Urdu news

Sunday, 11 December 2022

پنجاب اور کے پی میں 20مارچ سے قبل عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگا اور اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم 20 دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں، صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک چلانے کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

The post پنجاب اور کے پی میں 20مارچ سے قبل عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FgPfcMl

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...