Urdu news

Wednesday, 1 September 2021

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ آج آپ کے اپنے ہی آپ کے خلاف ہو سکتے ہیں لہٰذا ان پر کڑی نظر رکھیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ملازمت پیشہ افراد پوری یکسوئی سے اپنے فرائض انجام دیں دوستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے مگر ان سے فائدہ نہ ہو سکے گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا جائے گا۔

 

سرطان:
22جون تا23جولائی

ابھی کچھ دن آپ کیلئے مشکل ضرور ہے مگر عنقریب اچھے دن آنے والے ہیں کسی بھی معاملے میں صبر کا دامن ہاتھ سے ہرگز نہ چھوڑیں اچھا وقت جلد ہی آپ کا منتظر ہو گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں اور کچھ بھی کرنا آپ کیلئے مشکل نہیں ہے لیکن کبھی کبھار دوسروں کی مدد بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

تعلیمی معاملات حسب منشاء طے نہ ہو سکیں گے بھائیوں کیساتھ جائیداد کے معاملے میں تنازعے ہو سکتے ہیں قریبی عزیزوں سے کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے لیکن علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں مقدمہ کا نتیجہ خلاف منشاء نکل سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کوئی انعام وغیرہ نکل سکتا ہے ہو سکتا ہے کوئی انعامی بانڈ لگ جائے البتہ عشق و محبت کے معاملات میں کامیابی کی توقع ہرگز نہیں ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھ کر فیصلہ کریں کسی بھی قسم کا فیصلہ جلد بازی میں نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے آپ کے قریبی دوست مطلب کی خاطر پاس آسکتے ہیں لہٰذا محتاط ر ہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iwZBVb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...