Urdu news

Saturday, 29 September 2018

انکوائری کمیشن نے مزید 36 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد: ملک بھر سے جبری لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے قائم انکوائری کمیشن نے رواں ماہ ستمبر میں 36 لاپتا افراد کا سراغ لگاکر ان کے مقدمات نمٹادیے ہیں۔

ماہ ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 74 نئے مقدمات کا اندارج ہوا جس کے بعد کمیشن کے پاس لاپتا افراد کے زیر التوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر 1868ہوگئی جویکم ستمبر کو 1830 تھی۔ رواں سال کے پہلے9 ماہ میں کمیشن کے پاس 845 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جب کہ 479 مقدمات نمٹائے گئے۔

 

The post انکوائری کمیشن نے مزید 36 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Na8mSo

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...