Urdu news

Monday, 1 April 2019

چین کے جنگلات میں ہولناک آتشزدگی میں 26 فائر فائٹرز ہلاک

بیجنگ: چین کے جنگلات میں تیزی سے پھیلتی آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران  26 فائر فائٹرز بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 30 فائر فائٹرز لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے جنگلات میں 3800 میٹر کی بلندی پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 700 کے قریب فائر فائٹرز کو بھیجا گیا تھا جن سے میں 26 فائر فائٹرز طوفانی ہوا کا رخ اچانک تبدیل ہونے کے باعث شعلوں کے گھیرے میں آگئے اور جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 30 لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں گزشتہ چند ہفتوں سے آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے صرف گزشتہ ماہ مارچ میں تین فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے جب کہ مختلف جنگلاتی علاقوں میں بھی معمولی آتشزدگی کے واقعات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

The post چین کے جنگلات میں ہولناک آتشزدگی میں 26 فائر فائٹرز ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UlUuMp

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...