Urdu news

Monday, 1 April 2019

سندھ حکومت کا 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے ذوالفقارعلی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر، خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلز  بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر 4اپریل کو پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔

The post سندھ حکومت کا 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2U6WzfT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...