Urdu news

Saturday, 10 December 2022

بلوچستان کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری

 کوئٹہ: بلوچستان کے تین اضلاع پشین، حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی، جو بغیر کسی وقفے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ سیکیورٹی دگنا کر دی گئی۔

ضلع حب اور لسبیلہ میں مجموعی طور پر 259 پولنگ اسٹیشن اور 690 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ لسبیلہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 703 ہے جبکہ حب میں رجسٹرڈ ووٹرز ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہیں۔

ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی میں انتخابات کے لیے 13 پولنگ اسٹیشن اور 30 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ پشین کی تحصیل حرمزئی میں ووٹرز کی تعداد 10ہزار 890ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 6151 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4739 ہے۔

میونسپل کمیٹی حرمزئی میں مجموعی طور پر 79 امیدواروں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

The post بلوچستان کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GVJChfX

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...