Urdu news

Friday, 24 September 2021

نئی دہلی کی عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نیو دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 مسلح افراد وکیل کے روپ میں نئی دہلی کی عدالت میں گھس آئے جہاں بھارتی گینگسٹر جتیندر گوگی کو ایک کیس کے سلسلے میں پیش کیا جانا تھا تاہم جیسے ہی گینگسٹر عدالت پہنچا وہاں موجود مسلح افراد نے کورٹ روم یں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گینگسٹر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وکلاء کے بھیس میں عدالت میں داخل ہونے والے افراد دوسرے گینگ کے کارندے تھے جو گینگسٹر گوگی کو مارنے آئے تھے تاہم دونوں افراد موقع پر ہی پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جب کہ عدالت میں سیکیورٹی کے باوجود مسلح افراد کے داخل ہونے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

The post نئی دہلی کی عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ENC23D

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...