Urdu news

Monday, 29 April 2019

شہر میں کوئی بھی رہائشی عمارت کمرشل مقصد کیلئے استعمال نہیں ہورہی، ڈی جی کے ڈی اے 

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے رہائشی عمارتوں میں کاروبار کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی کے ڈی اے کے جواب جمع کرانے پر درخواست گزار سے 14 مئی کو جواب الجواب طلب کرلیا۔

جسٹس یوسف علی سید اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو رہائشی عمارتوں میں کاروبار کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، ڈی جی کے ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر لا ئنز ایریا عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈی جی کے ڈی اے نے تحریری جواب میں کہا کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں بھی رہائشی عمارتوں کو کمرشمل مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جارہا، سپریم کورٹ کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

عطا اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہٹائے جانے والے بل بورڈز اور سائن بورڈز 3 ماہ بعد دوبارہ لگا دیئے گئے، جس پر کے ڈی اے کے وکیل نے مؤقف دیا کہ بل بورڈز اور سائن بورڈز لگانا اور ہٹانا ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار سے 14 مئی کو جواب الجواب طلب کرلیا۔

واضح رہے درخواست گزار نے رہائشی عمارتوں میں کاروبار کرنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عدالت نے لائنز ایریا کی رہائشی عمارتوں تجارتی کام روکنے کا حکم دیا تھا لیکن احکامات کے باوجود عمارتوں میں کام جاری ہے۔

The post شہر میں کوئی بھی رہائشی عمارت کمرشل مقصد کیلئے استعمال نہیں ہورہی، ڈی جی کے ڈی اے  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2XUK84k

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...