Urdu news

Friday, 2 December 2022

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے  مرحلے میں پولنگ جاری

آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے کے دوران پونچھ ڈویژن میں 10 لاکھ 17 ہزار 375 رجسٹرڈ رائے دہندگان اپنا ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کریں گے۔ ان ووٹرز میں 5 لاکھ 37 ہزار 159 مرد اور 4 لاکھ 79 ہزار 854 خواتین رائے دہندگان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی پی 84، پی ٹی آئی 79 ، ن لیگ 75، نشستوں پر کامیاب

پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع (باغ، پلندری، حویلی اور راولاکوٹ) کی 88 یونین کونسلز، 4 ضلع کونسلز، 2 میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں کے کل 787 وارڈز سے 1820 آزاد اور 15 سیاسی پارٹیوں کے 2039 نامزد امیدوار (مجموعی تعداد 3859) کے مابین مقابلہ جاری ہے، جن میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے 1867 پولنگ اسٹیشنز اور 2697 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جب کہ سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے 547 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 406 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کیلیے گھر واپس جانے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 جاں بحق

بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لیے جاری پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس مو قع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں حالات سے نمٹنے کے لیے 9 ہزار سے زائد پولیس اہل کار سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔

The post آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے  مرحلے میں پولنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ur7SFAD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...