Urdu news

Thursday, 2 September 2021

نامور گلوکار حبیب ولی محمد کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

 کراچی: نامور گلوکار حبیب ولی محمد کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے، دھیمے سروں کے ساتھ ان کی مدھر آواز آج بھی گنگناتی محسوس ہوتی ہے۔

حبیب ولی محمد 16 جنوری سن 1921ء کو رنگون میں پیدا ہوئے پھر ان کا خاندان ممبئی منتقل ہوگیا۔ اس گھرانے نے کاروباری دنیا میں نام کمایا۔ حبیب ولی محمد نے کالج سے  ہی گلوکاری کی ابتدا کردی تھی، پاکستان بننے کے بعد حبیب ولی محمد نے اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔

انہوں نے امریکا سے اعلیٰ تعلیم  حاصل کی، حبیب ولی محمد نے کئی ملی نغمے گائے جبکہ ٹیلی وژن اور فلم کے لیے گائے گیتوں کو بھی بے پناہ شہرت ملی، ان کی آواز میں گائی ہوئی غزلوں نے کئی پاکستانی فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

شہرہ آفاق گلوکارحبیب ولی محمد 3 ستمبر سن 2014ء کو امریکا کے اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے۔

The post نامور گلوکار حبیب ولی محمد کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ByGnVW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...