Urdu news

Sunday, 30 September 2018

کراچی کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی دم توڑ گئی

کراچی: سعید آباد کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی اقصیٰ دم توڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں دو روز قبل اسکول میں زیر تعلیم پہلی جماعت کی بچی اقصیٰ  اس وقت اندھی گولی کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئی تھی جب وہ وقفے کے دوران اسکول کے میدان میں کھیل رہی تھی۔ طالبہ کو فوری طور پہلے سول اسپتال پھر جناح اسپتال سے ملحق قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال منتقل کیا گیا تھا۔

اقصیٰ دو روز تک زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیدھی طرف سے کمر میں لگی گولی اقصیٰ کے جسم میں موجود تھی، گولی لگنے سے اقصیٰ کے پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے،  اقصیٰ کو آج صبح سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، معالجین نے اقصیٰ کی زندگی بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

The post کراچی کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی دم توڑ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xR0wrT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...