کراچی: نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا جس کے تحت ڈاکٹر سیف الرحمن نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بل آخر ایم کیو ایم کا مطالبہ مان لیا ہے، دو ماہ سے عدالتوں کے فیصلوں کے باعث مستعفی مرتضیٰ وہاب اب ایڈمنسٹریٹر نہیں رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی وزیر ناصر حسین شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، وزیر محنت سعید غنی اور وزیر خوراک مکیش چاولہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے سیف الرحمان اور عبدالوسیم کے نام دیے گئے تھے۔
سیف الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور میونسپل کمشنر کے ایم سی بھی رہ چکے ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم عبد الوسیم رکنِ قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت بنانے کے لیے ایم کیو ایم کے ووٹ حاصل کرکے ایڈمسنٹریٹر کا عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
The post مرتضیٰ وہاب کی جگہ ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/l5eW24J
No comments:
Post a Comment