Urdu news

Sunday, 30 September 2018

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ اورسونامی میں ہلاکتیں 832 ہو گئیں

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور ہولناک سونامی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 832 ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے  جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہرمیں تباہی مچادی۔ سیکڑوں گھر تباہ، ہوٹل اور عمارتیں منہدم جب کہ لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کے تار گرنے اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 832 ہو گئی ہے۔

امدادی کاموں کے دوران لاشوں کے ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور ریلیف کیمپوں میں ہزاروں لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ متاثرین کو اجناس، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اگست کو انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں آنے والے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 460 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

The post انڈونیشیا میں شدید زلزلہ اورسونامی میں ہلاکتیں 832 ہو گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Iqo7Uz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...