Urdu news

Sunday, 30 September 2018

چترال میں دہشت گردوں کا اسکول پر حملہ، عمارت تباہ

چترال: پاک افغان بارڈر ارندو گول میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول پر حملہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چترال میں پاک افغان بارڈر ارندو گول میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔   دہشت گردوں نے اسکول میں گھس کر فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا جس سے اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری متاثرہ اسکول کا معائنہ کرنے گئی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ پر جنگل میں چھپے دہشت گرد فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

The post چترال میں دہشت گردوں کا اسکول پر حملہ، عمارت تباہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QhuUCs

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...