Urdu news

Sunday, 30 September 2018

رشی کپورعلاج کی غرض سے امریکا روانہ

ممبئی: نامر بالی ووڈ اداکار رشی کپورعلاج کی غرض سے امریکا روانہ ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی امریکا روانگی کی اطلاع دیتےہوئے کہا ’’میں علاج کی غرض سے کچھ دنوں کے لیے امریکا جارہا ہوں، انہوں نے اپنے پرستاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی افواہ یا قیاس آرائیوں پر پریشان نہ ہوں۔مجھے فلموں میں کام کرتے ہوئے 45 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا، اس کے ساتھ ہی رشی کپورنے کہا کہ آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ میں بہت جلد واپس آؤں گا۔‘‘

واضح رہے کہ رشی کپور نے اپنے ٹوئٹ میں کہیں بھی ذکر نہیں کیا کہ وہ کس بیماری کے علاج کے لیے امریکا جارہے ہیں اور نہ ہی اس حوالے سے ان کے بیٹے رنبیر کپور کا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔

The post رشی کپورعلاج کی غرض سے امریکا روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NaCHA7

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...