حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
آپ کا ہر مسئلہ بآسانی حل ہو سکتا ہے، بس صلح پسند بن جایئے، کچھ دو اور کچھ لو کے سنہری اصول کو اپنا لیجئے کبھی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا، ہر ایرے غیرے کو اپنا سمجھنے کی اس پرانی عادت کو یکسر بدل ڈالیں۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی
خواہشات عجیب اور آپ خود بھی عجیب غیر متعلق لوگوں سے بڑی بڑی توقعات باندھ لینا کوئی آپ سے سیکھے حالانکہ طویل عرصے میں محض اپنے اس غیر معمولی اعتماد کی بدولت بہت کچھ آپ نے گنوایا ہے۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون
ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ آپ دوست نہ بنائیں ضرور بنایئے دوست لیکن پہلے دوستی کا ایک معیار تو قائم کر لیں جو اس معیار پر پورا اترے اس پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کر لیں مایوسی بہت کم ہو گی۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
ہم آپ کو یہ مشورہ بھی ضرور دیں گے کہ اپنے مزاج میں بھی ٹھہرائو پیدا کریں، غیر مستقل مزاج لوگ ترقی میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں، کسی بھی کام کی تکمیل کا ارادہ کر لیں تو پھر پیچھے نہ ہٹیں ۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
کسی بھی شخص کے ساتھ الجھنے کی غلطی نہ کریں اگر آپ خود پر قابو نہ پا کر کسی سے الجھ بیٹھے تو پھر بات بڑھ سکتی ہے آپ کے اخراجات بھی کسی گھریلو تقریب کے سلسلے میں بڑھ سکتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
مذہب میں دلچسپی قدرے کم رہے گی اور یہ کوئی اچھی بات نہیں کیونکہ جب بھی انسان پر مصیبتوں کا غلبہ ہو جائے تو نجات اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب وہ مذہب کی پیروی حقیقی جذبے کے تحت کرے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے تمام رشتہ دار تعاون پر آمادہ ہیں وہ آپ کی ہر بات کو درست بھی تسلیم کریں گے لیکن باطنی طور پر حقیقی معنوں میں پرخلوص نہیں ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر
عجیب و غریب خیالات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے لہٰذا ہماری مانئے گھر میں کوئی بات آپکی منشاء کے خلاف بھی ہو جائے تو اظہار ناراضگی نہ کیجیے بلکہ اپنی صحیح بات کی وضاحت کرنے کی کوشش کیجیے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
خود پر مایوسی مسلط کرکے سوچوں میں ڈوبے رہنے سے تو مسائل حل نہیں ہو جاتے اگر تمام سوچوں کا نتیجہ بہتر نکل سکتا تو اس دنیا میں کوئی بھی شخص نت نئے مسائل سے دوچار نہ ہوتا۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری
ہم نے گزشتہ بھی آپ کو یہی تلقین کی تھی کہ اب چپ چاپ بیٹھے رہنے کا وقت نہیں ہے ناکامی کے ہر اندیشے کو ذہن سے نکال کر اپنی کامیابی کا یقین کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا عزم کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
اگر آپ نے اچھے چانسز سے بھرپور استفادہ نہیں کیا تو پھر اس میں قصور آپ کا ہے وقت کا نہیں کیونکہ وقت تو آپ کا ساتھ دینے پر پوری طرح آمادہ ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اگر آپ نے اپنا طرز عمل وہی رکھا جو کہ ہے تو پھر شریک حیات ناراض ہو سکتے ہیں، چاہیے تو یہ تھا کہ آپ گزشتہ واقعات سے کچھ سبق لے کر آئندہ غلطیاں نہ کرنے کا تہیہ کر لیتے۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BB96fp
No comments:
Post a Comment