Urdu news

Sunday, 26 September 2021

حکومتی اقدامات سے 21 یونیورسٹیاں عالمی و ایشیائی رینکنگ میں شامل ہوئیں، عثمان بزدار

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت کے تعلیم دوست اقدامات کی بدولت صوبےکی 21 یونیورسٹیاں عالمی اور ایشیائی رینکنگ میں شامل ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں ہائر ایجوکیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ یاسر ہمایوں نے وزیر اعلیٰ کو ہائر ایجوکیشن سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلٰی نے کہا کہ جدید تعلیم ہر بچے کا حق ہے، ذہین اور مستحق طلبہ کو83 کروڑ 40لاکھ روپے کے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ دئیے جارہے ہیں، گزشتہ برس کی نسبت ہائر ایجوکیشن کو 285 فیصد زائد فنڈز دئیے جا رہے ہیں – صوبے بھر میں 590 کالجز ایسوسی ایٹ ڈگری اور 201 کالجز گریجویٹ بی ایس فور ائیر لیول پر اپ گریڈ کئے گئے ہیں، پنجاب میں 75 نئے کالجز بنائے گئے ہیں جب کہ مزید 86 نئے کالجز قائم کئے جائیں گے-

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی بننے سے طلبہ کو گھر کے قریب اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے، پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائنگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے، سیالکوٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے- پنجاب حکومت کے تعلیم دوست اقدامات کی بدولت عالمی اور ایشیائی رینکنگ میں پنجاب کی 21 یونیورسٹیاں شامل ہوئی ہیں۔

The post حکومتی اقدامات سے 21 یونیورسٹیاں عالمی و ایشیائی رینکنگ میں شامل ہوئیں، عثمان بزدار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CMIyG5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...