لاہور: احمد شہزاد کا نام ڈرافٹ کے پاکستانی کرکٹرز کی فہرست سے نکال دیا گیا۔
احمد شہزاد کا نام پی ایس ایل فور کیلیے دستیاب پاکستانی کرکٹرز کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ پی سی بی کی طرف سے یہ وضاحت کر دی گئی کہ معطلی کی وجہ سے احمد شہزادکا نام فی الحال فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں ذرائع سے سامنے آنے والی فہرست میں اوپنر کا نام شامل تھا، ڈوپنگ کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے معطل کرکٹر کسی بھی سطح پر کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے، ان کے کیس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔
The post احمد شہزاد کا نام ڈرافٹ کے پاکستانی کرکٹرز کی فہرست سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NTIWxq
No comments:
Post a Comment