ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بلیک واٹر استعمال کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
حال ہی میں گوری خان کو ممبئی میں قائم ان کے اسٹور کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ ہاتھ میں بلیک واٹر کی بوتل لیے باہر آ رہی ہیں۔ گوری خان کی بلیک واٹر بوتل کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ہم نے انہیں کبھی عام پانی کی بوتل اٹھاتے نہیں دیکھا لیکن جب سے یہ بلیک واٹر آیا ہے یہ لوگ ہاتھوں میں بوتل لیے ہی نظر آتے ہیں۔‘
گزشتہ ماہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہاتھ میں بلیک واٹر کی بوتل لیے ایک یوگا سینٹر سے باہر آرہی ہیں۔
بلیک الکلائن واٹر ہائیڈریٹڈ پانی ہے۔ اس پانی کو استعمال کرنے کے بےشمار فوائد ہیں۔ بلیک واٹر میں 70 سے زائد معدنیات موجود ہیں۔ اسے کئی نامور شخصیات تندرست رہنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بلیک واٹر استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بلیک واٹر 3 سے 4 ہزار فی لیٹر میں فروخت کیا جاتا ہے۔
The post گوری خان بلیک واٹر استعمال کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3i8Otx9
No comments:
Post a Comment