Urdu news

Monday, 1 April 2019

بجٹ سے پہلے مہنگائی کا طوفان عوام پرحکومت کا بدترین ظلم ہے، خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بجٹ سے پہلے مہنگائی کا طوفان عوام پرحکومت کا بدترین ظلم ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے علاوہ دیگرمصنوعات میں انتہائی اضافے اورڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں شدید کمی سے حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ موجودہ حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اوراپنی ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے جب کہ پیپلزپارٹی پیٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے عوام کوسزا دینے پر یقین رکھتی ہے، بجٹ سے پہلے مہنگائی کا یہ طوفان عوام پرحکومت کا بدترین ظلم ہے۔ حکومت پٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طورپرواپس لے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

The post بجٹ سے پہلے مہنگائی کا طوفان عوام پرحکومت کا بدترین ظلم ہے، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FJY75m

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...