Urdu news

Monday, 1 April 2019

پشاور بی آرٹی منصوبہ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

پشاور: بی آر ٹی منصوبے نے نہ صرف شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے بلکہ اس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے بی آر ٹی منصوبے کے باعث چمکنی سے حیات آباد تک 25 ہزار پودے، سیکڑوں قدیمی درخت اور تاریخی مقامات متاثرہوئے۔ 27 کلو میٹر طویل روٹ کے لیے حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، صدر، گلبہار اور چمکنی میں نہ صرف انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا بلکہ کروڑوں روپے سے بنائی گئی گرین بیلٹ کو بھی توڑ پھوڑ دیا گیا۔

ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کے باعث  حکومتی خزانے کو بی آر ٹی منصوبے کے باعث کروڑوں روپے نقصان کا بھی انکشاف ہوا ہے، روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹربیون کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کے بی آر ٹی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے حکومت نے کلین اینڈ گرین منصوبہ شروع کیا جس میں چمکنی سے پیر زکوڑی پل تک پودے لگانے اور گرین بیلٹ پر 96 ملین روپے خرچ کئے گئے۔

گلبہار فلائی اوور میں پودے لگانے اور تزئین و آرائش پر 19 ملین روپے جب کہ رنگ روڈ سے چارسدہ روڈ فلائی اوور تک گرین بیلٹ پر پودے لگانے اور خوبصورتی کے لیے 38 ملین روپے خرچ کیے گئے تاہم پشاور بی آرٹی منصوبہ کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاہے۔

 

The post پشاور بی آرٹی منصوبہ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HPXISw

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...