Urdu news

Monday, 1 July 2024

حکومت نے گھریلو صارفین کو گیس کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کردیا

 اسلام آباد: ای سی سی کی منظوری کے بعد اوگرا نے قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

رواں مالی سال گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں یکم جولائی سے اضافہ کر دیا گیا سی پی پیز کیلئے فی ایم بی بی ٹی یو 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سی پی پیز کیلئے موجودہ قیمت 2750 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ اوگرا نے حکومت کو بجھوایا تھا، قیمت میں کمی نہ کرنے سے آئندہ مالی سال 100 ارب سے زائد اضافی وصولیاں متوقع ہیں۔

The post حکومت نے گھریلو صارفین کو گیس کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QvlfJyW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...