ریاض: سعودی عرب میں جاری انڈر 21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
ریاض میں جاری چیمپئن شپ میں محمد حسنین نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو 4-1 شکست دی۔ محمد حسنین نے 54-64، 21-59، 61-15، 10-86 اور 35-63 کے اسکور کے ساتھ فتح اپنے نام کی۔
جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو 4- 1 سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ احسن رضا 2-108، 24-61، 1-55، 56-48 اور 7-63 سے فتح سے ہمکنار ہوئے۔
فائنل کل بروز منگل دو جولائی کو کھیلا جائے گا۔
The post انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gYheGRI
No comments:
Post a Comment