Urdu news

Friday, 2 December 2022

کوئٹہ میں خاتون بمبار کے خودکش حملے کا خطرہ، الرٹ جاری

 کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کالعدم تنظیم شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

متعلقہ اداروں کو جاری کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے تخریب کاری کے لیے خودکش خاتون بمبار کو تیار کیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں کس جگہ کو ٹارگٹ کیا جائے گا، اس کی معلومات تاحال میسر نہیں۔

سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری مراسلے میں شہر کے تمام ایس پی ایز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post کوئٹہ میں خاتون بمبار کے خودکش حملے کا خطرہ، الرٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LsdUfV5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...