حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
مانا کہ آپ کسی کی غلط بات برداشت نہیں کر پاتے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ مخالف آئندہ کوئی غلطی کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی
اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کریں، آپ کو اپنی صلاحیتوں اور سکیموں کو آزمانے کا موقعہ مل سکتا ہے، قریبی عزیزوں سے جزوی طور پر فائدہ ہو سکتا ہے لیکن ان پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون
مکان یا زمین کے سلسلے میں کوئی تنازعہ ہے تو اسے فوری طور پر صلح کن طریقے سے ہی ختم کر دیں اس سلسلے میں لڑائی جھگڑے سے اجتناب برتیں ورنہ پھر مخالفین کا مقصد پورا ہو سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
ہم نے پہلے بھی سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ہر چیز کی کوئی نہ کوئی حد ضرور ہوتی ہے کوئی بھی چیز اپنی حدود پھلانگ جائے تو نتائج خطرناک ہی نکلا کرتے ہیں، عشق و محبت کا کوئی کھیل غلط رخ اختیار کر سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
ایک وقت میں ایک کام کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں، اگر ایسا کرنا مشکل ہے تو پھر کوئی پرخلوص دوست تلاش کریں جو کہ آپ کے ادھورے کاموں کو پورا کرنے میں آپ کا ساتھ دے سکے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
مان لیجیے کہ بعض اوقات آپ ہمارے مشوروں پر عمل نہیں کرتے جس کے نتیجے میں جو خرابیاں پیدا ہوئیں اور جس طرح ناکامیاں راستے کا پتھر بنتی رہی ہیں اسے دہرانا لاحاصل ثابت ہو سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
کسی سے بھی لڑائی جھگڑا فساد ہرگز نہ کریں ورنہ نقصان آپ ہی کا ہو سکتا ہے، مکان یا زمین کے سلسلے میں کوئی نیا تنازعہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، زیادہ سوچ بچار بھی نہ کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر
کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے لیکن ایسا اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب کہ آپ اپنا گھریلو ماحول درست رکھیں، آپ کے اخراجات کی رفتار بھی خاصی تیز ہو سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
بن بلائے مہمانوں کی آمدورفت پریشانی کا باعث بن سکتی ہے، اپنی غلطیوں کا ازالہ کریں جن کا دل دکھایا ہے ان سے معافی مانگ لیجیے ابھی تو معافی کی گنجائش بھی ہے پانی سر سے اونچا نہیں گیا۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری
سیاسی و سماجی قسم کے چکر کو ختم کر دیں، یہ کام آپ کے بس کا نہیں ہے اس سلسلے میں وقت آپ کا ساتھ دینے پر آمادہ نہیں ہو سکتا، آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
کوئی نیا کام ہرگز نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ جو کام آپ کے ہاتھوں میں ہے یہی تکمیل تک پہنچ جائے کیونکہ آپ کے پرانے مخالف آپ کے خلاف سازشوں کا جال بچھا سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اگر آپ مشترکہ بزنس کرتے ہیں تو پھر شریک کار کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں، ساری ذمے داری شریک کار پر ہی ڈالے رکھنا مناسب تو نہیں ہو سکتا۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9
No comments:
Post a Comment