Urdu news

Monday, 29 April 2019

کراچی جناح اسپتال سے 5 روز قبل لڑکی کے لاپتا ہونے کا ڈراپ سین 

 کراچی: جناح اسپتال سے 5 روز قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی خود ہی گھر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 24 اپریل کو صدر تھانے کی حدود میں واقع جناح پوسٹ گریجویٹ اسپتال سے کیماڑی گلشن سکندر آباد کی رہائشی 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے بعد لڑکی کے بھائی نے صدر تھانے میں بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا جس کی پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی جناح اسپتال سے 16 سالہ لڑکی لاپتا

تفتیش کے دوران پولیس نے جناح اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی تو لاپتہ ہونے والی لڑکی کو ایک نامعلوم خاتون سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد لڑکی کو ایک موٹر سائیکل پرایک خاتون اور مرد کے ساتھ دیکھا گیا۔

گزشتہ روزجب انویسٹی گیشن افسر شہزاد علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والی لڑکی اپنے گھر واپس آگئی ہے جو اپنے گھر والوں سے نارض ہوکر خالہ کے گھرچلی گئی تھی اور پھر واپس خود ہی گھر آگئی۔

The post کراچی جناح اسپتال سے 5 روز قبل لڑکی کے لاپتا ہونے کا ڈراپ سین  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2vrWV1I

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...