راولپنڈی: اڈیالہ کے گیٹ نمبر پانچ پر کو ٹکر مار کر جیل میں داخل ہونے والے کار سوار کو رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں قائم اڈیالہ جیل گیٹ 5پر مشکوک شخص نے گاڑی ٹکرائی اور کار سوار بیریئر و جیل کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا، جس کو موقع پر کھڑے رینجرز و پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی جبکہ تعلق سمندری کے علاقے سے بتایا گیا ہے جبکہ واقعے کے وقت ملزم نشے میں دھت تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ریورس گاڑی بیریئر اور گیٹ سے ٹکرائی، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
The post اڈیالہ جیل کے دروازے پر ٹکر مار اندر داخل ہونے والا کار سوار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LvqMjw0
No comments:
Post a Comment