملوث ہوئے تو عمران خان انہیں نہیں بچا سکیں گے، حکومت

بیرسٹر سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ اور اب ایک بار پھر سپریم کورٹ کے خلاف زہراگلنا واضح ثبوت ہے۔ جعلی فارم 47 حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعے پر بھی سیاست چمکارہی ہے جعلی حکومت کے پاس سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی جیسے اہم معاملات سیاست کے نذر کرنا مسلم لیگ ن کا پرانا وتیرہ ہے۔ جعلی حکومت عمران خان اور پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہے۔ اس قسم کے غیر ذمے دارانہ بیانات سے عمران خان اور پی ٹی آئی کو عوام کے دِلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ عطا تارڑ  غیر ذمے دارانہ بیانات کے ذریعے جعلی حکومت کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کو شش کررہے ہیں۔ جعلی حکومت کے وزرا بداحواسی میں کچھ بھی بول دیتے ہیں۔

The post حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعے پر سیاست چمکا رہی ہے، بیرسٹر سیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DuRGoiC

پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

کراچی: پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ریکسل میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی دو ڈاکوؤں کو گرفتار  کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد ک لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت بلال ولد آصف کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام احسان بتایا۔

گرفتار ملزمان سے ایک پستول ، موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

The post پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Qm03k8g

مطالبات تسلیم ہونے پر چمن میں 9 ماہ سے جاری دھرنا ختم

 کوئٹہ: چمن میں باب دوستی پرپاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف 9 ماہ سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنے کے شرکا اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کیا گیا۔

مظاہرین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد چمن باڈر پر کاروبار پھر سے پہلے طرح بحال ہوگا اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چمن دھرنا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنیوالے عنایت کاسی نے چمن دھرنا اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن سے افغانستان آمد و رفت شناختی کارڈ اور تذکرہ آج سے بحال ہوگا، ہمارے مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان طے پایا ہے کہ بارڈر پر عوام کی آمد و رفت کیلئے ایک میکانزم بنایا جائے گا، لوگوں کے روزگار کیلئے بھی پرانی طریقہ کار پر ان کو آنے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب باب دوستی سے چمن کے لوگ شناختی کارڈ اور افغانستان کے علاقے اسپین بولدک کے مقامی افراد تذکیرہ (افغان شناختی کارڈ) پر آمدورفت کرسکیں گے جب کہ دیگر تمام شہروں کے لوگ پاسپورٹ پرآمدورفت کرسکیں گے۔

The post مطالبات تسلیم ہونے پر چمن میں 9 ماہ سے جاری دھرنا ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EjlDYO6

کراچی میں گھریلو تنازع پر شہری نے مبینہ طور پر سسر اور بیٹی کو قتل کردیا

  کراچی: بہادر آباد میں گھریلو تنازع کے بعد شہری نے مبینہ طور پر سسر اور اپنی بیٹی کو قتل کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹار ہوم میں مبینہ طور پر مشتعل داماد سکندر نے اپنے سسر زبیر کو قتل کر دیا اور لڑائی جھگڑے کے دوران ان کی 8 ماہ کی بچی فاطمہ بھی جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کا کہنا تھا کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سسر اور داماد کے درمیان گھریلو تنازع پیش آیا تھا، تنازع میں مشتعل داماد سکندر  نے سسر اور دیگر کو زدوکوب کیا جس کے نتیجے میں سسر زبیر جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سسر اور داماد کی لڑائی کے دوران قاتل کی 8 ماہ کی بیٹی فاطمہ بھی جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ مذکورہ واقعہ اسٹار ہوم بی ایم سی ایچ سوسائٹی میں پیش آیا، جس کے بعد علاقہ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پہ پہنچی اور لاشیں کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

The post کراچی میں گھریلو تنازع پر شہری نے مبینہ طور پر سسر اور بیٹی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OKuMGrJ

Saturday, 20 July 2024

پریا کماری زندہ ہے اور اس کے شواہد بھی ملے ہیں، وزیر داخلہ سندھ

  کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پریا کماری زندہ ہے اور اس کے شواہد بھی ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار سے پریا کماری کے والدین اور گزشتہ روز کلفٹن کے دھرنے میں موجود مذاکراتی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کے علاوہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی مکیش کمار چاؤلا، لعل چند اکرانی، ڈاکٹر شام سندر سمیت دیگر موجود تھے، ملاقات میں پریا کماری کی بازیابی سے متعلق قائم کی گئی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم، ڈی آئی جی جاوید جسکانئ، ایس ایس پی امجد شیخ، ایس ایس پی تنویر تنیو اور سول سوسائٹی کے نمائندے شیما کرمانی، فہمیدہ ریاض، لیاقت جلبانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے جے آئی ٹی کی جانب سے پریا کماری کی بازیابی کے حوالے سے کی گئی انوسٹیگیشن کے متعلق مذاکراتی کمیٹی اور والدین کو بریف کیا۔

وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک گمنام کیس تھا مگر سندھ پولیس نے اس کیس میں امید پیدا کی اور بتایا کہ پریا کماری زندہ ہے، جس کے شواہد بھی ملے ہیں بہت جلد انوسٹیگیشن ٹیم کو کامیابی ملے گی۔

انہوں نے شواہد اور تفصیلات والدین اور کمیٹی کے ساتھ شیئر بھی کیے۔ وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ پریا کماری ہماری بھی بیٹی ہے پریا کی بازیابی کے لئے سندھ پولیس کی بہترین ٹیم تشکیل دی گئی ہے، تحقیقاتی ٹیم نے تین سال بعد پریا کے زندہ ہونے کے شواہد اکٹھے کئے اور الحمداللہ ٹیم کیس کے حل کے  قریب پہنچ چکی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ مجھے سندھ پولیس پر یقین ہے کہ وہ  پریا کماری کو بازیاب کروا لیں گے، آپ اطمینان رکھیں اور اپنی پولیس پر اعتماد کریں۔  ضیاءالحسن لنجار نے اعلان کیا کہ پریا کماری کو بازیاب کرنے والی پولیس ٹیم کو ایک کروڑ روپیہ انعام دیا جائیگا اگر والدین جوڈیشل کمیشن کا قیام یا کوئی اور جے آئی ٹی یا اور آفیسر چاہتے ہیں تو وہ بھی ہم کرنے کو تیار ہیں، آپ ہم پر بھروسہ کریں ہم یقین دلاتے ہیں کہ یہی ٹیم پریا کماری کو سلامتی کے ساتھ واپس لائے گی۔

اس موقع پر پریا کماری کے والدین کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ  پولیس اور حکومت پر یقین ہے انہوں جو امید دلائی ہے تو کچھ حوصلہ ہوا ہے۔ہماری دعا اور التجا ہے کہ ہم جلد اپنی پریا کے ساتھ ہوں۔

The post پریا کماری زندہ ہے اور اس کے شواہد بھی ملے ہیں، وزیر داخلہ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/USN5wzq

Friday, 19 July 2024

ویٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ: گلیمورگن کا سمرسیٹ کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف

کارڈف: ویٹیلٹی ٹی 20بلاسٹ میں گلیمورگن نے سمرسیٹ کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دے دیا۔

کارڈف میں کھیلے جانے والے ساؤتھ گروپ کے میچ میں گلیمورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز اسکور کیے۔

گلیمورگن کی جانب سے کپتان کرن کارلسن نے 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ولیم اسمیل 59، کولن انگرام 21 اور کرس کُوک 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بین کیلاوے 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سمرسیٹ کی جانب سے بین گرین نے 2 جبکہ رائلے میریڈِتھ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

The post ویٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ: گلیمورگن کا سمرسیٹ کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3caHNlo

کراچی: شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا، صوبائی وزیر داخلہ کی ورثا سے ملاقات

  کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے میں تعینات پولیس اہلکار یوسف کو فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے زخمی کیا اور سرکاری ایس ایم جی چھین کر لے گئے تھے۔

بعد ازاں زخمی یوسف نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا تھا۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ  نماز جنازہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ ادا کی گئی جس میں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن ، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو ، زونل ڈی آئی جیز اور پولیس اور رینجرز کے افسران و اہلکاروں سمیت مقتول اہلکار کے ورثا، رشتے داروں ، دوست احباب اور اہل محلہ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: کراچی، نامعلوم ملزمان نے 25 سالہ پولیس اہلکار کو قتل کردیا، رائفل چھین کر فرار

اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ نے شہید کانسٹیبل کے ورثا سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اور محکمہ پولیس سندھ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے سندھ پولیس کے لیے شہید کانسٹیبل کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کی عوام کی جان و مال کی سلامتی اور قیام امن کے لیے دی جانیوالی قربانیاں انمول اور ناقابل فراموش ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے شہید کے ورثا کے لیے مروجہ مراعات کی فراہمی کے لیے موقع پر موجود سینئر افسران کو خصوصی احکام بھی جاری کیے ۔

The post کراچی: شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا، صوبائی وزیر داخلہ کی ورثا سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rhW8K6n

کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھالتے ہی امن و امان سے متعلق اجلاس

  کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے تعینات کیے جانے والے کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

کراچی پولیس چیف تعینات کیے جانے والے گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو گزشتہ روز کراچی کراچی پولیس آفس پہنچے جہاں ڈی آئی جی ایڈمن عمران یعقوب و دیگر سینئر پولیس افسران نے انھیں خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔

بعدازاں جاوید عالم اوڈھو نے بطور کراچی پولیس چیف کا چارج سنبھالا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف نے اپنے دفتر میں ماتحت افسران کے ہمراہ تعارفی اجلاس منعقد کیا جس میں زونل ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈی آئی جی ٹریفک ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ، ڈسٹرکٹس ایس ایس پیز و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس میں امن و امان و دیگر امور پر ماتحت افسران سے تبادلہ خیال کیا اور ایک واضع حکمت عملی پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔

The post کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھالتے ہی امن و امان سے متعلق اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cZy2Ips

Thursday, 18 July 2024

لاہور: درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

 لاہور: جوہر ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3  رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضا ، عبدالقدیراور ناصرعلی شامل  ہیں جن کے قبضے سے موٹرسائیکلیں ، اسلحہ ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

تینوں ملزمان شہریوں کا مارکیٹوں سے پیچھا کرتے اور سنسان جگہوں پر انہیں لوٹ لیتے تھے، ملزمان واردات کے فوری بعد اپنی موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل کرکے فرار ہوجاتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے اور تفتیش میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

 

The post لاہور: درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vbaU9pu

Wednesday, 17 July 2024

پانچواں ٹی20؛ انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

لندن: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 20 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

لندن میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پانچوں اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 135 رنز بنا سکی۔

کیویز کی جانب سے املیا کر 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بروک ہالیڈی 25، سوزی بیٹس 16، کپتان سوفی ڈیوائن 12، جیس کر 8،   جورجیا پلیمر 8، ازابیلا گیز 5 اور میڈی گرین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

لیا ٹاہوہو 9 اور ایڈن کارسن 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

انگلینڈ کی جانب سے لورین بیل نے 3، چارلی ڈین اور فریا کیمپ نے 2، 2 جبکہ لورین فِلر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ ویمنز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیتھر نائٹ ناٹ آؤٹ 46 رنزز بنا کر نمایاں رہیں۔ ایلیس کیپسے 25، چارلی ڈین 24، نیٹ اسکیور-برنٹ 16، مائیا بوشیئر 13، ایمی جونز 11، فریا کیمپ 2 اور ڈینی ویٹ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

سوفی ایکلیسٹون 8 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹیں۔

نیوزی لینڈ ویمز کی جانب سے فرین جونس نے 4، ایڈن کارسن نے 2 اور جیس کر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

The post پانچواں ٹی20؛ انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HIDFUac

عالمی جونیئر اسکواش چیمپین شپ: بھارت نے برانز میڈل جیت لیا

کراچی: بھارت نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری چیمپین شپ کے بوائز انڈر 19 ایونٹ میں ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے بھارت کے شوریہ باوا کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ شوریہ باوا ناکامی کے بعد برانز میڈل کے حقدار بنے۔

دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کے جو ینگ نا نے ملائشیا کے ڈینیل ہیرتھ جیفری کو سخت مقابلے کے بعد 2-3سے ہرا دیا۔ ایونٹ میں یہ ان کا دوسرا اپ سیٹ تھا۔

قبل ازیں کوارٹر فائنل میں انہوں نے دفاعی چیمپین و سیڈ 2 پاکستان کے محمد حمزہ خان کو شکست دی تھی۔

گرلز انڈر 19 کا فائنل مصری کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپین امینہ عارفی نے ہم وطن نادین الحمامے کو اور مصر ہی کی فیروز ابو الخیر نے امریکا کی کیرولین فورٹس کو 0-3سے شکست دی۔

The post عالمی جونیئر اسکواش چیمپین شپ: بھارت نے برانز میڈل جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JZEp2qs

راولپنڈی پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم جاں بحق

 راولپنڈی: گوجر خان کی چوکی قاضیاں میں مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کو پہلے تھانہ سول لائنز پھر گوجرخان منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ملزم ذیشان کو تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری کے کیس میں گرفتار کیا تھا، ملزم کے اہل خانہ سے پولیس نے مبینہ طور پر 7 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی نہ ملنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

سول لائنز پولیس نے ملزم کو دوسرے مقدمے میں گوجرخان پولیس کے حوالے کیا، گوجرخان کی چوکی قاضیاں میں ملزم پر دوبارہ تشدد کیا گیا، پولیس اہلکاروں کی جانب سے ملزم پر بے پناہ تشدد کیا گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

ملزم ذیشان کو پولیس اہلکار مردہ حالت میں مقامی اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوئے، ایس پی صدر ڈویزن نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ جاں بحق ملزم تھانہ کینٹ راولپنڈی کا ریکارڈ یافتہ ہے، معاملہ کی انکوائری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کاہ کہ بظاہر ملزم کی طبعی موت ہوئی، ہم لواحقین کا انتظار کر رہے ہیں،انکی درخواست پر قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے، جاںبحق ملزم کی فیملی نے تاحال کوئی درخواست نہیں دی۔

The post راولپنڈی پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pdqnQZR

Tuesday, 16 July 2024

عالمی جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام

ہیوسٹن / کراچی: عالمی جونئیر اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کی امیدیں دم  توڑ گئیں، دفاعی چیمپئین حمزہ خان اور عبداللہ نواز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں جاری چیمپئین شپ کے بوائز انڈر19 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں کوریا کے  جو ینگ نا نے سیکنڈ سیڈ حمزہ خان کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے مات دے دی۔

دوسرے پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نواز کو ٹاپ اسیڈ مصر کے محمد ذکریا نے  کسی دقت کے بغیر 0-3 سے زیر کرلیا، دیگر کوارٹر  فائنلز میں  ڈینیئل ہیرتھ (ملائیشا) نے عبداللہ عیسیٰ (انگلینڈ )  کو 0-3 اور  شوریا  باوا(بھارت ) نے  لووا سرن ( ملائیشیا ) کو 2-3 سے ہرادیا۔

سیمی فائنلز میں  محمد ذکریا  کا شوریا بوا  اور  ڈینئل ہیرتھ کا جو ینگ نا سے مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ حمزہ خان نے گزشتہ برس  محمد ذکریا کو ہرا کر پاکستان کو 37 برس بعد پاکستان کو عالمی جونئیر ٹائیٹل  دلوایا تھا، اس سے قبل 1986 میں جان شیر خان  عالمی جونیئر چیمپئین بنے تھے۔

دریں اثنا گرلز انڈر19 ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ و دفاعی چیمپئین  مصر کی امینہ عارفی کا ہم وطن  نادین  الحمامے اور مصر ہی کی سیڈ2 فیروزہ ابوالخیر کا امریکہ کی  کیرولین فوٹس سے ٹکراو ہوگا۔

The post عالمی جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/o0ujyhs

کوئٹہ سمیت 7 اضلاع میں موبائل سروس آج بند رہے گی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے کنٹرول رول قائم کرتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں نواسہ رسول ﷺ کی شہادت کی مناسبت سے یوم عاشور پر تعزیتی جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔

حکومت نے یوم عاشورہ کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس کے روٹ والے علاقے سیل کردیے جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 7 اضلاع میں صبح 6 سے رات 12 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔

انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج بھی ہائی الرٹ رہے گی، شہر میں گشت بڑھادیا گیا جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ بھی جاری ہے۔

یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس صبح 9 بجے برآمد ہوگا، جس کی سیکیورٹی کیلیے 8 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی بھی کی جائیگی۔

The post کوئٹہ سمیت 7 اضلاع میں موبائل سروس آج بند رہے گی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HZIg0Su

پنوعاقل؛ پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، مغوی بازیاب

  کراچی: پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مغوی محنت کش کو بازیاب کرالیا۔ 

ڈی ایس پی پنو عاقل قلندر بخش سومرو کے مطابق پولیس نے سدھوجا کے کچے  میں ڈاکوؤں کے خلاف  آپریشن کے دوران مغوی غلام حیدر دایو کو بازیاب کرالیا۔

مغوی محنت  غلام حیدر دایو نے بتایا کہ اسے تین مہینے پہلے  ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا اور مسلسل یرغمال  بنا کر رکھا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی قید سے رہائی دلائی۔

 

The post پنوعاقل؛ پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، مغوی بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/95hK24H

Monday, 15 July 2024

تاجروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

 اسلام آباد: تاجر برادری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے۔

تنظیم کے صدر کاشف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے اور اس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہے۔ بجلی اور گیس کی موجودہ قیمتوں میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بجلی کے بعد عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9.99روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے بڑھائی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے ہوگیا ہے جو اگلے 15 دن تک نافذ رہیں گی۔

The post تاجروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/129JNIB

سپریم کورٹ؛ ایڈہاک ججز کے تقرر کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کے تقرر کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔

زیر التوا کیسز میں کمی لانے اور سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز کے تقرری کے لیے 19جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جولائی کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔

جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے اور جسٹس ریٹائرڈ خلجی عارف کی ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات رہنے کی مثالیں موجود ہیں۔ 4 ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا فیصلہ زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کا جائزہ لیا گیا اور یہ عیاں ہوا کہ کوششوں کے باوجود زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی نہیں ہو رہی، اس لیے تجربہ کار اور اچھی شہرت رکھنے والے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے لیے 4 ججز کو نامزد کیا گیا ہے۔

The post سپریم کورٹ؛ ایڈہاک ججز کے تقرر کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zgYKvJk

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

 اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے بعد عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99 روپے فی لیٹر تک  اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی  کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے ہاتھوں پریشان عوام پر حکومت نے پٹرول بم  گرادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99  روپے فی لیٹر تک  اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9.99روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت بڑھ کر 275 روپے 60  پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  6 روپے 18 پیسے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد  فی لیٹر ڈیزل 283 روپے 63 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق شب 12 بجے سے ہوگیا ہے ، یہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔

 

The post حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mPZcQze

Sunday, 14 July 2024

کراچی میں شام کے کالجز صرف انرولمنٹ اور امتحان دینے کا پلیٹ فارم بن گئے

  کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی غفلت اور عدم توجہی کے سبب شہر قائد میں شام کی شفٹ میں چلنے والے سرکاری کالجز صرف انرولمنٹ اور امتحان دینے کا پلیٹ فارم بن گئے۔

ان کالجوں میں سے بیشتر میں طلبہ کلاسز لینے آتے ہیں اور نہ ہی اساتذہ کوتدریسی ذمہ داری ادا کرنا ہوتی ہے۔ ان میں سے اکثر کالجوں کے پرنسپلز کے پاس طلبہ کوکالجوں میں کلاسز کے لیے لانے کے سلسلے میں کوئی منصوبہ یاحکمت عملی موجود ہی نہیں ہے جس کے سبب شام کی شفٹ کے نام سے چلنے والے کراچی کے 17 سرکاری کالجز کا رخ کرنے والے اساتذہ وغیرتدریسی عملے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صرف ’’نشستن، گفتن اور برخاستن‘‘ کا ذریعے بنے ہوئے ہیں۔

کچھ اساتذہ ان کالجوں میں اپنی تعیناتیوں کا فائدہ اٹھا کر تدریسی اوقات میں اپنے دیگرامور کی انجام دہی کر رہے ہیں، صرف چند کالج ایسے ہیں جن کے پرنسپلز کا دعویٰ ہے کہ ان کے کالجوں میں طلبہ کی 50 فیصد سے زیادہ تعداد کلاسز لینے آتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کالج سندھ زاہد راجپر سے جب ’’ایکسپریس‘‘ نے اس سلسلے میں دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا بڑامسئلہ ہے کہ بچے ایوننگ اورمارننگ دونوں شفٹ میں ہی کالج نہیں آتے ہیں اس لیے حاضری کم رہتی ہے۔

گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج ایوننگ کے ایک استاد نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ جب سے کالج گرومندر سے بنگالی پاڑے بفرزون منتقل کیا گیا ہے، اس کا ایڈریس تبدیل نہیں ہوا ہے، آج تک پورٹل پر کالج کاایڈریس جمشید ٹاؤن ہی درج ہے طلبہ جمشید ٹاؤن کا کالج سمجھ کرداخلہ لیتے ہیں اورجب انہیں معلوم ہوتاہے کہ یہ کالج منتقل ہو کر بفرزون جاچکا ہے تواپنے داخلہ منسوخ کرالیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بمشکل 100 طلبہ نے انٹرمیڈیٹ میں گزشتہ برس داخلے لیے تھے، تاہم وہ بھی کالج نہیں آتے، تاہم اگروہ کالج آبھی جائیں توکالج میں ان کی تدریس کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بجٹ بک کے مطابق اس کالج کا مجموعی بجٹ 11 کروڑ 43 لاکھ 39 ہزارروپے ہے جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 10 کروڑ 84 لاکھ 91 ہزار جبکہ آپریٹنگ بجٹ 58 لاکھ 48 ہزارروپے ہے۔

ان کالجوں میں گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج، گورنمنٹ جامعہ ملیہ ڈگری کالج، گورنمنٹ سپریریئر کالج، علامہ اقبال گورنمنٹ کالج، گورنمنٹ ڈگری آرٹس اینڈ کامرس کامرس لانڈھی، لیاقت ڈگری گورنمنٹ بوائز کالج، حاجی عبداللہ ہارون گورنمنٹ ڈگری کالج، گورنمنٹ کالج کامرس اینڈ اکنامکس، ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج، گورنمنٹ سٹی کالج، سراج الدولہ گورنمنٹ کالج، قائد ملت گورنمنٹ ڈگری کالج، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلستان جوہر، گورنمنٹ ڈگری آرٹس اینڈ کامرس کالج ملیر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر ایک پروفیسرنے عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج کے بارے میں بتایا کہ اس کالج کو شاہراہ فیصل کے معروف اورمصروف علاقے سے یہاں اے بی سینیالائن کے ایک سرکاری اسکول میں منتقل کیا گیا ہے جہاں صرف 4 کمرے ہیں، اس کالج میں کچھ اساتذہ عرصہ دراز سے ادارے کارخ ہی نہیں کرتے اوران سے کوئی پوچھ گچھ بھی نہیں ہوتی جو اساتذہ پڑھانا چاہتے ہیں اور کالج آتے ہیں ان کوپڑھانے کے لیے طلبہ نہیں ملتے، کالج کا بجٹ 15 لاکھ روپے سالانہ کے لگ بھگ ہے۔

ایک کالج کے پرنسپل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کے کالج سمیت کئی دیگرکالجوں میں کچھ اساتذہ آتے ہیں، طلبہ کاانتظارکرتے ہیں لیکن طلبہ کلاسز کے لیے نہیں آتے اساتذہ وقت گزارتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں متعلقہ پرنسپل کا کہنا تھا کہ اصل میں کراچی میں کم از کم 10 ماہ گرمی کے ہیں جس میں سے بھی تدریسی مہینے گرمی میں ہی آتے ہیں، اتنی شدید گرمی اورلوڈ شیڈنگ میں تپتی دوپہرمیں طلبہ پڑھنا نہیں چاہتے۔

پرنسپل کے مطابق یہ کالج پہلے شام کے اوقات میں نسبتاً بہترموسم میں کھلتے تھے پھرکم از کم دودہائی یااس سے بھی قبل لوڈشیڈنگ کے سبب ان کے اوقات شام سے دوپہرکردیے گئے جس کے بعد سے طلبہ کا کالج آنے کارجحان کم یا تقریباً ختم ہی ہوگی اہے، تاہم کالج اب تک شام کے کالج کے عنوان سے ہی شناخت کیے جاتے ہیں۔

جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ وہ تبادلہ ہوکرایجوکیشن کالج آگئے ہیں، جب وہ جامعہ ملیہ کالج میں بطورپرنسپل گئے تھے تو کلاسز نہیں ہوتی تھیں، انہوں نے اپنی کوششوں سے واٹس ایپ گروپ پر مہم چلا کر طلبہ کو کالج میں لے کرآئے اورکلاسز کاسلسلہ شروع ہوا، کمپیوٹرسائنس فیکلٹی بھی کھل گئی، اب ان کی جگہ سپلا کے رہنما پروفیسرکریم ناریجو اس کالج کے پرنسپل ہیں، انہوں نے یہاں کمپیوٹر سائنس میں فزکس کی تدریس بھی شروع کرادی ہے۔

The post کراچی میں شام کے کالجز صرف انرولمنٹ اور امتحان دینے کا پلیٹ فارم بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XLSEkrK

محرم الحرام: کراچی میں مرکزی جلوس کے راستے کنٹینرز لگاکر سیل

  کراچی: شہر قائد میں 8،9،10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کو سیل کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے والے راستوں میں ایم اے جناح روڈ، سولجربازار، صدر ریگل چوک، تبت سینٹر، جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس، کھارادر، بولٹن مارکیٹ شامل ہے۔

پولیس نے تمام مارکیٹوں میں قائم دکانوں کو بم ڈسپوزل عملے اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچنگ کے بعد سیل کردیا، پیر کو 8 محرم الحرام کا جلوس نشتر پاک سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے، جلوس کے راستوں میں اسکاؤٹس تعینات کیے جائیں گے، ماتمی جلوس کی قیادت ابوالحسن اسکاؤٹس کریں گے، مختلف تنظیمیں طبی کیمپس اور سبیلیں بھی لگائیں گی۔

جلوس میں شریک عزاداران حسینؓ سینہ کوبی کریں گے اور بتول پاک کو شہدائے کربلا کا پرسا پیش کریں گے۔ جلوس میں علم و تبرکات بھی ہوں گے، شرکاء راستے بھر نوحے پڑھیں گے اور ماتم کریں گے۔

کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس نمائش سے برآمد ہونے کے بعد اپنے مقررہ راستوں پر تبت سینٹر سے نیپئرروڈ کی بارہ امام بارگاہ میں قیام کے بعد حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے روٹس میں آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز اور قناتیں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، جلوس کی سیکورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی جبکہ بڑی عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق پلان کے مطابق آٹھ، نو اور دس کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی پر مجموعی طور پر17 ہزار 947 پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دینگے۔

کراچی میں مجالس پر 4 ہزار 392، جلوسوں پر 11 ہزار 628 جبکہ انتہائی حساس مقامات اور امام بارگاہوں پر 1927 افسران و جوان سیکورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے 987 افسران و اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

رینجرز کی بھاری نفری کے علاوہ سیکورٹی سے متعلق اداروں کے افسران و اہلکار بھی شامل ہونگے جوکہ  محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرینگے۔

The post محرم الحرام: کراچی میں مرکزی جلوس کے راستے کنٹینرز لگاکر سیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/muapV53

کراچی: بجلی کی لوڈ شیڈنگ، پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کا احتجاج

  کراچی: شہر قائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف لیاقت آباد اور ناظم آباد کے شہریوں نے احتجاج کیا اور مظاہرین نے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلا ف ناظم آباد کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ناظم آباد نمبر 2 حکیم ابن سینا روڈ کے قریب سڑک ٹریفک کے لیے بند کردیا، مظاہرین میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

مظاہرین نے کے-الیکٹرک اور حکومت کے خلاف نعرے بازی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا، مظاہرے کے باعث ناظم آباد سے سائٹ ایریا آنے اور جانے والے دونوں ٹریکس پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ادھر لیاقت آباد کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کے لیے جام کردیا، مشتعل مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور ٹائر بھی نذر آتش کیے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 10 روز سے علاقے میں پانی کی فراہمی معطل ہے، روزانہ افسران کی جانب سے آج کل کرتے کرتے 10 روز گزار دیے ہیں، 10 روز سے گھروں میں پانی نہیں آرہا ہے، پانی کی عدم فراہمی کے باعث علاقے سے نقل مکانی کا سوچ رہے ہیں کیونکہ گھروں میں پینے اور برتن دھونے تک کا پانی میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران کی بار بار کی یقین دہانیوں سے تنگ آکر مجبوراً گرمی میں سڑک پر بیٹھے ہیں، علاقے میں پانی کی لائنوں میں خرابی کا بتایا گیا تھا جو افسران کی جانب سے ٹھیک کردیا گیا ہے لیکن اس کے بعد بھی پانی کی فراہمی تاحال معطل کی ہوئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک علاقے کو پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی احتجاج جاری رہے گا، بار بار موٹریں چلا چلا کر ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں، پوری پوری رات اٹھ کر موٹریں چلا کر پانی چیک کرتے ہیں لیکن لائنوں میں پانی نہیں آرہا ہے۔

مظاہرین نے ایم ڈی واٹر بورڈ، وزیر بلدیات اور مئیر کراچی سے علاقے میں پانی کی فراہمی بنانے کی اپیل کی، بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سےبات چیت کی اور پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے اور پولیس نے سڑک پر ٹریفک بحال کروادیا۔

The post کراچی: بجلی کی لوڈ شیڈنگ، پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VmUpgr5

وفاقی وزارت تعلیم کا 350 اسکولوں میں ‘ایمرجنگ ٹیکنالوجی سینٹرز’ قائم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 350 اسکولوں میں ‘ایمرجنگ ٹیکنالوجی سینٹرز’ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایمرجنگ ٹیکنالوجی ایجوکیشن پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے اور پاکستان کو عالمی آئی ٹی مرکز میں تبدیل کرنے کی کوشش کے سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم تاریخی منصوبہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس منصوبے کا مقصد اسکول کے بچوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں جدید ترین مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے، اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 350 اسکولوں میں “ایمرجنگ ٹیکنالوجی سینٹرز” قائم کیے جائیں گے، یہ پراجیکٹ پاکستان کو آئی ٹی کی عالمی منزل بنانے اور اپنے اقدام کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ یہ مراکز ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے کہ ورچوئل رئیلٹی، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیٹکس سے بچوں کو متعارف کرانے کے لیے ذریعت کے طور پر کام کریں گے اور انہیں اس تیزی سے ڈیجیٹل منظر نامے کے لیے تیار کریں گے جس کا انہیں مستقبل کی کوششوں میں سامنا ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کا مقصد آئی ٹی کے شعبے میں مہارت اور صلاحیت کو فروغ دینا، طلبہ کو ڈیجیٹل مستقبل کے لیے تیار کرنا، آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کی برآمدات اور صلاحیت بڑھانا اور پاکستان کو آئی ٹی کی عالمی منزل بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایمرجنگ ٹیکنالوجی مراکز کو دو سہولیات میں تقسیم کیے جائیں گے، یہ منصوبہ پاکستان کے آئی ٹی منظرنامے میں انقلاب برپا کرنے اور ملک کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ اس منصوبے کو اعلیٰ تربیت یافتہ 175 ٹیک فیلوز کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔

The post وفاقی وزارت تعلیم کا 350 اسکولوں میں ‘ایمرجنگ ٹیکنالوجی سینٹرز’ قائم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mDECZFz

Saturday, 13 July 2024

مخصوص نشستوں کا فیصلہ: ججز کی گروپ بندی ملک کیلیے خطرناک ہے، چوہدری شافع

 گجرات: وزیر صنعت و تجارت پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شافع نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مخصوص سیٹیں بنتی ہی نہیں، ججز کی گروپ بندی بہت ہوچکی اور یہ ملک کیلیے خطرناک ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درست کہا کہ پی ٹی آئی کی مخصوص سیٹیں بنتی ہی نہیں، جو سیٹیں سنی اتحاد کی بنتی تھی وہ پی ٹی آئی کو کیسے دے دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی گروپ بندی بہت زیادہ ہو چکی ہے جو کہ ملک کے لئے خطرناک ہے۔ مخصوص سیٹوں کے حوالے سے مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی موقف ہے۔

مزید پڑھیں: مخصوص نشستیں کیس: نظرثانی اپیل کیلیے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پنجاب میں ساڑھے تین اور خیبرپختونخوا میں 9 سال موقع ملا ہمیں بھی مزید چار سال موقع ملنا چاہیے، بجلی کے بڑھتے ہوئے بل کی وجہ سے انڈسٹریز کو سولر سسٹم پر منتقل ہو جانا چاہیے۔

چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ پچھلے تین ماہ میں 21 چائنیز سولرز کمپنی کیساتھ میٹنگ ہو چکی ہیں، اگلے ماہ دو چائنیز سولرز کمپنی کے سی ای او پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں، چائنیز کمپنی کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں سولرز مینوفیکچر کیلئے جگہ فراہم کریں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ گجرات ڈویژن بحال ہو جس میں منڈی بہاؤ الدین اور وزیر آباد بھی شامل ہوں گے جبکہ حافظ آباد کے لوگ بھی گوجرنوالہ ڈویژن میں رہنا چاہتے ہیں۔

The post مخصوص نشستوں کا فیصلہ: ججز کی گروپ بندی ملک کیلیے خطرناک ہے، چوہدری شافع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/L08kl57

Friday, 12 July 2024

پی ایف ایف نے قومی ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ابتدائی مرحلہ چار شہروں لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں 21 جولائی سے 26 جولائی تک ہوگا۔

لاہور لیگ میں تین ٹیمیں ٹی ڈبلیو کے ایف سی، ریل لاہور ڈبلیو ایف سی اور ینگ رائزنگ اسٹارز ایف سی مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد لیگ کی چھ ٹیمیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے: لیگیسی ڈبلیو ایف سی، گلگت ڈبلیو ایف سی، اسمرفس ڈبلیو ایف سی، گروپ بی: ہائی لینڈرز ڈبلیو ایف سی، اسٹرائیکرز ڈبلیو ایف سی، نوانشیر یونائیٹڈ ایف سی۔

کوئٹہ لیگ میں چار ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ بلوچستان ڈبلیو ایف سی، کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ یونائیٹڈ ایف سی۔

کراچی 13 ٹیموں کی میزبانی کرے گا جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے: کراچی یونائیٹڈ ایف سی، ایم یو کے ڈبلیو ایف سی، ینگ مسلم ایف سی، گروپ بی: کراچی سٹی ڈبلیو ایف سی، محسن گیلانی ڈبلیو ایف سی، جہانگیر میموریل، گروپ سی: دیا ڈبلیو ایف سی، اوورسیز ڈبلیو ایف سی، بلوچ محمڈن ڈبلیو ایف سی، گروپ ڈی: جافا ڈبلیو ایف سی، کراچی ویمن ایف سی، شہید بینظیر بھٹو ڈبلیو ایف سی، ہزارہ گرلز ایف سی۔

چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ یکم  سے 10 اگست 2024 تک اسلام آباد میں ہوگا۔ سیمی فائنل 8 اگست کو شیڈول ہے جبکہ فائنل 10 اگست کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

The post پی ایف ایف نے قومی ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jG8VxCe

پی ٹی آئی میں مزید ٹوٹ پھوٹ،جھگڑے شروع ہوں گے،واؤڈا

 اسلام آباد:  سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے کہ اِنہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

فارورڈبلاک جھگڑے اور فسادات شروع ہو ں گے، کیونکہ ان کی نامزدگی تو چیئرمین نے کرنی ہے اور چیئرمین خود چیئرمین کی پوزیشن میں نہیں، پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلہ آ گیا ہے۔

میرے خیال میں آئین کو دوبارہ لکھا گیا ہے، آئین اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں ۔

 

The post پی ٹی آئی میں مزید ٹوٹ پھوٹ،جھگڑے شروع ہوں گے،واؤڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5A2v9Hl

ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

 لاہور: پی ڈی ایم اے نے کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے  پنجاب کی رود کوہیوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ  پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث کمشنر ڈیرہ غازی خان و ڈی سیز ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو،راجن پور مظفر گڑھ اور لیہ میں 12 سے 13 جولائی کو درمیانے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پی ڈی ایم اے الرٹ کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات کردی۔  انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں قائم آبادی اور مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے جہاں حکومت پنجاب شہریوں اور مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل ہیں، خطرے کی صورت میں شہریوں کو گھروں سے نکلنا اور انتظامیہ سے تعاون کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں جہاں ٹیمیں چوبیس گھنٹے عوام کی مدد کیلیے موجود ہیں۔

The post ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2qi6HW7

Thursday, 11 July 2024

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شاہین فورس کے مبینہ مقابلے، 5 ملزمان گرفتار

  کراچی: شہر قائد کے علاقے سکھن ، رضویہ ، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور لیاقت آباد شاہین فورس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 6 زخمی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، چھینی گی موٹرسائیکلیں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لانڈھی بھینس کالونی سوڈا فیکٹری کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈٓاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 26 سالہ زاہد حسین ولد علی محمد کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم زاہد کے دائیں ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے، حالت خطرے سے باہر ہے ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

رضویہ سوسائٹی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ناظم آباد نمبر ایک اردو بازار پیڈسٹل برج کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 30 سالہ یوسف ولد عبد الصمد کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام جمشید ولد ضیاءالدین بتایا، گرفتار ملزمان سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ گولیاں، نقد رقم ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکٹر فائیو جی کالی مارکیٹ گورنمنٹ اسکول کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 23 سالہ سراج پٹھان عرف شیرا ولد میر عالم اور 22 سالہ اکبر خان ولد جمعہ خان کے ناموں سے کی گئی، گرفتار ملزمان سے دو تیس بور پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں، گرفتار ملزمان کا تعلق موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ سے ہے، گرفتار ملزمان کا کرائم ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

لیاقت آباد تھانے کی شاہین فورس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قاسم آباد پل سندھی ہوٹل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 30 سالہ سجاد ولد محید اور 35 سالہ حسن رضا ولد محمود علی کے ناموں سے کی گئی ، گرفتار ملزمان  سے ایک تیس بور پستول بمعہ گولیاں، نقدی سے بھرے چھینے گئے 3 پرس ، 4 چھینے گئے موبائل فونز ، نقدی رقم اور 125 موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ۔

The post شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شاہین فورس کے مبینہ مقابلے، 5 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rb0YvMn

خیبر پختونخوا: محرم الحرام کی سیکیورٹی کیلئے سی ایم سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم

 پشاور: خیبر پختونخوا میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کیلئے سی ایم سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری عادل ایوب ایمرجنسی کنٹرول روم کے انچارج ہونگے۔ کنٹرول روم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا۔

ایمرجنسی کنٹرول روم تمام صورتحال سے وزیر اعلیٰ کو بروقت آگاہ رکھے گا، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا عملہ کنٹرول روم میں 24/7 ڈیوٹی انجام دے گا۔

محرم الحرام کے دوران کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع کیلئے مذکورہ نمبرز 0919214033 اور 0919223470 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

The post خیبر پختونخوا: محرم الحرام کی سیکیورٹی کیلئے سی ایم سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Wqs97e3

ضلع خیبر میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

 پشاور: ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ شلوبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق واقعہ باڑہ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار اسرار احمد کو شہید کردیا۔

ڈی پی او خیبر نے بتایا کہ پولیس اہلکار شلوبر میں اپنے گھر چھٹی پر آیا ہوا تھا کہ ملزمان نے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

The post ضلع خیبر میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/p6zWqCn

Wednesday, 10 July 2024

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

 اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 اور 12 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران وہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

The post آذربائیجان کے صدر الہام علیوف آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/k4w1qrI

لاہور سے لاپتہ ہونے والے بزرگ پبلشر کی لاش فیصل آباد سے برآمد

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی سے لاپتہ ہونے والے بزرگ پبلشر کی لاش فیصل آباد سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی اور بک ہوم لاہور کے مالک رانا عبد الرحمان دو روز قبل گھر سے نکلے اور پھر اُن کا اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہوا۔

اہل خانہ نے اپنے طور پر انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی اور پھر ناکامی کے بعد پولیس میں تحریری درخواست جمع کرائی۔ بیٹے عاطف کی مدعیت میں رانا عبد الرحمان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔

بیٹے نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ رانا عبد الرحمان کا گھر سے نکلنے کے بعد فون بند ہوا اور پھر کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

پنجاب پولیس نے اطلاع دی ہے کہ فیصل آباد سے ایک لاش برآمد ہوئی جسے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں شناخت رانا عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔  اہل خانہ نے بھی رانا عبد الرحمان کو شناخت کرلیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

The post لاہور سے لاپتہ ہونے والے بزرگ پبلشر کی لاش فیصل آباد سے برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zjqWf2B

Tuesday, 9 July 2024

تیسرا ٹی 20: انڈیا ویمنز نے جنوبی افریقا ویمنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

چنئی: انڈیا کی ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو تیسرے ٹی 20انٹرنیشنل میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے آخری میچ میں بھارت کی ٹیم نے 85 رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

بھارت کی جانب سے سمریتی مندھانا ناقابلِ شکست 54 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ شفالی ورما 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

اس سے قبل بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 18 ویں اوور میں 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تزمن برٹس 20رنز بنا کر نمایاں رہیں۔اینیکے بوش 17، میریزان کیپ 10، کپتان لارا وولوارڈٹ 9، کلو ٹرائیون 9، سنالو جافتا 8، ایلیز-میری مارکس 7، اینیری ڈرکسن 2 جبکہ نیڈین ڈی کلرک، نونکُولولیکو لابا اور آیابونگا خاکا 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے پوجا واستراکر 4، رادھا یادو 3 جبکہ ارندھتی ریڈی، شریانکا پاٹل اور دیپتی شرما نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سےقبل بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 18 ویں اوور میں84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

The post تیسرا ٹی 20: انڈیا ویمنز نے جنوبی افریقا ویمنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6qVg1L9

Monday, 8 July 2024

حکومت نے آئی ایس آئی کوشہریوں کی فون کال سننے، ٹریس کرنے کی اجازت دے دی

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی منظوری دے دی۔

آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ کابینہ نے فیصلے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔ سمری کے مطابق فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کا نامزد کیے گئے افسر کو فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا۔ ایجنسی اس کام کے لیے گریڈ 18 سے کم کے افسر کو تعینات نہیں کر سکے گی۔ کابینہ نے نامزدگی کا اختیار پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔

The post حکومت نے آئی ایس آئی کوشہریوں کی فون کال سننے، ٹریس کرنے کی اجازت دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CwIm28u

وزیراعظم کی نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون پر مبارکباد

 اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور حال ہی میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جمہوری عمل کے ذریعے نئے صدر کے انتخاب پر انہیں اور ایران کے برادر عوام کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ برادر ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ، عقیدے، ثقافت اور روایات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔

ایران کے نو منتخب صدر کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارت، توانائی اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپریل 2024 میں مرحوم صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے تاریخی دورے کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر لیے گئے فیصلوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون پر مبنی شراکت داری کی ایک بہترین بنیاد رکھی تھی۔

نومنتخب صدر پیزشکیان نے دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امور پر بھی تبادلہء خیال کیا اور قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ ٹیلی فونک گفتگو پاکستان اور ایران کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

The post وزیراعظم کی نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون پر مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mKTbhuQ

Sunday, 7 July 2024

اوکاڑہ، تھانہ صدر میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تین فرار

اوکاڑہ: تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح ڈاکووں کو پولیس نے 28 ون اے ایل پل کے قریب رکنے کا اشارہ کیا، ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی مختلف اطراف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

اوکاڑہ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

ابتدائی تفتیش میں زخمی ڈاکووں کی شناخت اللہ دین اور سرفراز کے ناموں سے ہوئی اوکاڑہ ابتدائی تفتیش میں خطرناک زخمی ڈاکو اللہ دین 60 سے زائد جبکہ زخمی ڈاکو سرفراز 10 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے۔

گرفتار ڈاکووں سے موٹر سائیکل ، پرس اور اسلحہ برآمد ہوا، فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اوکاڑہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

The post اوکاڑہ، تھانہ صدر میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تین فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Qo7erlF

سرکاری جامعات میں نئے شعبوں کا قیام سندھ ایچ ای سی کی منظوری سے مشروط

  کراچی: حکومت سندھ نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات اوراسناد تفویض کرنے والے اداروں (ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹس) کو بغیر این او سی نئے شعبہ جات، پروگرامز اور کیمپسز کھولنے سے روک دیا ہے، نئے پروگرام اور شعبہ جات کے قیام کو سندھ ایچ ای سی کی این اوسی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

جبکہ نئے کیمپسز کا قیام اب وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے ہی ہو سکے گا مذکورہ اقدام کے حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے اور محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی ایچ ای سی کی جانب سے بھجوائی گئی سفارش کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق اب تمام جامعات اوراسناد تفویض کرنے والے ادارے سندھ ایچ ای سی سے نئے پروگرام /شعبہ جات شروع کرنے کے سلسلے میں این اوسی لینے کے پابند ہونگے۔

اس سلسلے میں ان اداروں کومتعلقہ شعبہ یا پروگرام کے ضرورت،ملازمت کے مواقع،موجودہ صورتحال میں مضمون کی اہمیت کے علاوہ اس کے بزنس ماڈل کاجوازjustification بھی پیش کرناہوگا۔

چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹرطارق رفیع نے’’ایکسپریس‘‘کواس سلسلے میں بتایا کہ اب ہر یونیورسٹی کو کسی بھی شعبہ کے قیام یا نئے پروگرام شروع کرنے سے قبل اس کے قیام کا باقاعدہ جواز پیش کرنا ہو گا،جامعات کویہ بھی بتاناہ و گا کہ اگر وہ نیا شعبہ یا پروگرام شروع کر رہے ہیں تواس کے فنڈز کاا نتظام کہاں سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا یہ کہنا ہے کہ جس تناسب سے حکومت سندھ جامعات کو گرانٹ دے رہی ہے اوراس میں اضافہ بھی کیا جا رہا ہے جامعات اسی تناسب سے اپنے معیارات میں اضافہ نہیں کررہی۔

’’ایکسپریس‘‘ کو معلوم ہوا ہے کہ حکومت سندھ کی علم میں یہ بات آئی تھی کہ صوبے کی کچھ جامعات میں بعض ایسے پروگرام اورشعبہ جات شروع کیے گئے ہیں جہاں نہ متعین کردہ شمار کے مطابق داخلے ہو پاتے ہیں اورنہ ہی پروگرام کے حوالے سے جامعات کے پاس کوئی فنڈزمختص یا موجود ہیں تاہم یہ پروگرام محض سیاسی یا سفارشی بھرتیوں کے لیے شروع کیے گئے جبکہ سندھ کی جامعات پہلے ہی بدترین خسارے کے دور سے گزررہی ہیں، ایسے میں بعض جامعات میں گزشتہ ماہ ختم ہونے والے مالی سال 2023/24کی آخری سہ ماہی میں سندھ حکومت سے ایڈیشنل گرانٹ بھی مانگی۔

The post سرکاری جامعات میں نئے شعبوں کا قیام سندھ ایچ ای سی کی منظوری سے مشروط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XEFqfht

دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور امت مسلمہ کیلیے امن و استحکام کا سال ثابت ہو، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ یہ نیا سال ملک پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو۔

وزیراعطم نے نئے اسلامی سال 1446 ھ کے آغاز پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری یہ بھی دعا ہے کہ اس نئے سال میں پوری دنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمان مصیبتوں کا شکار ہیں ان کے لیے اللہ رب العزت بے شمار آسانیاں پیدا کرے۔ میری یہ دعا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے لوگوں پر چھائے ظلم و جبر کے اندھیرے چھٹ جائیں اور وہاں امن و آشتی کی صبح کا اجالا ہمارے مسلمان بہن بھائیوں کی زندگی ترقی و خوشحالی سے روشن کر دے.

وزیراعظم  نے کہا کہ نیا اسلامی سال تاریخ کے ان لمحات کی بھی یاد دلاتا ہے جب حق و باطل کے معرکے میں آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی قیادت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے رہتی دنیا تک امر ہوئے.

سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں نے سچائی اور عدل و انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کیلیے لازوال قربانیاں دیں۔ جبر و استبداد کے خلاف ان کی غیر متزلزل جرأت، قربانی اور لگن کی لازوال مثال ہے۔

یہ واقعہ ہمیں ہمدردی، انصاف اور اتحاد کی ان اقدار کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے ایمان کا مرکزی جزو ہیں اور ہمیں ناانصافی اور جبر کے خلاف کھڑے ہونے اور ایک ایسے معاشرے کے لیے کام کرنے کا درس دیتے ہیں جہاں امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام جیسی اقدار بول بالا ہو۔

آئیں آج کے دن ہم عہد کریں کہ ہم اپنے پیارے نبی محمد  صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی طرف سے قائم کردہ اعلیٰ صفات کی تقلید کرنے کی کوشش کریں گے۔ آئیے ہم اپنے اختلافات سے قطع نظر رواداری، افہام  و تفہیم اور ایک دوسرے کے لیے احترام کو فروغ دیں۔ آئیے ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کریں جو سماجی انصاف، مساوات اور ہمدردی کے اصولوں کو برقرار رکھے۔

نیا اسلامی سال ہمیں اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کی عین مطابق ڈھالنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہم خدا سے دعاگو ہیں وہ ہمیں اپنے بتائے ہوئے راستے اور عبادات کو اپنانے کی توفیق دے اور ہماری عبادات کو قبول فرمائے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ  میں آج کے دن رب کے بے پایاں کرم پر اس کا شکر گزار ہوں کہ پاکستان کی معاشی مشکلات میں کمی ہوئی اور معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے. مگر مجھے اس بات کا بھی ادراک ہے کہ ہمیں عام آدمی کی زندگی کو مزید آسان بنانے، ملک میں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے اور پاکستان کو ترقی کی منازل طے کروانے کیلئے ابھی مزید محنت کرنا ہے. میرا اس بات پر یقین ہے کہ اللہ تعالی کسی کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیتا.

میری یہ بھی دعا ہے کہ یہ نیا سال پاکستان کے ہر گھر میں برکتیں، امن اور خوشحالی لائے اور ہم اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک قوم کے طور پر متحد ہوجائیں اور اپنے پیارے ملک کے روشن مستبقل کے لیے کام کریں۔ پاکستان پائندہ باد!

The post دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور امت مسلمہ کیلیے امن و استحکام کا سال ثابت ہو، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5FCL7xb

Saturday, 6 July 2024

ملک میں کہاں کہاں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے، جانیے

محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں آج بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

ماہرین موسمیات کہتے ہیں آج رات اور کل تیز/ موسلا دھار بارش سے کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور طغیانی کا خطرہ جبکہ پوٹھوہار، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

مری،گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، گجرات،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، لیہ، بھکر، تونسہ، راجن پور، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

The post ملک میں کہاں کہاں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے، جانیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EDGKPtw

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے 9 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک قابل اور محنتی جج ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بطور وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل شاندار پیشہ ورانہ کیریئر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

The post جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AKgIT1G

راولپنڈی، کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو بحال کرنیکا فیصلہ

 لاہور: پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اَپ اور 36 ڈاؤن سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلویز کے مطابق سر سید ایکسپریس کو پرانے روٹ پر یکم ستمبر سے بحال کیا جائے گا۔

راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جاتی ہے۔ ٹرین کو چلانے کے حوالے سے پاکستان ریلوے اور راس لاجسٹک کے درمیان معاہدہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل اندرون سندھ سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے سر سید ایکسپریس کو بند کر دیا گیا تھا۔

The post راولپنڈی، کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو بحال کرنیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hYFl7eo

پہلا ٹی20: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 59 رنز سے شکست دے دی

ساؤتھمپٹن: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمز کو 59 رنز سے شکست دے دی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز کی ٹیم 198 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جیس کر 38، امیلیا کر 18، لیا ٹاہوہو اور بروک ہالیڈے 17، 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ جورجیا پلیمر 1 جبکہ کپتان سوفی ڈیوائن، میڈی گرین اور ازابیل گیز 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئی۔

انگلینڈ ویمنز کی جانب سے سارہ گلین نے 3، چارلی ڈین نے 2 جبکہ فریا کیمپ، لنسے اسمتھ  اور سوفی ایکلسٹن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈینی ویٹ 76 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نیٹ اسکیور-جبکہ برنٹ 47 اور  مایا بوشیئر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

فریا کیمپ 26 اور کپتان ہیتھر نائٹ 4 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا ٹاہوہو نے 2 اور ایڈن کارسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

The post پہلا ٹی20: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 59 رنز سے شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qJekHUx

Friday, 5 July 2024

اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 149 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔شمالی بائی پاس کراچی پر ملزم سے 20 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

مصری بانڈا روڈ نوشہرہ  کے قریب گاڑی سے 100.8 کلوگرام چرس اور 26.4 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔

دیگرکارروائیوں کےدوران پشاور میں کالج کے قریب افغان باشندے سے 1 کلو چرس، ملتان میں  پی سی ہوٹل کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس، ایچ 13 اسلام آباد  کے قریب نائجیرین باشندے سے 10 گرام کوکین برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

The post اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wcl4oUz

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...