Urdu news

Sunday, 4 December 2022

پونچھ ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات؛ پی ٹی آئی 229 نشستوں کیساتھ سرفہرست

راولا کوٹ: آزاد کشمیر میں پونچھ ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 229نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 787 نشستوں میں سے 708 کے نتائج موصول ہوئے ہیں، مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی 104نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جموں و کشمیر پیپلز پارٹی 28 نشستوں کے ساتھ چوتھے اور تحریک لبیک پاکستان 7 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔

جمعیت علمائے اسلام، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی نے چار چار نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدوار 199 نشستیں لے گئے۔

اس طرح، حکمران اتحاد 233 نشستوں پر کامیاب ہوا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے 276 نشستیں جیت لیں، 79 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

مظفرآباد کی طرح راولاکوٹ کی میئر شپ بھی اپوزیشن کے حصے میں آنے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کھائی گلہ، ہجیرہ، عباسپور اور دھیر کوٹ میونسپل کمیٹیز میں بھی چیئرمین نہیں بنا سکے گی۔

The post پونچھ ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات؛ پی ٹی آئی 229 نشستوں کیساتھ سرفہرست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FxnctC5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...