Urdu news

Sunday, 4 December 2022

شنگھائی الیکٹرک تھر کول پاور پلانٹ کا پہلا 660 میگاواٹ کا یونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک

اسلام آباد: شنگھائی الیکٹرک کا پہلا 660 میگاواٹ یونٹ پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔

شنگھائی الیکٹرک کا پہلا 660 میگاواٹ یونٹ 1,320 میگاواٹ تھر کول پر مبنی پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا، 660 میگاواٹ ایک اور یونٹ بھی(آج) پیر (5 دسمبر) نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا، دونوں یونٹس قومی گرڈ میں 1320 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔

گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی وسائل سے کم لاگت بجلی کے اضافے کو خوشخبری قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) اقدام کا ثمر ہے۔

گوادر پرو کے مطابق شنگھائی الیکٹرک صوبہ سندھ کے صحرائے تھر کول بلاک ون میں 2660 میگاواٹ کے الٹرا سپر کریٹیکل کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کا اسپانسر ہے۔

 

The post شنگھائی الیکٹرک تھر کول پاور پلانٹ کا پہلا 660 میگاواٹ کا یونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qk8Fhl

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...