Urdu news

Thursday, 1 December 2022

جنوبی وزیرستان میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فورسز پر حملہ

ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فورسز پر حملے میں ایک شہری جاں بحق جب کہ ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں اعظم وارسک آرمی پبلک اسکول  میں یوم والدین کی مناسبت سے تقریب تھی، جس میں اعلیٰ افسر بھی شریک تھے۔ بعد ازاں اسکول سے نکلنے والے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ حملے میں ایف سی کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے فوری بعد اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جب کہ فائرنگ سے ایک شہری مستاخان جاں بحق اور ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں اسکول کا عملہ،طلبہ اور دیگر مہمان محفوظ رہے تاہم ایک شہری فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد جاں بحق اور ایف سی کا ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔

The post جنوبی وزیرستان میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فورسز پر حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TF4GWgL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...