کراچی: جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے بزرگ والد پر تشدد کرنے اور انھیں گھر سے نکالنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محبوب علی شاہ کے نام سے کی گئی جس نے اپنے بزرگ والد 80 سالہ حضرت شاہ سے ناصرف گالم گلوچ کی بلکہ مارپیٹ کر کے انھیں گھر سے نکال دیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف تحفظ والدین کی دفعہ 3/5 کے تحت مقدمہ 254 سال 2024 جیکسن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
The post بوڑھے والد پر تشدد کرکے گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/abZpl0v
No comments:
Post a Comment