Urdu news

Saturday, 29 September 2018

ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا بھی سرکاری ملازم بن گیا

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا بھی سرکاری ملازم بن گیا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا محمدزاہدعرف نومی کو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ہیڈکوارٹرزمیں بطور باورچی چوتھے اسکیل میں میرٹ پر مشروط ملازمت دی گئی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سرانومی نے کہاکہ میرے لیے یہ بڑی اچنبھے کی بات ہے کہ مجھے سرکاری ملازمت مل گئی ، اب میں ناچ گانے کے بجائے باعزت روزگارکماسکوں گا، نومی کو بی آئی ایس پی کے کیفے ٹیریا میں بطور کک کا م کررہا ہے مختلف انواع کے کھانے پیش کرکے لوگوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔

بی آئی ایس پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کنڈیشنل کیش ٹرانسفرز نوید اکبر نے کہاکہ میرے ہمارے لیے فخرکی بات ہے کہ نومی ہماری ٹیم شامل ہواہے۔

The post ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا بھی سرکاری ملازم بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NS5eQk

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...