Urdu news

Wednesday, 1 September 2021

شہرقائد میں آج طوفانی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

 کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن میں گرمی ہوگی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج گرمی بدستوررہے گی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 ستمبرسے موسم معمول پر آجائے گا۔ گزشتہ سال کی نسبت اس دفعہ بارشیں کم ہوئی ہیں۔ اس دفعہ اگست میں 65 فیصد بارشیں کم ہوئیں تاہم ستمبر کے وسط تک بارش کے دو سپیل آنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گزشتہ چند روزسے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہرمیں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کل بھی شہرکے متعدد علاقوں میں موسلا دھاربارش ہوئی تھی۔

The post شہرقائد میں آج طوفانی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DDbd1B

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...