Urdu news

Monday, 1 April 2019

بے نظیرانکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بے نظیرانکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پی پی 218 ملتان میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوارکوشکست ہوئی، 7 ماہ میں دونوں جماعتوں کے نظریے تبدیل ہوگئے اور دونوں جماعتوں نے ضمنی انتخاب کیلئے اتحاد کیا لیکن عوام نے انہیں مسترد کردیا، (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی نظریاتی دیوالیہ پن کا شکار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گیلانی صاحب کے بچے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرمسلسل ہارتے آرہے ہیں، انہیں پتہ چل گیا کہ پنجاب میں اب پی ٹی آئی اور(ن) لیگ ہے لہذا گیلانی صاحب کے بچے(ن) لیگ کی طرف جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بے نظیرانکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے حکومتی اجلاس میں شرکت سے سوالات اٹھ رہے ہیں، جہانگیرترین کے اس اقدامات سےعدالتی فیصلے کی تضحیک ہوتی ہے اور مخالفین کوموقع ملتا ہے، جہانگیرترین تجاویزدیں لیکن بیک ڈورپر رہ کر، میں صرف جہانگیرترین سے درخواست کرسکتا ہوں، فیصلہ انہوں نے کرنا ہے اور میں اصول کی بات کررہا ہوں کسی کی ذات کی نہیں۔

اس سے قبل لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کامیاب سفارتکاری سے ہم نے بھارت کو ہرمحاذ پرشکست دی اور نئے پاکستان میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

The post بے نظیرانکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FPIbQA

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...