Urdu news

Sunday, 21 July 2024

کراچی میں گھریلو تنازع پر شہری نے مبینہ طور پر سسر اور بیٹی کو قتل کردیا

  کراچی: بہادر آباد میں گھریلو تنازع کے بعد شہری نے مبینہ طور پر سسر اور اپنی بیٹی کو قتل کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹار ہوم میں مبینہ طور پر مشتعل داماد سکندر نے اپنے سسر زبیر کو قتل کر دیا اور لڑائی جھگڑے کے دوران ان کی 8 ماہ کی بچی فاطمہ بھی جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کا کہنا تھا کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سسر اور داماد کے درمیان گھریلو تنازع پیش آیا تھا، تنازع میں مشتعل داماد سکندر  نے سسر اور دیگر کو زدوکوب کیا جس کے نتیجے میں سسر زبیر جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سسر اور داماد کی لڑائی کے دوران قاتل کی 8 ماہ کی بیٹی فاطمہ بھی جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ مذکورہ واقعہ اسٹار ہوم بی ایم سی ایچ سوسائٹی میں پیش آیا، جس کے بعد علاقہ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پہ پہنچی اور لاشیں کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

The post کراچی میں گھریلو تنازع پر شہری نے مبینہ طور پر سسر اور بیٹی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OKuMGrJ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...