Urdu news

Monday, 29 April 2019

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کا امکان

 اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے جو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرکے نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے کرنے کی سفارش کی ہے، اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل کے نرخ میں 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے، لائٹ ڈیزل میں 6 روپے 40  پیسے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے اور مٹی کا تیل 7 روپے 46  پیسے فی لیٹر مہنگا کرکے نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے کرنے کی تجویز دی ہے۔

 

The post پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IOrU0U

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...