Urdu news

Thursday, 1 December 2022

سعد رفیق اور خواجہ سلمان کا پیراگون سوسائٹی سے تعلق ثابت نہیں ہوا، نیب

 لاہور: نیب نے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ وعدہ معاف گواہ بھی اپنی شہادت سے منحرف ہوگئے ہیں۔

احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ جس میں نیب نے بریت کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین اشتہاری ملزمان کے شامل تفتیش ہونے کے بعد تازہ شہادتیں اور ثبوت سامنے آئے جس کے بعد پیرا گون سوسائٹی کے حوالے سے خواجہ برادران پر لگے الزام خود بہ خود ختم ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے تعلق کی دستاویزات منظرعام پر آگئیں

نیب نے جواب میں لکھا کہ تازہ شہادتوں پر ایک تفتیشی رپورٹ تیاری کی جارہی جو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وعدہ معاف گواہ اور اسوقت کے چئیرمین پیراگون قیصر امین بٹ اپنے پہلے بیان سے منحرف ہو گئے جبکہ اشتہاری ملزمان کے ثبوتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ خواجہ برادران پیراگون سوسائٹی کے پارٹنر نہیں تھے۔

قومی احتساب بیورو میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر 13 دسمبر کو سماعت کرے گی۔

The post سعد رفیق اور خواجہ سلمان کا پیراگون سوسائٹی سے تعلق ثابت نہیں ہوا، نیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hmN2kA8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...