Urdu news

Saturday, 3 December 2022

ڈاکٹر عاصم حسین کی دہشتگردی کیس سے بریت کی درخواست

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج  کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دہشتگردوں کے علاج معالجے کی سہولت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بریت کے لیے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ سات سال میں ایک گواہ نے بھی میرے خلاف بیان نہیں دیا۔ استدعا ہے کہ مقدمے سے بری کیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر کو دلائل طلب کرلئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف 2015 میں دہشتگردوں کے علاج معالجے کا رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں انیس قائمخانی، وسیم اختر، روف صدیقی،عبدالقادر پٹیل اور عثمان معظم نامزد ہیں۔

 

The post ڈاکٹر عاصم حسین کی دہشتگردی کیس سے بریت کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xHvSeoz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...