Urdu news

Friday, 19 July 2024

کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھالتے ہی امن و امان سے متعلق اجلاس

  کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے تعینات کیے جانے والے کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

کراچی پولیس چیف تعینات کیے جانے والے گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو گزشتہ روز کراچی کراچی پولیس آفس پہنچے جہاں ڈی آئی جی ایڈمن عمران یعقوب و دیگر سینئر پولیس افسران نے انھیں خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔

بعدازاں جاوید عالم اوڈھو نے بطور کراچی پولیس چیف کا چارج سنبھالا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف نے اپنے دفتر میں ماتحت افسران کے ہمراہ تعارفی اجلاس منعقد کیا جس میں زونل ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈی آئی جی ٹریفک ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ، ڈسٹرکٹس ایس ایس پیز و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس میں امن و امان و دیگر امور پر ماتحت افسران سے تبادلہ خیال کیا اور ایک واضع حکمت عملی پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔

The post کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھالتے ہی امن و امان سے متعلق اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cZy2Ips

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...