Urdu news

Thursday, 28 February 2019

سپریم کورٹ نے 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم کو بری کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم صوفی بابا کوبری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے سخی سرور دربار پرحملہ کیلئے خودکش حملہ آورتیار کیے اور ملزم نے اعترافی بیان بھی دیا جس پر عدالت نے موقف اختیار کیا کہ عجیب بات ہے کہ بچوں کو تیار کرنے والے کے خلاف ثبوت نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صوفی بابا لوگوں کوجنت بھیجتا ہے، خود کیوں نہیں جاتا، خود کش حملہ کرنے والا بچہ درحقیقت خود نشانہ بنتا ہے،  ملزم خود کش حملہ کے موقع پرموجود نہیں تھا اور نہ ہی ملزم کے خلاف پراسیکوشن نے کوئی ثبوت نہیں دیئے، ملزم کے بیان کے مدنظر پولیس نے کوئی ثبوت نہیں دیا لہذا ملزم کو شک کا فائد ہ دیتے ہوئے بری کیا جاتا ہے۔

واضح رہے ملزم بہرام عرف صوفی محمد پر حضرت سخی سرور دربار حملہ کے لیے خودکش بمبار تیار کرنے کا الزام تھا۔

The post سپریم کورٹ نے 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم کو بری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H60py4

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XxliIu

آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع

 کراچی:  احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ آغا سراج درانی کا مزید ریمانڈ درکار ہے جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتایا جائے ریمانڈ کیوں چاہیے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج کے اسمبلی جانے کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے، آغا سراج درانی روزانہ کی بنیاد پر اسمبلی چلے جاتے ہیں، آغا سراج درانی کی کروڑوں روپے کی جائیداد کا معلوم ہوا ہے، مختلف بنگلے آغا سراج درانی کی ملکیت ثابت ہو رہے ہیں، ان کی صاحبزادیوں شہناز درانی نے تین فلیٹس بک کرائے ہیں۔

وکیل آغا سراج درانی نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے اثاثوں کا کیس بنایا ہے، مطلوبہ دستاویزات نیب کو دے چکے ہیں جب کہ منی ٹریل اور دیگر دستاویزات بھی دے چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک کی توسیع کرتے ہوئے حکم دیا کہ آغا سراج درانی بھی نیب سے تحقیقات میں تعاون کریں۔

اس سے قبل عدالت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میری پوری فیملی کو نیب نے پریشان کیا جارہا ہے، میرے بھائی کو بھی نیب نے نوٹس بھیجے ہیں، نِیب سے مکمل تعاون کر رہا ہوں جب کہ ہمیں عدلیہ پر یقین ہے،عدالت سے انصاف ملے گا۔

The post آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tLtLdo

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tLtLdo

وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے، آصف زرداری

 اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے اور اپنا موقف بتانا چاہیے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے، تاہم پارلیمنٹ چاہتی ہے کہ وزیر خارجہ نہ جائیں تو میں پارلیمنٹ کے ساتھ ہوں، موجودہ صورتحال میں پاکستان کواپنے دوستوں کو نہیں بھلانا چاہیے، یہ جتنے ملک ہیں ہمارے پرانے دوست ہیں، یہ ہمارے ملک میں شکار کھیلنے آتے ہیں، ہمارے ان ممالک سے مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں او آئی سی اجلاس میں جا کر اپنا موقف بتانا چاہیے، چاہے وزیرخارجہ بعد میں جائیں، ابھی سیکرٹری خارجہ کو بھیج دیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ہم سب جذباتی ہیں، جنگیں صرف افواج نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں اور پاکستانی قوم پوری طرح سے تیار ہے اپنی فوج کے ساتھ جنگ لڑنے کے لیے۔ انہوں نے پاکستانی پائلٹ حسن کو بھارتی طیارے مار گرانے پر خراج تحسین پیش کیا اور بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر جائے گا۔

The post وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H982nx

پاک بھارتی کشیدگی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

 اسلام آباد: پاک بھارتی کشیدگی پر دوسرے روز بھی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا اور حکومت نے او آئی سی اجلاس میں بھارت کو مدعو کرنے پر اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر خارجہ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو دعوت دینے پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کو او آئی سی کا مبصر رکن بنانے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت اوراپوزیشن دشمن کیخلاف یک زبان

آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے او آئی سی اجلاس کا بائیکٹ کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں او آئی سی میں جا کر اپنا موقف بتانا چاہیے اور اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ مودی کا ایڈونچر ناکام ہو چکا ہے، نہ جانا مسئلےکا حل نہیں،ہمیں دوستوں کو نہیں بھلانا چاہیے، لیکن اگر پارلیمان کا متفقہ فیصلہ ہے کہ او آئی سی اجلاس میں نہ جایا جائے تو میں اس کا احترام کرتے ہوئے اسے تسلیم کرتا ہوں۔

شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بائیکاٹ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے مزید سفارت کاری کی تجویز بھی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کو چاہئے کہ وہ کھل کر ہماری حمایت میں سامنے آئیں، پاکستان کے عوام کی ترجمانی ہے کہ او آئی سی اجلاس میں نہیں جارہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شیخ زید پاکستان کے مداح تھے اور موجودہ حکمران بھی پاکستان کے دوست ہیں، یہ بات تاریخ میں رقم ہو جائے گی کہ بھارتی جارحیت کے دوران ان کی وزیر خارجہ سشما سوراج او آئی سی اجلاس میں شرکت کررہی تھیں، موجودہ صورت حال میں حکومت و اپوزیشن پر مشتمل وفود دوست ممالک بھجوانے چاہئیں اور ایک مرتبہ پھر اپنا نکتہ نظر متحدہ عرب امارات کو بتانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

The post پاک بھارتی کشیدگی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tGbrlK

وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے، آصف زرداری

 اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے اور اپنا موقف بتانا چاہیے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے، تاہم پارلیمنٹ چاہتی ہے کہ وزیر خارجہ نہ جائیں تو میں پارلیمنٹ کے ساتھ ہوں، موجودہ صورتحال میں پاکستان کواپنے دوستوں کو نہیں بھلانا چاہیے، یہ جتنے ملک ہیں ہمارے پرانے دوست ہیں، یہ ہمارے ملک میں شکار کھیلنے آتے ہیں، ہمارے ان ممالک سے مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں او آئی سی اجلاس میں جا کر اپنا موقف بتانا چاہیے، چاہے وزیرخارجہ بعد میں جائیں، ابھی سیکرٹری خارجہ کو بھیج دیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ہم سب جذباتی ہیں، جنگیں صرف افواج نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں اور پاکستانی قوم پوری طرح سے تیار ہے اپنی فوج کے ساتھ جنگ لڑنے کے لیے۔ انہوں نے پاکستانی پائلٹ حسن کو بھارتی طیارے مار گرانے پر خراج تحسین پیش کیا اور بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر جائے گا۔

The post وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2H982nx

پاک بھارتی کشیدگی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

 اسلام آباد: پاک بھارتی کشیدگی پر دوسرے روز بھی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا اور حکومت نے او آئی سی اجلاس میں بھارت کو مدعو کرنے پر اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر خارجہ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو دعوت دینے پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کو او آئی سی کا مبصر رکن بنانے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت اوراپوزیشن دشمن کیخلاف یک زبان

آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے او آئی سی اجلاس کا بائیکٹ کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں او آئی سی میں جا کر اپنا موقف بتانا چاہیے اور اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ مودی کا ایڈونچر ناکام ہو چکا ہے، نہ جانا مسئلےکا حل نہیں،ہمیں دوستوں کو نہیں بھلانا چاہیے، لیکن اگر پارلیمان کا متفقہ فیصلہ ہے کہ او آئی سی اجلاس میں نہ جایا جائے تو میں اس کا احترام کرتے ہوئے اسے تسلیم کرتا ہوں۔

شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کی ترجمانی ہے کہ او آئی سی اجلاس میں نہیں جارہے، شیخ زید پاکستان کے مداح تھے اور موجودہ حکمران بھی پاکستان کے دوست ہیں، یہ بات تاریخ میں رقم ہو جائے گی کہ بھارتی جارحیت کے دوران ان کی وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کررہی تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں حکومت و اپوزیشن پر مشتمل وفود دوست ممالک بھجوانے چاہئیں اور ایک مرتبہ پھر اپنا نکتہ نظر متحدہ عرب امارات کو بتانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

The post پاک بھارتی کشیدگی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tGbrlK

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی

 سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے سری نگر میں اس کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا۔

بھارتی محکمہ داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر بھارت مخالف اور تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور لوگوں کو ملک کے خلاف نفرت پر اکسا رہی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت قومی سلامتی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جماعت اسلامی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر عسکریت پسند تنظیموں سے رابطے میں ہے اور بھارت میں انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں یاسین ملک اورامیرجماعت اسلامی سمیت 150 کشمیری گرفتار

بھارتی محکمہ داخلہ نے کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے علیحدگی کا پرچار کرتی ہے جس کے لیے جدوجہد کرنے والی دہشتگرد و علیحدگی پسند تنظیموں کی مدد کرتی ہے۔ اگر اس پر فوری طور پر پابندی نہ لگائی گئی تو خدشہ ہے کہ وہ بھارت کو توڑ کر ایک اسلامی ریاست قائم کرنے کی اپنی کوششوں کو تیز کردے گی۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی عبدالحامد فیاض سمیت جماعت کے 150 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

The post بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tKyegi

بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، سابق سربراہ ’را‘

نیو دہلی:  سابق سربراہ ’را‘ اے ایس دلت کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان مذاکرات کرنے کے لیے ایک اچھے آدمی ہیں، پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہے، بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

سابق ’را‘ چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو کوئی کنٹرول حاصل نہیں جب کہ اب پاکستان کے ساتھ مستقل تنازعہ کو اختتام پذیر ہونا چاہیے، پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسلئہ نہیں ہے تاہم بھارت کی طرف سے زیادہ ہچکچاہٹ کا سامنا کیا جا رہا ہے۔

The post بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، سابق سربراہ ’را‘ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EE9A7m

مودی کو بھارت میں ذلت کا سامنا، ’گو بیک مودی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ

نئی دہلی: بھارتی عوام نے ٹویٹرپرمودی کے خلاف غم وغصے کا اظہار کرنا شروع کردیا جس کے بعد “گوبیک مودی” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کورہا کرنے کے اعلان کے بعد سے بھارت میں “گو بیک مودی” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مختلف ٹوئٹس میں لوگوں نے کہنا شروع کردیا ہے کہ انہیں نریندر مودی بطوروزیر اعظم نہیں چاہئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی پائلٹ کو آج شام واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا

بھارتی نوجوانوں کا خیال ہے کہ جو بھارتی ابھی تک یہ سوچتا ہے کہ مودی امن لا سکتا ہے اس پر افسوس ہے۔ بھارتی عوام نے پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان کا خیر مقدم بھی کیا۔

عوام نے مودی پرتنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھارتی پائلٹ کو پاکستان میں گرفتارکیا گیا تب بھارتی وزیر اعظم الیکشن کی تیاری میں مصروف تھے۔ لوگوں نے نریندر مودی کو حکومت کرنے میں ناکام قراردیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم ایک نا اہل انسان ہیں۔

The post مودی کو بھارت میں ذلت کا سامنا، ’گو بیک مودی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UeEqJ1

پاکستان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کی دنیا بھر میں پزیرائی

پاکستان کی بھارتی پائلٹ کو خیر سگالی کے طور پر واپس بھجوائے جانے کے فیصلے کی دنیا بھر میں پزیرائی کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی پائلٹ کو واپس بھجوانے کا اعلان کیاتھا۔ عمران خان کے اس فیصلے کو نا صرف بھارت اور کشمیر کی متعبر شخصیات نے سراہا بلکہ اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے اورغیر ملکی میڈیا بھی عمران خان کے اس ذمہ دارانہ فیصلے کا خیر مقدم کررہاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی شخصیات کا عمران خان کے پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم

بین الاقوامی جریدے گلف نیوز نے عمران خان کے فیصلے کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا عمران خان  نے بھارتی ہم منصب کے خلاف سفارتی جنگ جیت لی۔ الجزیرہ نے بھی پاکستانی وزیر اعظم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے دونیوکلیئر طاقتوں میں تناؤ کو کم کیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق عمران خان کا اعلان جنگ کاراستہ روک سکتاہے، جب کہ دی گارڈین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے اب تک خان کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔ عرب نیوز نے بھی پاکستان کے اقدام کو امن کی جانب ایک اور قدم قراردیا۔

دوسری جانب ترجمان اقوام متحدہ نے بھی عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے، دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے فیصلے کو بھارت میں بھی بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے اورکشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق، محبوبہ مفتی، نوجوت سنگھ سدھو، برکھادت، کیپٹن امریندر سنگھ سمیت بھارت کی معتبر شخصیات کی جانب سے بے حد سراہاجارہا ہے۔

The post پاکستان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کی دنیا بھر میں پزیرائی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XuCuOI

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XuCuOI

نواز شریف نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے اور ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کا 25 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ قانون میں دیئے گئے اختیار کو استعمال کرنے میں ناکام ہوئی اور فیصلہ دیتے ہوئے اپنے اختیار کے استعمال میں غلطی کی، عدالت عالیہ نے ضمانت کے اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا اور سپریم کورٹ کے طے کردہ پیرا میٹر (حدود) کا غلط اطلاق کیا، ہائیکورٹ نے فرض کر لیا کہ نواز شریف کو اسپتال میں علاج کی سہولیات میسر ہیں حالانکہ ان کو درکار علاج شروع بھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد

پٹیشن میں کہا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کرکے ضمانت دی جائے، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہہیں اور انہیں سنجیدہ نوعیت کی بیماریاں ہیں، میڈیکل بورڈ نے ان کے کئی ٹیسٹ کیے ہیں، انہیں انجائنا ،دل ،شوگر ،ہائیپر ٹینشن اور گردوں کے امراض لاحق ہیں، نواز شریف کی انجیو گرافی بھی ہونا لازمی ہے، انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے، اگر علاج نہ کیا گیا تو صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

The post نواز شریف نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BXYtUO

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BXYtUO

بھارتی پائلٹ کو آج شام واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر بذریعہ واہگہ بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھے نندن کوآج سہ پہر بذریعہ واہگہ بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق حکومت پاکستان سے جواب کے منتظرہیں، بھارتی ہائی کمشن نے پائلٹ کے سفری دستاویزات مکمل کر لئے ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو امن کےفروغ کیلیے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو 27 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

The post بھارتی پائلٹ کو آج شام واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VrhypZ

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VrhypZ

کراچی میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

 کراچی: بن قاسم ریلوے کالونی میں گھرکی چھت پرپانی کے ٹینک سے 10 سالہ خدیجہ کی لاش ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم  ریلوے کالونی میں گزشتہ روز گھر کی چھت پرپانی کے ٹینک سے 10 سالہ خدیجہٰ کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی تھی، جسے جناح اسپتال لایا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹرذکیہ نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی گردن میں دوپٹہ ڈال کر گلا گھونٹا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق خدیجہٰ کو اہلخانہ لاپتہ ہونے پرشام سے تلاش کر رہے تھے، پھرگھرکی تیسری منزل پر بنے پانی کے ٹینک سے بچی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔

خدیجہ کے ماموں کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے نہ تو دشمنی تھی اور نہ لین دین کا کوئی تنازع تھا۔ لواحقین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدیجہٰ کے قاتل کو جلد گرفتار کر کے  عبرت کا نشان بنائیں۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ بچی کی لاش تدفین کے لئے آبائی علاقے لاڑکانہ کے قریب قمبر شہداد کوٹ لے جائی جائے گی۔

The post کراچی میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IMqNzw

وزیراعظم کے بھارتی پائلٹ کوواپس بھیجنے کے فیصلے نے دل جیت لیے، شوبزفنکار

کراچی: پاکستانی فنکاروں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیرسگالی کے طور پر واپس بھارت بھجوائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روزپارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت بھجوانے کا اعلان کیاتھا۔ وزیر اعظم کے اس اعلان کی گونج بھارت سمیت پوری دنیا میں سنائی گئی اور پوری دنیا میں ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھی عمران خان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس فیصلے نے دل جیت لیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی شخصیات کا عمران خان کے پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم

گلوکار و اداکار علی ظفر نے عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہمیں ہمارے ملک پر فخر ہے۔ اب  پوری دنیا کو پاکستان کی نئی سوچ کا گواہ ہونا چاہئے اور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ امن کا یہ سلسلہ خطے میں ترقی اور مستحکم لانے میں اہم اثاثہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے لکھا عمران خان مسلسل دلوں کو جیتنے میں مصروف ہیں۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے لکھا اس سے قبل میں نے پاکستانی ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں کیا تھا، مجھے اپنے وزیراعظم پر، اپنی آرمی پر جو امن چاہتی ہے، اپنے میڈیا پر جس نے اس پورے معاملے میں نہایت سمجھداری کا مظاہرہ کیا، اپنے لوگوں پر جنہوں نے امن کی وکالت کی ان سب پر فخر ہے۔ تاہم اس معاملے میں بھارتی میڈیا کو دیکھ کر افسوس ہوتاہے جس نے اپنے لوگوں میں اشتعال پھیلا کر جنگ کا پرچار کیا۔

اداکارہ عروہ حسین نے لکھا میرے ملک، میرے وزیر اعظم عمران خان اورمیری پاک آرمی نے آج مجھے بہت زیادہ فخر محسوس کرایا ہے، یہ دیکھ کر آج میری آنکھوں میں آنسو ہیں کہ ہماری پوری قوم امن کے لیے متحد ہے اور ایک ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔

اداکارہ عروہ حسین نے  عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا عمران خان اسی عظمت اوروقار سے آپ پورے ملک اور لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ آپ کے فیصلے سے یہ ثابت ہوگیا کہ انسانیت سب سے پہلے ہے۔

اداکارہ وینا ملک نے بھی عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا جذبہ خیرسگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ بہت جلد اپنے گھر پر ہوگا۔

حمزہ علی عباسی نےبھارتی پائلٹ ابھی نندن کی فیملی فوٹو شیئر کراتے ہوئے اس کے چھوٹے بچے سے مخاطب ہوتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئےکہا ’’آب کے والد سپاہی ہیں ان پر فخر کریں ہم انہیں واپس آپ کے پاس بھیج رہے ہیں، جب وہ آپ کے پاس واپس آجائیں تو آپ انہیں گلے لگاکر پوچھناکہ جنگ اور موت کی مودی کی سیاسی مہم کی کوئی اہمیت تھی؟ ان سے یہ بھی پوچھنا کہ کیا آپ کے جیسے ننھے کشمیری بچوں کو بھی اپنے والد کے ساتھ امن سے جینے کا حق نہیں ہے؟‘‘

The post وزیراعظم کے بھارتی پائلٹ کوواپس بھیجنے کے فیصلے نے دل جیت لیے، شوبزفنکار appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VmjkbU

کراچی میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

 کراچی: بن قاسم ریلوے کالونی میں گھرکی چھت پرپانی کے ٹینک سے 10 سالہ خدیجہ کی لاش ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم  ریلوے کالونی میں گزشتہ روز گھر کی چھت پرپانی کے ٹینک سے 10 سالہ خدیجہٰ کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی تھی، جسے جناح اسپتال لایا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹرذکیہ نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی گردن میں دوپٹہ ڈال کر گلا گھونٹا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق خدیجہٰ کو اہلخانہ لاپتہ ہونے پرشام سے تلاش کر رہے تھے، پھرگھرکی تیسری منزل پر بنے پانی کے ٹینک سے بچی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔

خدیجہ کے ماموں کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے نہ تو دشمنی تھی اور نہ لین دین کا کوئی تنازع تھا۔ لواحقین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدیجہٰ کے قاتل کو جلد گرفتار کر کے  عبرت کا نشان بنائیں۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ بچی کی لاش تدفین کے لئے آبائی علاقے لاڑکانہ کے قریب قمبر شہداد کوٹ لے جائی جائے گی۔

The post کراچی میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IMqNzw

تکریم انسانیت اور خون  ِناحق

اللہ تعالیٰ اپنے مظلوم بندوں کو مخاطب کرکے فرماتے ہیں، مفہوم : ’’میری عزت و جلالت کی قسم! میں تمہاری مدد ضرور کروں گا، چاہے تھوڑی دیر سے ہو۔‘‘

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، مفہوم : ’’ ظلم کرنے سے بچو کیوں کہ ظلم قیامت کے دن اندھیرا ہوگا۔‘‘ اسی طرح صحیح مسلم میں ہے کہ ہشام بن حکیم بن حزامؓ نے حمص کے ایک عامل کو دیکھا کہ وہ کچھ قبطیوں سے جزیہ وصول کرنے کے لیے انہیں دھوپ میں کھڑا کر کے تکلیف دے رہا تھا، تو انہوں نے کہا: یہ کیا ہے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ’’اللہ عزوجل ایسے لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیا کرتے ہیں۔‘‘

افسوس! آج جس کے پاس طاقت و اختیار ہے، اس نے ظلم کرنا اپنے لیے جائز سمجھ لیا ہے۔ کم زور سے چوک چوراہے میں کان پکڑوائے جاتے ہیں، ان کی بے عزتی کی جاتی ہے، سب کے سامنے مارا جاتا ہے۔ دنیا میں کسی کو مصیبت میں مبتلا کرنے والا کیا اس بات سے ڈرتا نہیں کہ قیامت کے دن یہ ظلم اس پر اندھیرے بن جائیں گے۔

سنن نسائی کی ایک روایت میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، مفہوم : ’’اللہ تعالی کے نزدیک پوری دنیا کا زوال و تباہی ایک مسلمان کے قتل سے کم تر ہے۔‘‘ ساری دنیا تباہ ہو جائے اللہ کے ہاں چھوٹا عمل ہے بہ نسبت اس کے کہ ایک مسلمان کو قتل کیا جائے۔ لیکن آج مسلمان اس طرح قتل کیا جاتا ہے کہ جس طرح ایک مکھی کو مارا جاتا ہے اور اس قتل پر کوئی دکھ یا ملال بھی نہیں کیا جاتا۔

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں، مفہوم : ’’ جس نے کسی ایک انسان کو قتل کیا، اِس کے بغیر کہ اُس نے کسی کو قتل کیا ہو یا زمین میں کوئی فساد برپا کیا ہو تو اُس نے گویا تمام انسانیت کو قتل کردیا۔‘‘ (سورۃ مائدہ) وہ نفس چاہے مسلمان کا ہو یا کافر کا، اس سے غرض نہیں۔ جس نے ظلماً ایک انسان کا قتل کیا، اس نے ساری انسانیت کو قتل کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے کسی مسلمان کو قتل کیا اور قتل کرنے پر فخر کیا۔ یعنی گناہ کو قبول کرنے کے بہ جائے دلیلیں دینا شروع کر دیں، خوشی کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ بدقسمتی سے ایسا ہوتا رہا ہے، لوگ قتل کی ذمے داری قبول کرتے رہے ہیں۔ کبھی معصوم بچوں کو شہید کر کے، کبھی اسکولوں پر حملہ کر کے اور کبھی مارکیٹوں پر حملہ کر کے قبول کرلینا کہ یہ حملہ ہم نے کیا ہے۔ یعنی معصوموں کو قتل کرکے خوش بھی ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ایسے انسان کی فرضی عبادت قبول کرے گا اور نہ کوئی نفلی عبادت۔ اللہ کے نبی ﷺ فرماتے ہیں کہ اللہ ہر گناہ معاف کردے گا، سوائے شرک کے۔ علاوہ ازیں وہ شخص بھی جس نے کسی مسلمان کو قتل کیا، اللہ تعالیٰ اس کو بھی معاف نہیں کرے گا۔

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قتل ناحق سے متعلق بڑی وعیدیں بیان کی ہیں۔ کسی مسلمان کو قتل کرنا اتنا بڑا جرم ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اگر آسمان کے سارے فرشتے اور زمین کے سارے لوگ ایک مسلمان کے قتل میں شریک ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ سب کو جہنم میں گرا دے گا، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ ان کا ٹھکانا مستقل جہنم ہوگا۔ روز قیامت مقتول اللہ کے پاس آئے گا اور کہے گا: یااللہ! تو اس سے پوچھ تو سہی کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا، حالاں کہ زندگی تُونے دی ہوئی تھی اس نے مجھے ناحق قتل کیوں کیا ؟

اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرب قیامت مسلمانوں میں قتل عام ہو جائے گا، یہاں تک کہ قاتل کو معلوم نہیں ہوگا کہ میں نے قتل کیوں کیا اور مقتول کو بھی پتا نہیں ہوگا کہ مجھے قتل کیوں کیا گیا؟ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان کی حرمت بیان کرتے ہوئے بیت اللہ کی طرف دیکھتے ہوئے فرمایا: ’’ اے بیت اللہ! تیری حرمت تیری شان بڑی ہے، مگر اللہ کی قسم ایک مومن کی حرمت اللہ کے ہاں تجھ سے زیادہ ہے۔‘‘ کیا آج ایک مسلمان کی حرمت کو اتنا زیادہ سمجھا گیا ہے؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب فرمایا کہ قرب قیامت قتل عام ہوگا، تب ایک صحابیؓ نے پوچھا: یا رسول اللہ ﷺ قتل کی کثرت تو اس وقت بھی موجود ہے، ہم کافروں کی گردنیں کاٹتے ہیں، جو باغی ہوتے ہیں انہیں بھی قتل کر دیتے ہیں۔ فرمایا: نہیں اس وقت چھوٹی چھوٹی چیزوں کی وجہ سے قتل عام ہو جائے گا، بچوں کے جھگڑنے پر قتل ہو جائیں گے۔ فرمایا: اس زمانے کے اکثر لوگوں کی عقلیں چھن جائیں گی۔ یہ ظلم اہل اقتدار کرے یا پھر کوئی عام شہری، ظلم ظلم ہے۔

مسلمان کو قتل کرنا صرف تین صورتوں میں جائز ہے۔ ایک جب وہ مرتد ہو جائے، مگر یہ قتل بھی صرف حکومت کرے گی، عوام میں سے کسی کو یہ حق حاصل نہیں۔ دوسرا قتل کے بدلے قتل، یعنی قاتل کو قتل کیا جائے، مگر یہ حق بھی صرف حکومت کا ہے۔ تیسرا وہ شخص جو شادی شدہ زانی ہو، اسے سنگسار کیا جائے گا، مگر یہ بھی حکومت کرے گی۔ قصاص میں قتل سے متعلق قرآن میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ بدلے میں قتل کرنا تمہارے لیے زندگی ہے۔ غور کریں یہ کیسے زندگی ہے؟ ایک قتل ہوگیا اور پھر دوسرے کو حکومت قتل کر دے، کیسے ہے یہ زندگی؟ اس نکتے کو سمجھنا بالکل آسان ہے، آج قاتل اقرار کرتا ہے کہ میں نے پچاس قتل کیے، اگر پہلے قتل پر اس کی گردن اتاری جاتی تو باقی 49 انسانوں کی جان بچ جاتی۔

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: اللہ کی حدود میں سے کسی ایک حد کو نافذ کر دیا جائے، وہ مسلسل چالیس دنوں تک رحمت کی بارش سے زیادہ بہتر ہے۔ آج حدود ختم ہوگئی ہیں، جب حدود ختم ہو جائے تو قتل بڑھے گا، ظلم بڑھے گا۔ مظلوم چاہے کافر ہی کیوں نہ ہو، جب وہ ہاتھ اٹھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول کرتے ہیں۔ فرمایا: ظالم اور مظلوم دونوں کی مدد کرو، صحابہؓ نے پوچھا، مظلوم کی مدد کرنا تو سمجھ آتا ہے مگر ظالم کی مدد کیسے کی جائے؟ تو فرمایا اسے پکڑ کر دنیا میں قصاص دلوا دیا جائے جس سے وہ آخرت کے عذاب سے بچ جائے گا۔ لوگوں میں شعور پیدا کرنا چاہیے۔ اللہ سے ڈرتے رہنا چاہیے۔ اسلام نے ناحق قتل کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نگاہ میں بہت بڑا جرم شمار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے گھروں، جانوں اور مالوں کو محفوظ فرمائے اور مقتدر اداروں کو انصاف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

The post تکریم انسانیت اور خون  ِناحق appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NyEVLD

قتل و غارت کی مذمّت

ارشاد باری تعالی کا مفہوم ہے: ’’جو کوئی کسی کو قتل کرے، جب کہ یہ قتل نہ کسی اور جان کا بدلہ لینے کے لیے ہو اور نہ کسی کے زمین میں فساد پھیلانے کی وجہ سے ہو، تو یہ ایسا ہے جیسے اس نے تمام انسانوں کو قتل کردیا اور جو شخص کسی کی جان بچالے تو یہ ایسا ہے جیسے اس نے تمام انسانوں کی جان بچالی۔‘‘ (سورۃ المائدہ)

قرآن مجید کی یہ آیت قتلِ ناحق کے خلاف، خالقِ کائنات کی جانب سے ایک مقدمہ ہے۔ آج ہر جانب قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں قتل ہو رہے ہیں۔ جنہیں مائیں برسوں جھولا جُھلا کر جوان کرتی ہیں، کسی شقی القلب کی انا کی بھینٹ چڑھ کر آن واحد میں ماضی کی گَرد بن جاتے ہیں۔ بلا تفریق رنگ و نسل، عمر و جنس ہر ایک قتل کیا جا رہا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ اب والدین کے ہاتھوں اپنے بچوں کے قتل کی لرزہ خیز خبریں سننے میں آ رہی ہیں۔ عدم برداشت کا مرض ہر کچے پکے گھر میں پہنچ چکا ہے۔

افسوس اس بات کا ہے کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنے والے بھی دم سادھے خاموش ہیں۔ اخبارات میں روزانہ قتل کی بیسیوں خبریں منہ چڑا رہی ہوتی ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہیں معمول کا قصہ سمجھ کر چپ سادھ لی جاتی ہے۔ اہل علم کے قلم خشک ہوگئے ہیں اور اہل اقتدار اپنے اقتدار کے گھن چکر میں پس رہے ہیں۔

اسلام کے نام لیوا بعض لوگ، انسانیت کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں۔ معمولی بات پر انتقام کی آگ بھڑک اٹھتی ہے، جو کسی نہ کسی زندگی کی شام ہونے تک نہیں بجھتی۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: ’’ تمہارے خون، تمہارے مال، تمہاری آبروئیں ایک دوسرے کے لیے ایسے ہی حرمت کا درجہ رکھتی ہیں جیسے تمہارے اس مہینے میں، تمہارے اس شہر (مکہ مکرمہ) اور اس دن (یوم عرفات) کی حرمت ہے۔ تم سب اپنے پروردگار سے جا ملو گے، پھر وہ تم سے تمہارے اعمال کے بارے میں پوچھے گا۔ لہٰذا میرے بعد پلٹ کر ایسے کافر یا گم راہ نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔‘‘

قتل کے لیے لڑائی کرنے کو حدیث مبارکہ میں کفر قرار دیا گیا ہے۔ رسول اکرمؐ کے ارشاد گرامی کا مفہوم ہے: ’’کسی مسلمان کو گالی دینا فسق اور اسے قتل کرنے کے لیے لڑنا کفر ہے۔‘‘ (بخاری) ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: ’’ایک مسلمان کو اپنے دین کے معاملے میں اس وقت تک (معافی کی) گنجائش رہتی ہے، جب تک وہ حرام طریقے سے کسی کا خون نہ بہائے۔‘‘ (بخاری)

عزت و غیرت کے نام پر قتل میں بھی ہوش ربا اضافہ ہوا ہے۔ حالاں کہ اللہ تعالیٰ نے اس باب میں اصول و ضوابط اور قوانین بنا کر دیے ہیں۔ اگر ان پر عمل کیا جائے تو ناممکن ہے کہ اس مسئلے کی جڑ پر قابو نہ پایا جا سکے۔ اس کے لیے تعلیم کے ساتھ شعور اور اچھی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ نصاب اس طرح ترتیب دیا جائے کہ بچپن ہی سے بچوں میں اخلاق، صبر و تحمل اور دینی اقدار کی پاس داری پیدا ہو جائے۔ انہیں آداب معاشرت سے روشناس کرایا جائے۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی لائی جائے۔ فوری اور سستا انصاف بھی جرائم کی شرح کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہمیں یہ قول یاد رکھنا چاہیے: ’’سلطنت کفر کے ساتھ چل سکتی ہے لیکن ظلم کے ساتھ نہیں۔‘‘

The post قتل و غارت کی مذمّت appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GTn9Sx

مال، صحت اور سکون

اللہ تعالیٰ ہم سب کو صرف اپنے در کا محتاج بنائے اور لوگوں کی محتاجی سے بچائے۔ اللہ تعالیٰ سے بہترین زندگی اور آخرت کی دعا مانگنی چاہیے۔

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے مال، صحت اور سکون بہت بڑی نعمتیں ہیں۔ جس کو اللہ کی نعمتیں میسر ہوں، اسے چاہیے کہ وہ شکر ادا کرے تاکہ اللہ تعالیٰ ان میں مزید اضافہ اور برکتیں عطا فرماتے رہیں۔

ہمارے معاشرے میں اسلام کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے یا اسلام کی غلط تشریحات کا اثر کہ ہم اللہ کی بعض نعمتوں کے بارے منفی سوچ رکھتے ہیں، مثلاً ہمارے ہاں یہ سمجھا جاتاہے کہ جس کے پاس مال و دولت ہو وہ دنیا دار ہے اور جس کے پاس نہ ہو وہ دین دار ہے، حالاں کہ مطلقا ً یہ تقسیم درست نہیں۔ بل کہ اگر مال و دولت کے ساتھ دل میں خوف خدا موجود ہے تو یہی مال و دولت اس کے حق میں اللہ کی رحمت بن جاتا ہے جس سے وہ بہت سے اسلامی احکامات پر عمل کرنے کے قابل ہوتا ہے اور اللہ کو راضی کرکے دنیا و آخرت میں کام یاب ہوتا ہے تو ایسا مال دنیا نہیں بل کہ دین ہے۔

اگر مال و دولت کی کثرت نہیں بل کہ معمولی مقدار میں پایا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ عبادات میں رکاوٹ بنتا ہے تو یہ دنیا ہے۔ جس کی احادیث مبارکہ میں مذمت بیان کی گئی ہے۔ گویا مال کا دار و مدار عملی زندگی سے تعلق رکھتا ہے۔ عملی زندگی شریعت کے احکام کے مطابق ہے تو مال کی کثرت باعث رحمت ہے اور اگر عملی زندگی شریعت کے احکام کے خلاف ہے تو مال کی قلت بھی باعث عذاب ہے۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا: خوف خدا رکھنے والے شخص کے لیے مال و دولت بُری چیز نہیں اور متّقی کے لیے مال و دولت سے بڑھ کر صحت و تن درستی زیادہ اچھی چیز ہے اور دل کی خوشی (سکون و چین) بھی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ (مسند احمد )

مال و دولت کے بارے میں چند باتیں ذہن نشین رکھنی چاہییں۔

٭ مال کو حلال اور جائز طریقے سے حاصل کریں۔ ناجائز اور حرام ذرایع آمدن سے بچیں، جیسا کہ فراڈ ، دھوکا، سود، جھوٹ، جھوٹی قسمیں اور غیر شرعی طریقے۔ یاد رکھیں مال تو ناجائز اور حرام ذرایع سے بھی مل جاتا ہے لیکن اللہ کی نافرمانی کی وجہ سے خدا کی ناراضی اس میں داخل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں، لڑائی جھگڑے، بے چینی و بے سکونی، افسردگی اور اولاد بے ادب اور نافرمان بن جاتی ہے۔ حرام کا لقمہ ایسا زہر ہے جس کے ہوتے ہوئے عبادت کی حلاوت کا احساس بھی نہیں ہو پاتا۔ حالات کی بہتری کے لیے دعائیں مانگی جاتی ہیں لیکن حرام مال، حرام لباس اور حرام خوراک کی وجہ سے اللہ انہیں قبول نہیں فرماتے۔

٭ مال کے ساتھ جن حقوق اللہ کا تعلق ہے ان کو بروقت ضرور کریں۔ واجبی صدقات جیسا کہ زکوٰۃ، قربانی، عشر، صدقہ فطر وغیرہ ہیں، ان کو اپنے وقت پر خوشی کے ساتھ ادا کریں۔ یہ بات اچھی طرح یاد رکھیں کہ مال و دولت ملنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حقوق ادا نہ کرنا اور جن عبادات کا تعلق مال کے ساتھ ہے مال کے کم ہونے کے خوف کی وجہ سے ان عبادات کو ادا نہ کرنا دنیا و آخرت کی بربادی ہے، مال ختم نہ بھی ہو لیکن انسان کی زندگی ایک دن ضرور ختم ہوجائے گی اور یہی مال دوسروں کی ملکیت میں چلا جائے گا۔

٭ مال کے ساتھ جن حقوق العباد کا تعلق ہے ان کی ادائی بروقت کریں۔ اہل و عیال کی معاشی ضروریات کو پورا کرنا اپنی حیثیت کے مطابق ان کے اخراجات کو پورا کرنا ضروری ہے۔ والدین، بہن بھائی، قریبی رشتے دار، ہمسائے اور ضرورت مند طبقے پر اپنی مالی وسعت کے مطابق خرچ کرنا اسلام کی تعلیم، اللہ کی خوش نودی اور رضا کا ذریعہ اور مال میں مزید فراخی اور برکت کے حصول کا باعث ہے۔

٭ مال کو فضول خرچی سے بچائیں۔ ایک بات اچھی طرح یاد رکھیں جہاں ضرورت ہو وہاں ایک لاکھ بھی خرچ کرنا گناہ نہیں اور جہاں ضرورت نہ ہو وہاں ایک روپیہ بھی خرچ کرنا گناہ ہے۔ ہمارے معاشرے میں نام و نمود اور شہرت کے حصول کے لیے مال کو ضایع کیا جاتا ہے۔ خوشی کا موقع ہو یا غمی کا دونوں میں فضول خرچی دیکھنے کو ملتی ہے، خصوصاً شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ضرورت سے زاید اتنا زیادہ خرچ کیا جاتا ہے کہ الامان و الحفیظ۔ حالاں کہ اسلام ہمیں اعتدال اور میانہ روی کی تعلیم دیتا ہے۔ غیر شرعی رسوم و رواج اور باہمی تفاخر نے ہمارے پورے معاشرے کو بُری طرح اجاڑ ڈالا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں مسلسل بے سکونی اور غیر اطمینانی بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے اور یہ اس وقت تک نہیں تھمے گی جب تک اعتدال کو اپنا نہیں لیا جائے گا۔

مال کے بعد صحت کا درجہ ہے کہ خوف خدا رکھنے والے انسان کے لیے مال سے بھی بڑھ کر صحت و تن درستی زیادہ بہتر ہے۔ کیوں کہ صحت کے دنوں میں جس سکون و اطمینان کے ساتھ کام کیے جاتے ہیں ظاہر ہے کہ بیماری کے دنوں میں انسان ویسے کام نہیں کر سکتا۔ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائی میں صحت کو بہت دخل ہے۔ متقی شخص کو مال سے زیادہ اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے ایسی غذائیں جو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہ ہوں، جو جسم میں بیماریاں پیدا کرنے کا ذریعہ بنیں ان کے بہ جائے سادہ اور اچھی غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔

مزید یہ کہ چست اور تن کو درست رکھنے کے لیے ورزش کرنا چاہیے۔ یہ بات اچھی طرح یاد رکھیں کہ صحت اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمت ہے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے اور صحت کا شکر یہی ہے کہ انسان گناہوں والی زندگی سے دور رہے اور اپنے جسم کو شریعت اسلامیہ کے احکامات پر عمل کرنے میں لگائے۔ لیکن ہماری کوتاہی ہے کہ ہم صحت کو اپنا کمال سمجھ کر اللہ کی نافرمانی میں لگ جاتے ہیں۔

دل دماغ کا پر سکون ہونا بھی اللہ کی ایک نعمت ہے۔ دنیاوی تفکرات، رنج و غم، حزن و ملال، افسردگی اور الجھنوں سے محفوظ ہونا بھی نعمت ہے جو ہر انسان کو نصیب نہیں بل کہ یہ نعمت اسے ملتی ہے جو اللہ کا ذکر کرتا رہتا ہے۔ آج کی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ ہر شخص پرسکون رہنا چاہتا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ اس سکون و اطمینان کے حصول کا وہ طریقہ نہیں اپناتا جو اللہ کریم نے مقرر فرمایا ہے یعنی ذکر اللہ۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو مال و دولت ، عافیت و تن درستی اور سکون و اطمینان جیسی نعمتوں سے مالا مال فرمائے اور فقر و تنگ دستی، بیماریوں اور پریشانیوں سے محفوظ فرمائے۔ آمین

The post مال، صحت اور سکون appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C8rRYX

تعمیرِ سیرت

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے اور اسلام کی تعلیم کے مطابق عبادت محض نماز، روزہ اور حج وغیرہ کا نام نہیں بل کہ اسلام نے عبادت کے مفہوم کو نہایت وسیع معنوں میں لیا ہے۔

اسلام کے پیش نظر ایسے انسان تیار کرنا ہے جو بااخلاق ہوں اور صحیح معنوں میں خلیفۃاللہ بن کر زمین میں کام کریں اور اس کام کے صلے میں اللہ کا تقرب حاصل کریں۔ آپ ﷺ نے افراد کی تربیت کے لیے ان با توں کو سب سے زیادہ اہمیت دی اور انہیں کردار کی پختگی کے لیے لازم قرار دیا ہے۔

علم: علم کا حصول تخلیق انسانی کا ایک اہم جُز ہے۔ یہی وہ جو ہر ہے جس کی بنا پر انسان کو نوری مخلوق فرشتوں پر بھی فضیلت عطا ہوئی ہے۔ خیر و بھلائی کی طرف وہی شخص لپکتا اور اس کو قبول کرتا ہے جو علم و آگہی کی دولت سے مالا مال ہوتا ہے اور جس کا ضمیر اپنے پروردگار کی عطا کردہ معرفت کی روشنی سے منور ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب علم ہوگا تو اس کو وہ بصیرت حاصل ہوگی جس سے وہ عبادت کی روح اور اس کے فوائد و حقیقت کو سمجھ سکے گا اور پھر اس کو عبادت کا حقیقی لطف بھی حاصل ہوگا۔

تزکیۂ نفوس: کسی بھی مثالی اور صحیح اسلامی تعلیمات کی حامل شخصیت کی تعمیر کے لیے تزکیۂ نفوس نہایت ضروری امر ہے۔ اس کے بغیر صحیح معنی میں مثالی شخصیت کی تعمیر ممکن نہیں۔ اسی لیے اسلام میں تزکیۂ نفوس پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ قرآنِ کریم نے آنحضرت ﷺ کے مبعوث ہونے کے جو مقاصد بیان فرمائے ہیں، ان میں سے ایک تزکیۂ نفوس بھی ہے۔ مفہوم: ’’درحقیقت اہل ایمان پر تو اللہ نے یہ بہت بڑا احسان کیا ہے کہ اُن کے درمیان خود انہی میں سے ایک ایسا پیغمبر اٹھایا جو اس کی آیات انہیں سناتا ہے، اُن کی زندگیوں کو سنوارتا ہے اور اُن کو کتاب اور دانائی کی تعلیم دیتا ہے، حالاں کہ اس سے پہلے یہی لوگ صریح گم راہیوں میں پڑے ہوئے تھے۔‘‘

تزکیے کے معنی طہارت کے ہیں۔ یعنی آپ ﷺ لوگوں کو ظاہری اور باطنی نجاستوں سے پاک کرتے ہیں۔ انسان کا ایک ظاہر ہے اور ایک باطن۔ جس طرح شریعت ظاہر کے لیے ہے اسی طرح باطن کے لیے بھی ہے۔ جس طرح انسان کو بے شمار بیماریاں لاحق ہوتی ہیں اسی طرح اس کے قلب کے اندر بھی بے شمار بیماریاں ہیں۔ کفر و شرک، بغض و حسد، کینہ و تکبّر، حُبِ مال و جاہ وغیرہ۔ انسان کا دل اس کے جسم کا بادشاہ ہے اور تمام اعضاء کا سردار ہے۔ دل کی اصلاح اور پاکیزگی پر تمام جسم انسانی کی اصلاح کا مدار ہے اور اس لیے تزکیۂ نفس نہایت ضروری ہے۔افراد کی تر بیت کا انحصار ان کی اخلاقی حالت کی بہتری پر ہوتا ہے۔

اگر یہ پہلو کم زور رہ جا ئے تو آئندہ ترقی تو کجا، تنزلی کا امکان غالب رہتا ہے۔ اس لیے آپ ﷺ نے اس پہلو پر بھرپور توجہ مرکوز فرمائی۔ آپ ﷺ نے اپنی بعثت کا اولین مقصد ان الفاظ میں بیان فرمایا: ’’بلاشبہ میں مکارم اخلاق کی تکمیل کے لیے مبعوث کیا گیا ہوں۔‘‘ آپ ﷺ ایسے بلند پایہ اخلاق کے حامل تھے کہ آپؐ کے جانیں دشمن بھی آپؐ کی متفقہ حیثیت ’’الصادق و الامین‘‘ پر حرف گیری کی جرات نہ کرسکے۔ آپؐ فرماتے تھے: ’’ تم میں بہتر وہ لو گ ہیں جو اپنے اخلاق میں سب سے اچھے ہوں۔‘‘

صدق و امانت: فلاحی ریاست کی تشکیل کے لیے مطلوب افراد کی تربیت میں بھی صدق و امانت کی اہمیت تسلیم شدہ امر ہے۔ ایک مسلمان کے لیے ہر معاملے میں سچائی سے وابستہ رہنا اور تمام مسائل کو اسی زاویۂ نگاہ سے دیکھنا ازحد ضروری ہے۔ اس کے برعکس جھوٹ ایک بہت بڑی لعنت ہے۔ یہ ایسی بُرائی ہے جو جھوٹے شخص کے اندرونی فساد کی غماز ہے۔ اس لیے آپؐ نے صاف فرما دیا کہ مومن کا جھوٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ آپؐ نے فرمایا، مفہوم: ’’مومن کے اندر تمام خرابیاں پائی جا سکتی ہیں، سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔‘‘

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں، مفہوم: ’’اے ایمان لانے والو، اللہ سے ڈرو اور ٹھیک بات کیا کرو۔ اللہ تمہارے اعمال درست کردے گا اور تمہارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا، جو شخص اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرے اُس نے بڑی کام یابی حاصل کی۔‘‘ اللہ تعالی کو سچا اور کھرا عمل ہی مطلوب ہے، اس لیے کہ وہ اخلاص سے پُر ہوتا ہے۔ اگر انسان راست باز اور حق گو ہو تو وہ قطعا کسی فعل مذموم کی جانب راغب نہیں ہوگا۔

The post تعمیرِ سیرت appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UcJbTl

ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کا نمبر ون پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا

دبئی: ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں دوسرے درجے کی بھارتی ٹیم کا ٹاپ پر موجود پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں دوسرے درجے کی بھارتی ٹیم کا ٹاپ پر موجود پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا، 2 پوائنٹس کٹوتی کے بعد بلو شرٹس کے پوائنٹس اب 122 رہ گئے جبکہ گرین شرٹس کے 135 پوائنٹس ہیں۔

اسی طرح بیٹسمینوں میں بابر اعظم بدستور نمبر ون پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، 2 درجہ بہتری سے گلین میکسویل تیسرے نمبر پر پہنچ چکے، آئرلینڈ کیخلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے افغانستان کے حضرت اللہ زازئی ایک ساتھ 31 درجے کی جست لگا کرساتویں پوزیشن پر آگئے،آسٹریلیا کے ڈی آرسی شارٹ 8 درجے بہتری سے آٹھویں نمبر پر پہنچ چکے،ان کی ترقی کے باعث فخرزمان اب تین درجے تنزلی کاشکار ہوکر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بولرز میں ایک ایک درجہ ترقی پاکر پاکستان کے اسپنرز شاداب خان اور عماد وسیم بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے فہیم اشرف کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔ ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔

The post ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کا نمبر ون پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tN1FOB

ورلڈکپ کی جعلی لاٹری اسکیم سے شائقین خبردار رہیں، آئی سی سی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاٹری اسکیم سے شائقین کو خبردار کیا ہے۔

آئی سی سی نے واضح کیاکہ ان کی جانب سے ایسی کوئی اسکیم شروع نہیں کی گئی، اگر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کے نام سے کوئی ای میل کسی کے پاس آئے تو وہ جعلی ہوگی۔

واضح رہے کہ مختلف ایونٹس کے دوران کچھ فراڈ لوگ ای میل کے ذریعے شائقین سے رابطہ کرتے اور انھیں لاٹری کے ذریعے بڑی رقم جیتنے کی خوشخبری سناتے ہیں، پھر فیس کی مد میں رقم بٹور لی جاتی ہے۔

The post ورلڈکپ کی جعلی لاٹری اسکیم سے شائقین خبردار رہیں، آئی سی سی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H6AuGx

ورلڈکپ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے پر غور

دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران شائقین کو آن فیلڈ ڈرامے سے زیادہ لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے پر غور شروع کردیا، گورننگ باڈی کی جانب سے میچ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ گینڈ ڈیڈ ہونے کے بعد بھی شائقین جان سکیں کہ گراؤنڈ کے وسط میں کھلاڑیوں کے درمیان کیا بات چیت ہورہی ہے، یوں وہ بھی تناؤ سے بھرپورلمحات کو قریب سے جان سکیں گے۔

The post ورلڈکپ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tJJBoD

پی ایس ایل ڈائری

’’ہم نے تو ہزاروں روپے کے ٹکٹ خرید لیے ہیں،کیا پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہوں گے‘‘

کل سے کئی لوگوں نے مجھ سے رابطہ کرکے یہ بات پوچھی اور میں سب کو یہی جواب دیتا رہا کہ فکر نہ کریں مقابلے ضرور ہوں گے، اگر خدانخواستہ یو اے ای منتقل کرنا بھی پڑا تو آپ کو ٹکٹوں کی رقم بورڈ واپس کر دے گا۔

شکرہے ایسی نوبت نہیں آئی اور احسان مانی نے فرنچائز اونرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں غیریقینی کا خاتمہ کردیا، پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز کا شائقین کرکٹ کئی ماہ سے بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں،چند گھنٹوں میں تمام ٹکٹوں کی فروخت اس کا ثبوت ہے، ایسے میں اگر یہاں میچز نہ ہو پاتے تو سب کو بیحد مایوسی ہوتی، ویسے بھی دبئی اور شارجہ میں بیشتر مقابلے خالی گراؤنڈز میں ہوئے۔

فائنل سمیت دیگر اہم میچز میں بھی کراؤڈ کا نہ آنا مایوس کن رہتا، یہ فیصلہ اکیلے پی سی بی کے ہاتھ میں بھی نہیں تھا، یقیناً اسے اعلیٰ حکومتی شخصیات اور سیکیورٹی اداروں سے گرین سگنل ملا تب ہی اعلان کیا گیا، ابتدا میں یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے شاید پاکستان میچز کا انعقاد یو اے ای میں ہی کرائے۔

بعض فرنچائز مالکان نے بھی ابتدا میں یہی کہا تھا کہ غیرملکی کرکٹرز کو سیکیورٹی پر تشویش ہے، لہذا میچز دبئی منتقل کر دیے جائیں، مگر بورڈکاکہنا تھا کہ ملکی اسٹارز کو ہی کھلائیں مگر میچز پاکستان میں ضرور ہوں گے، ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی تھی کہ فی الحال کراچی اور لاہور میں شیڈول ابتدائی میچز یو اے ای منتقل کر دیں، اگر حالات میں بہتری آ جائے تو فائنل شہر قائد میں کرا دیں، مگر آخر میں یہی فیصلہ ہوا کہ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

ویسے یہ اچھا ہی ہوا، اگر ہم میچز منتقل کرتے تو سب سے زیادہ خوش بھارت ہوتا جسے پاکستان کی خوشیاں ایک آنکھ نہیں بھا رہیں، اس نے پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی کئی کوششیں کیں جواس کے کسی کام نہ آئیں،اب ہمیں بھی میچز کے دوران بہت احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا، سیکیورٹی ایجنسیز پہلے بھی انٹرنیشنل میچزکا بااحسن انداز میں انعقاد کرا چکیں، یقین ہے کہ اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

The post پی ایس ایل ڈائری appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SPHBKA

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

 سری نگر: ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسزکی جانب سے جاری بربریت سے مزید دوکشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 2 نوجوان کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادت کے خلاف وادی بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی جب کہ سڑکوں پربھارتی فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روزبھی ایل اوسی پراورشہری علاقوں میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BYiJ9b

دبئی میں پی ایس ایل 4 کے میلے کا آج اختتام

لاہور: دبئی میں پی ایس ایل کے میلے کا جمعے کو اختتام ہو جائیگا جب کہ ابوظبی میں چار میچز کے بعد رونقیں پاکستان منتقل ہو جائیں گی۔

14 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے پی ایس ایل فور کا آغاز ہوا تھا، اب جمعے کو وہاں میچز کا اختتام ہو جائیگا، اسکے بعد ابوظبی میں چار میچز کا انعقاد ہوگا ، پھر7مارچ سے لیگ پاکستان منتقل ہو جائے گی۔

جمعے کودبئی میں2 میچز کھیلے جائیں گے،7مقابلوں میں 4 فتوحات حاصل کرنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا، ڈیرن سیمی الیون 6میچز کھیل کر 4 میں سرخرو ہوئی ہے، دوسرے مقابلے میں 6 میچ کھیل کر 4 میں کامیابی حاصل کرنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7مقابلوں میں صرف 2فتوحات حاصل کرنے والے ملتان سلطانز پر کاری وار کرنے کیلیے کوشاں ہوں گے۔

دریں اثنا بدھ کی شب کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں متبادل کھلاڑی محمد رضوان کا ڈراپ کیچ کراچی کنگز کو لے ڈوبا، ناکام ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے تھے، اس میں بابر اعظم کے 68 اور لیونگ اسٹون کے صرف 31 گیندوں پر 56 رنز شامل رہے، رومان رئیس نے 3 وکٹیں لیں۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے کیمرون ڈیلپورٹ کی وکٹ پہلے ہی اوور میں گنوا دی، بعد ازاں عمر خان نے ایک ہی اوور میں لیوک رونکی (26) اور حسین طلعت(1) کو چلتا کر دیا، بحالی کا سفر شروع کرنے والے آصف علی نے 11 گیندوں پر 13 رنز بنائے، مطلوبہ رن ریٹ 10کے قریب تھا کہ محمد عامر کی گیند پر کور میں موجود متبادل فیلڈر  محمد رضوان نے کیچ ڈراپ کردیا، موقع پاتے ہی آصف علی نے رنز کی برسات کردی۔

جارح مزاج بیٹسمین نے صرف 38 گیندوں پر 6چھکوں اور 5 چوکوں سمیت 70 کی اننگز کھیلی، انھیں محمد عامر نے آؤٹ  کیا تو ٹیم کو 23 گیندوں پر صرف 29 رنز درکار تھے، آصف کی فل سالٹ (46) کے ہمراہ 93 رنز کی شراکت نے کراچی کنگز کو فتح سے دور کردیا، شاداب خان نے آخری اوور میں چھکا جڑ کر ٹیم کی 5 وکٹ سے فتح پر مہر تصدیق ثبت کی تو 4گیندیں باقی تھیں۔

The post دبئی میں پی ایس ایل 4 کے میلے کا آج اختتام appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tKfLk4

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید

 سری نگر:  

بھارتی فورسزکی فائرنگ سے دوکشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 2 نوجوان کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادت کے خلاف وادی بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی جب کہ سڑکوں پربھارتی فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روزبھی ایل اوسی پراورشہری علاقوں میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BYiJ9b

بھارتی جنگی جنون اور شہری دفاع کی تربیت

قدیم دور میں لڑائی کےلیے میدا نِ جنگ کا انتخاب کیا جاتا تھا لیکن موجودہ دور میں سائنسی ترقی کی بدولت انسان نے ایسے تباہ کن ہتھیار تیار کر لیے ہیں جن کے ذریعے کسی شہر کو پلک جھپکنے میں صفحہ ہستی سے مٹایا جاسکتا ہے۔ حال ہی میں پلوامہ حملہ کی آڑ میں بھارتی جنگی جنون انتہا کو پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں جاری ہیں۔ دونوں ایٹمی طاقت کے حامل ممالک کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے جو جدید ترین اسلحہ سے لیس ہے۔ اس لیے جنگ کی صورت میں خدشہ ہے کہ لڑائی صرف سرحدی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہے گی، بلکہ شہری آبادی بھی اس کی لپیٹ میں آجائے گی۔

اس بات سے قطع نظر کہ ممکنہ جنگ میں کس ملک کا زیادہ نقصان ہوگا، ہمیں اس معاملہ پر غور کرنا ہوگا کہ جنگ کی صورت میں اپنی شہری آبادی کو کس طرح دشمن کے حملوں کے نقصانات سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

جنگ کے دوران دشمن کی مقامی آبادی کو نفسیاتی طور پر خوفزدہ کرنے کےلیے شہری علاقوں میں جنگی طیاروں کے ذریعے بمباری اور فائرنگ کی جاتی ہے۔ اس دوران جب ملکی افواج سرحدوں پر دشمن سے نبرد آزما ہوتی ہیں تو شہری آبادی کا فرض ہے کہ انہیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے اپنی مدد آپ کے تحت تیار رہنا چاہیے۔ اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ جنگ میں جب لوگوں نے ملک کے اندرونی محاذ کو مضبوط بنایا تو اس سے نہ صرف شہری نقصانات کم ہوئے، بلکہ سرحدوں پر موجود فوج کو بھی بہت تقویت ملی۔ اس کے برعکس جب مقامی آبادی کا حوصلہ پست ہوا تو فوجی قوت کو بھی ٹھیس لگی اور دشمن اپنے عزائم میں کامیاب ہوگیا۔ اس مقصد کےلیے ضروری ہے کہ ملک کے بیرونی اور اندرونی دفاع کی پالیسیاں مضبوط اور ہم آہنگ ہوں، تاکہ بیرونی قوت کے حملہ کی صورت میں ممکنہ نقصانات کو کم کیا جاسکے۔

جب امریکہ نے ہیروشیما اور ناگاساکی پر بم گرائے تو لاکھوں لوگ صرف اس وجہ سے مارے گئے کہ جنگ کی صورت میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلیے ان کی تربیت نہیں کی گئی تھی۔ اس دوران زخمیوں کی کثیر تعداد ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئی اور تربیت یافتہ رضا کار نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں خوراک کی سپلائی اور فوج کو اسلحہ کی ترسیل کا نظام بے کار ہوگیا۔ جنگ کے اختتام پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے شہریوں کی تربیت کی اشد ضرورت محسوس کی گئی اور کئی ممالک میں اس مقصد کےلیے شہری دفاع کے ادارے قائم کیے گئے جو جنگ اور امن کے دوران پیش آنے والے حادثات اور ناگہانی آفات سے نمٹنے کےلیے شہریوں کی تربیت کرنے لگے۔

قائد اعظم محمد علی جناح شہری دفاع کی تربیت کی اہمیت سے آگاہ تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے حکم پر ان کے دوست سید یاسر حسین جعفری نے یکم جنوری 1930ء میں نظام اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی جس کے سرپرست اعلیٰ قائد اعظم خود، اور پہلے چیف اسکاؤٹ نواب بہادر یار جنگ تھے۔ اس تنظیم کا مقصد ہندوؤں کی تنظیم سیوا سمتی اور انگریزوں کی بوائے اسکاؤٹس کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مسلمان نوجوانوں کی تربیت کرنا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد بھی ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اسکاؤٹنگ اور سول ڈیفنس کی تربیت دی جانے لگی جس میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ سرکاری اداروں کے ملازمین کو بھی ابتدائی طبی امداد، بم ڈسپوزل، نشانہ بازی اور آگ پر قابو پانے کی ٹریننگ دی جاتی تھی۔ حکومتی سطح پر 1951ء میں محکمہ شہری دفاع کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے زیر اہتمام لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور مظفرآباد میں مختلف تربیتی کورسز کرائے جانے لگے۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران جو لوگ سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر تھے، ان کی بحفاظت منتقلی پاک فوج کے لیے سب سے بڑا مسئلہ تھا۔

اس معاملہ میں مقامی نوجوانوں کی ٹیموں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہ صرف شہریوں کی بحفاظت منتقلی کو یقینی بنایا، بلکہ اندرونِ شہر لوگوں کا حوصلہ بلند کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ 1970 کی دہائی میں کالج کے طلبہ کےلیے این سی سی اور طالبات کےلیے ویمن گارڈ کی ٹریننگ شروع کی گئی جس کے خاطرخواہ نتائج حاصل ہوئے۔ نوجوانوں کو نیم فوجی تربیت دینے کا یہ سلسلہ 1997 میں باقاعدہ طور پر ختم کر دیا گیا، لیکن اس کے باوجود زریں عمار جعفری، لیفٹیننٹ (ر) غازی ایاز خان، حکیم لطف اللہ، عبدالخالق شاکر، سردار عبدالمنان خلجی، ملک رسول بخش، تنویر علوی، رانا شوکت محمود، حافظ اللہ بخش ملک اور عبدالرحمٰن ناصر جیسی سماجی شخصیات نے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوانوں کی اسکاؤٹس ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

موجودہ حالات میں پاکستان کو جہاں بیرونی جنگ کا خطرہ لاحق ہے، وہیں آئے روز اندرون ملک ہونے والی دہشت گردی اور قدرتی آفات و حادثات سے نمٹنے کےلیے شہریوں کی خصوصی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ماضی میں آنے والے زلزلے اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کےلیے افواج پاکستان کی مدد حاصل کی گئی۔ ملک کی بیرونی سرحدوں کی حفاظت، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ پاک آرمی کو قدرتی آفات سے متاثرہ شہریوں کی بحالی کی بھی اضافی ذمہ دار ی سونپ دی گئی ہے؛ حالانکہ یہ کام تربیت یافتہ رضاکاروں کے ذریعے آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ ہمارے تعلیمی ادارے دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ہیں، ایسے میں اسکاؤ ٹنگ اور شہری دفاع کی عملی تربیت طالب علموں کی زندگی کا حصہ بنانے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ مشکل وقت آنے پر تربیت یافتہ شہری ذاتی دفاع کے علاوہ ملک و قوم کی حفاظت کے فرائض بھی انجام دے سکیں۔

شہری دفاع کی تربیت نہ صرف جنگ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کےلیے ضروری ہے، بلکہ زمانہ امن میں اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ زلزلہ، سیلاب، طوفان، خشک سالی، ٹریفک حادثات، آگ لگنے اور صنعتی حادثات جیسے کئی مصائب سے نمٹنے کےلیے شہری دفاع کی تربیت اہمیت کی حامل ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں شہری دفاع کےلیے خطیر بجٹ مختص کیا جاتا ہے، اور نوجوانوں کےلیے اس تربیت کے حصو ل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں ادارہ شہری دفاع طویل عرصہ سے عملی طور پر غیر فعال ہوچکا ہے۔ سال میں ایک دفعہ شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی سطح پر فوٹو سیشن کی خاطرایک تقریب یا ریلی کے ذریعے سال بھر کی کاغذی کاروائی مکمل کر لی جاتی ہے، جبکہ عملی کارکردگی صفر ہے۔

دنیا بھر میں یکم مارچ کو شہری دفاع کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور پاکستان کے موجودہ حالات شہری دفاع کےلیے شہریوں کی منظم تربیت کرنے کے متقاضی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں شہری دفاع کے فروغ کےلیے طویل المیعاد حکمت عملی وضع کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ شہری دفاع کی تربیت ہر ایک پاکستانی کےلیے لازمی ہونی چاہیے، تاکہ وہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے بطریق احسن نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

اس مقصد کےلیے ادارہ شہری دفاع اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے اسکاؤٹنگ اور شہری دفاع کی تربیت کو ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قابلِ عمل بنانا ہوگا۔ اس مقصد کےلیے مختلف سماجی تنظیموں کے ذریعے تربیتی ورکشاپس اور عملی کلاسز کا انعقاد مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ شہری دفاع کی تربیت کو میٹرک کی سطح پر نصاب کا لازمی حصّہ قرار دے۔ اس ضمن میں میڈیا بھی اپنا فعال کردارادا کرسکتا ہے، تاکہ عوام میں شہری دفاع کے متعلق آگاہی اور شعور پیدا کیا جاسکے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post بھارتی جنگی جنون اور شہری دفاع کی تربیت appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TkL4jP

ڈرگ لائسنس کے اجرا پر تاحکم ثانی پابندی عائد

کراچی: محکمہ صحت نے ڈرگ لائسنس کے اجرا پرتا حکم ثانی پابندی عائدکردی، ڈرگ لائسنس برانچ کوڈائریکٹرجنرل صحت حیدرآباد منتقل کرنے کی تیاریاں کرلی ہے۔

سیکریٹری صحت نے لیٹرجاری کرتے ہوئے کہا ہے کراچی کے میڈیکل اسٹوروں کو ڈائریکٹر صحت کراچی سوک سینٹر سے جاری ڈرگ لائسنس کے اجرا پر فوری طورپر تاحکم ثانی پابندی عائدکرتے ہوئے 3مارچ کوسندھ کے تمام ڈرگ اور ڈویژنل ڈرگ انسپکٹروںکواپنے دفتر بھی طلب کرلیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکریٹری صحت اور حیدرآباد میں واقع ڈائریکٹرصحت جنرل کے درمیان میٹنگ کے بعدڈرگ لائسنس آفس کراچی سے حیدرآباد منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کے بعدکراچی کے میڈیکل اسٹوروںکے ڈرگ لائسنس اب حیدرآباد سے جاری کیے جائیں گے جس کی وجہ سے کراچی میں میڈیکل اسٹوروں اور دوائیں تیارکرنے والی کمپنیوں کواپنے ڈرگ لائسنس کے اجرا اورڈرگ لائسنس کی تجدیدکیلیے حیدرآباد جاناپڑے گا۔

صوبائی محکمہ صحت کے قیام کے بعد ہی سے کراچی کے میڈیکل اسٹوروںکے لیے ڈرگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ڈائریکٹرصحت کراچی ڈویژن ہی کے پاس ہے لیکن اچانک ڈرگ لائسنس آفس کراچی سے حیدرآباد منتقل کرنے کا عندیہ دیدیا گیا ، معیاد ختم ہونے والے لائسنسوں کی تجدید کاکام روک دیاگیا ہے۔

کراچی میں میڈیکل اسٹوروں کوجاری کیے جانے والے لائسنسوں کی تجدید اور نئے میڈیکل اسٹوروںکے لائسنسوں کیلیے دی جانے والی درخواستیں حیدرآباد منتقل کرنے کو بھی کہاگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے میڈیکل اسٹوروں کے مالکان نے سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹرجنرل صحت (ڈی جی)حیدرآباد سے شدیداحتجاج کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سے سیکریٹری کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔

میڈیکل اسٹورزکے ڈرگ لائسنس کی میعاد 2سال ہوتی ہے

میڈیکل اسٹوروں کو جاری کیے جانے والے ڈرگ لائسنس کی میعاد 2سال ہوتی ہے جس کے بعد ان لائسنسوںکی تجدید بھی کراچی کے ڈائریکٹر صحت کے دفتر سے کرانی ہوتی، اس وقت کراچی میں ہرماہ 2 سے ڈھائی سو ڈرگ لائسنسوں کی تجدیدکی درخواستیں کراچی کے ڈائریکٹرصحت کو موصول ہوتی ہیں جنھیں 15دن کے اندرریونیوکردیاکرکے ڈرگ لائسنس جاری کردیاجاتا ہے۔

The post ڈرگ لائسنس کے اجرا پر تاحکم ثانی پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T79zSc

واٹر بورڈ کا بل نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

کراچی: واٹر بورڈ نے بڑے پیما نے پرنا دہند گا ن کے خلا ف کارروائی کا فیصلہ کر لیا جب کہ کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیے ہیں۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ رہا ئشی صارفین سے ما ہا نہ 23 کر وڑ روپے کی بلنگ ہو تی ہے جبکہ کمرشل صارفین سے 40 سے 45 کر وڑ روپے کی ما ہا نہ ریکو ری کی جا تی ہے، اس طر ح مجموعی طور پر واٹر بورڈ 65کر وڑ روپے تک ریکو ری کی جا تی ہے گذشتہ دوسال سے نئے کنکشن پر پابندی عائد ہے ،نئے کنکشن کی مدمیں بھی واٹر بورڈ تین سے چار کروڑ روپے کی ما ہا نہ ریکو ری ہو تی تھی۔

واٹر بو رڈ کے ڈائریکٹر بلنگ محسن قائم خانی نے ایکسپریس سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد ثا قب کی ہدا یت پر شہر بھر میں واجبات ادا نہ کرنے والو ں کو نو ٹس جا ری کیے جار ہے ہیں، صارفین کی تعدا 3لاکھ 18ہز ار 5 سو 18 تھی تا ہم اب اس میں ریکارڈ اضا فہ ہوا اب بل ادا کر نے والے صارفین کی تعداد 3 لا کھ 44 ہزار اکیاون ہو گئی امکان ہے کہ ریکو ری 65سے بڑھ کر70کر وڑ روپے تک ہو جا ئے گی۔

ذرا ئع نے مزید بتایاکہ وزیر بلدیات 5 مارچ کو بڑے فیصلے کر یں گے۔

The post واٹر بورڈ کا بل نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IK97EN

عدالت نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

کراچی: اغوا برائے تاوان کے سنگین مقدمے میں تفتیشی افسر نے مدعی اور اغوا کاروں کے مابین موبائل ڈیٹا کو اہمیت ہی نہیں دی جب کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر ایکشن لیتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے اغوا ہونے والے 7 سالہ طفیل عبد الرحمن کے مقدمے کا فیصلہ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو سنایا ناقص تفتیش کی وجہ سے ملزمان بری ہوگئے، اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں پولیس کی روایتی تفتیش اور ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 16 کے جج نے تفتیشی افسر محمد اسماعیل کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ تفتیشی افسر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، عدالت نے واضح کیا کہ دہشت گردی ایکٹ میں ناقص تفتیش پر 2 سال کی سزا ہے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ناقص تفتیش کا فائدہ اغواکاروں کو ہوا، ملزمان پرویز علی عرف پارو اور عبدالشکور مشکوک تفتیش پر بری ہوئے۔

عدالت نے واضح کیا کہ تفتیشی افسر نے مدعی اور اغوا کاروں کے مابین موبائل ڈیٹا کو اہمیت نہیں دی، ملزمان اور مدعی کے موبائل ڈیٹا کو لیبارٹری نہ بھیج غفلت برتی گئی، تفتیشی افسر نے ایک ملزم عبدالشکورکی شناخت پریڈ نہیں کرائی، اغواکاروں کا ساتھی نثار احمد نہیں پکڑا گیا۔

ملزم پرویز علی عرف پارو مغوی کے والد سے 29 دسمبر 2017 سے 20 جنوری 2018 تک رابطے میں تھا، ملزم نے رابطہ گھوٹکی اور سکھر سے کیا جس کا ثبوت سی ڈی آڑ میں موجود ہے، 23 دنوں تک ملزم نے مغوی بچے کا والد کا اغوا کاروں سے رابطہ رہا لیکن پولیس نے ملزمان پکڑنے کی کوشش نہیں کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو گمراہ کیا اور بیان دیا کہ مغوی کو بندانی گوٹھ سندھ گورنمنٹ اسکول کے قریب ہاکس بے روڈ کے ایک مکان سے بازیاب کرایا اور ملزمان کو گرفتار کیا لیکن متعلقہ تھانے میں انٹری تک نہ کی مغوی بچے نے بیان میں کہا وہ ٹرین میں اپنے والد کے ساتھ آیا جس سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ بچہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کراچی سے نہیں ہوئی۔

شوکاز نوٹس میں عدالت نے استفسار کیا ہے کہ کیا اس مکان سے متعلق کوئی تحقیقات کی گئیں کہ مالک مکان کون ہے اس کا اغوا کاروں سے کیا لینا دینا ہے ملزمان جن اشخاص کی موبائل سمیں استعمال کررہے تھے وہ کون تھے اس حوالے سے بھی تفتیشی افسر نے کسی قسم کی کوئی تحقیقات کرنے کی کوشش تک نہیں کی، تفتیشی افسر نے جواب کے لیے مزید مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

The post عدالت نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EEvAiw

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EEvAiw

لاپتہ افراد کی بازیابی؛ محکمہ داخلہ، آئی جی، ڈی جی رینجرز و دیگر کو نوٹس

کراچی: ہائی کورٹ نے سے60 زائد لاپتہ افرادکی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو 60سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی،2گمشدہ بیٹوں کی ماں حسن بانو نے کمرہ عدالت میں آہ وبکا کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے حنیف اور سہیل کئی ماہ سے لاپتہ ہیں ،کوئی فریاد سننے والانہیں اس لیے انصاف کے لیے عدالت آئی ہوں، بہت تکلیف میں ہوں، ماں کے دل پر کیا گزرتی ہے کوئی نہیں جانتا، بیٹوں کو بازیاب کرایا جائے۔

لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی، عدالت نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی والے اگر لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگا سکتی تو سیشن کیوں کرتے ہیں؟عدالت نے ریمارکس دیے خدشہ ہے کہ  لوگوں کا اداروں سے اعتماد ہی نہ اٹھ جائے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، پولیس اور دیگر اداروں کی غفلت اور لاپرواہی برداشت سے باہر ہوتی جارہی ہے۔

عدالت نے تمام اداروں کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے مشترکہ کوششیں کرنے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کراکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے لاپتہ  افراد کی بازیابی سے متعلق نئی درخواستوں پر محکمہ داخلہ سندھ  آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیا۔

The post لاپتہ افراد کی بازیابی؛ محکمہ داخلہ، آئی جی، ڈی جی رینجرز و دیگر کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vrz2T5

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Svcb7n

بھارتی فورسز کا جھوٹ گھر سے ہی پکڑا گیا

نئی دہلی: بھارتی فورسز کا جھوٹ گھر سے ہی پکڑا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی پر ایک اینکر نے طیارے کا ٹکڑا دکھایااور اسے ایف 16 کا حصہ ثابت کرنے کی کوشش کی ۔اینکر نے کہا کہ یہ ایف سولہ کا ٹکڑا ہے جس سے پاکستان کا ایک دوسرا جھوٹ بھی سامنے آگیا ہے۔

اس کے جواب میں بھارتی تجزیہ کار جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بات درست نہیں ہے۔ انجن کا جو حصہ آپ دکھا رہے ہیں وہ مگ 21 کا ہے ایف سولہ کا نہیں ہے۔

The post بھارتی فورسز کا جھوٹ گھر سے ہی پکڑا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XuMBDe

سبزہ دماغی صحت کا محافظ بھی ہوتا ہے

لندن: فطرت اور سبزہ ہمارے لیے کتنا اہم ہے؟ اس کا اندازہ ایک نئی تحقیق سے لگایا جاسکتا ہے کہ جو بچے سرسبز درختوں اور پودوں والے علاقوں میں پروان چڑھتے ہیں وہ بڑے ہوکر دماغی طور پر مضبوط رہتے ہیں اور انہیں دماغی و نفسیاتی عارضے نہیں ہوتے۔

ڈنمارک کی آرہس یونیورسٹی کی سائنسداں پروفیسر کرسٹین اینگمین نے کہا ہے کہ سرسبز علاقے دماغی صحت کی حفاظت کرتے ہیں اور سرسبز علاقوں کی سیر اور رہائش اور دماغی بہتری کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔ خصوصاً بچوں کو یہ ماحول فراہم کیا جائے تو بلوغت پر ان دماغ توانا رہتا ہے۔

پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی سماجی مشکلات، آلودگی، شور اور روزمرہ زندگی کے تقاضوں سے عوام نفسیاتی طور پر ہلکان ہوتے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں ماحول کو فطرت سےقریب کرکے سرسبزوشاداب بنایا جائے تو اس سے عوام کی دماغی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتےہیں۔

اپنی تحقیق میں ماہرین نے 1985 سے 2013 تک سیٹلائٹ تصاویر سے کئی مقامات پر سبزے کو نوٹ کیا ہے اور لگ بھگ 9 لاکھ ایسے بچوں کی دماغی صحت کا جائزہ لیا ہے جو اس دوران سبزے کے قریب رہتے تھے یا اس سے دور رہائش پذیر تھے۔ اس کے بعد انہوں نے آبادی میں دماغی صحت کا مطالعہ کیا جس میں 16 مختلف دماغی و نفسیاتی عارضوں کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے اپنی تحقیق سے نتیجہ نکالا ہے کہ جو بچے سبزے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں ان میں جوانی یا ادھیڑ عمری میں دماغی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 55 فیصد تک کم ہوجاتا ہے ۔ اس کا موازنہ ان بچوں سے کیا گیا تھا جنہوں نے اپنا بچپن درختوں یا سبزے کے قریب نہیں گزارا تھا۔ یہ تحقیق پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسس میں شائع ہوئی ہے۔

اس اہم تحقیق کا ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ اگر کوئی بچہ دس برس تک اپنا وقت سبزے، باغات یا پارک وغیرہ کے قریب گزارتا ہے تو بڑا ہونے پر اس کے دماغ پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب یہ دورانیہ جتنا بڑھتا جائے گا اس کا اتنا ہی فائدہ ہوتا جائے گا۔

اس سے قبل یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ سرسبز علاقوں میں رہنے سے دل اور بلڈ پریشر کے امراض میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔

The post سبزہ دماغی صحت کا محافظ بھی ہوتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TnVUpd

صرف ایک طالب علم کےلیے بند اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

وایومنگ: امریکا سے ایک دلچسپ خبر آئی ہے جہاں صرف ایک طالبعلم کے لیے متروک اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر کے قریب ترین جو سرگرم اسکول ہے وہاں تک کار سے پہنچنے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ پھرسردیوں میں وہاں راستہ شدید دشوار گزار ہوجاتا ہے۔ ان خوفناک راستوں پر ایک بچے کا سفر تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے۔

اسی بنا پر امریکا کے دوردراز علاقے وایومِنگ میں ایک کے جی اسکول کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسے چلانے کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔ لیکن یہ سوا کروڑ روپے کی خطیر رقم صرف ایک بچے کے لیے خرچ کی جائے گی۔

وایومِنگ کا قانون ہے کہ اگر اکا دکا بچے بھی دوردراز علاقے میں رہتے ہوں تو ان کے لیے وہاں اسکول بنانا ضروری ہوجاتا ہے۔ سی این این کے مطابق اب البانی کاؤنٹی اسکول ڈسٹرکٹ نمبر ایک نے ایک منصوبہ درخواست کے ساتھ تیار کیا ہے جسے وایومنگ کے محکمہ تعلیم میں جمع کرایا جائے گا۔ اسکول کا نام کوزی ہولو ایلمینٹری اسکول ہے جو دس سال تک چلتا رہا تھا لیکن پھر طلباوطالبات نہ ہونے کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑگیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس کے اخراجات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ ایک استاد، سامان، اسکول کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے ایک سال میں ایک لاکھ ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ پہلے ایک بچے کا داخلہ متوقع ہے اور اس کے بعد ایک اور بچہ اس کنڈگارٹن کی عمر کو پہنچ جائے گا اور اسطرح اسکول میں دو طالبعلم ہوجائیں گے۔

The post صرف ایک طالب علم کےلیے بند اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H7FXNm

پاک فوج کے بھارتی پائلٹ سے سلوک نے بے حد متاثر کیا، سفیر ارجنٹائن

اسلام آباد: پاکستان میں متعین ارجنٹائن کے سفیر ایونسنوریچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے بھارتی پائلٹ کے ساتھ حسن سلوک نے بے حد متاثر کیا ہے۔

گزشتہ روز ارجنٹائن کے سفارت خانے کے اشتراک سے محفل موسیقی کے بعد ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں متعین ارجنٹائن کے سفیر ایونسنوریچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو جنگ کا میدان نہیں سجانا چاہیے، جنگ سے مسائل میں اضافہ ہوجائے گا۔

ایونسنوریچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کے بھارتی پائلٹ کے ساتھ حسن سلوک نے بے حد متاثر کیا ہے، ہمیں امن کے کوشش کرنی چاہیے، پاکستان اور بھارت کی عوام نے بہت سے قربانیاں دی ہیں۔

The post پاک فوج کے بھارتی پائلٹ سے سلوک نے بے حد متاثر کیا، سفیر ارجنٹائن appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GTj68N

اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

نیو یارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کےساتھ کئی سطحوں پر رابطے میں رہے ہیں ، دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ترجمان کے مطابق صدرجنرل ماریہ اسپنوزا نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روزمشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خیرسگالی کے طور پرگرفتارکئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کورہا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کودنیا بھر سراہا جارہا ہے۔

The post اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NE3cQs

کوریا میں راہ گیروں کی جان بچانے والی سڑک تیار

جنوبی کوریا: کوریا کے ماہرین نے رات کے وقت سڑک عبور کرنےوالا ایک نظام وضع کی ہے جو ایک جانب تو راہگیروں کی رہنمائی کرتا ہے تو دوسری جانب ڈرائیوروں کو اس امر سے خبردار کرتا ہے کہ کوئی سڑک عبور کررہا ہے۔

اس کے لیے ایک جانب تو ایپ بنائی گئی ہے، دوم روڈ پر ہلکی روشنی کی ایل ای ڈی لگائی گئی ہیں اور سوم برقی حرارتی کیمرے  بھی نصب کئے گیے ہیں۔ کوریا انسٹی ٹیوٹ آف سِول انجینیئرنگ اینڈ بلڈنگ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے یہ نظام تیار کیا ہے۔ اس میں تھرمل (حرارت محسوس کرنے والے) کیمرے کی مدد سے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ رات کے وقت کوئی سڑک عبور کررہا ہے۔ جیسے ہی کو روڈ عبور کرنے کی کوشش کرتا ہے تو سڑک عبور کرنے کی سیدھ میں ایل ای ڈی روشن ہوجاتی ہے۔

اس کے لیے سڑک عبور کرنے کی جگہ یا زیبرا کراسنگ پر ایل ای ڈی روشن ہوجاتی ہیں جو ڈرائیور کی نگاہوں کو متاثر نہیں کرتیں اور دیکھنے والوں کو 50 میٹر دور سے نظر آجاتی ہیں۔ جیسے ہی ڈرائیور 30 میٹر دور ہوتا ہے زمین پر لگی بتیاں جلنے بجھنے لگتی ہیں اور ساتھ  ہی ایک برقی اشارہ بھی روشن ہوجاتا ہے جو ایل ای ڈی نظرانداز کرنے کی صورت میں بھی نمایاں دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب پیدل افراد کو یہ روڈ تین طریقوں سے خبردار کرتا ہے۔ اگر گاڑی کی رفتار دس کلومیٹر فی گھنٹہ ہو تو یہ ایک الیکٹرانک بورڈ سے عبور کرنے والے کو خبردار کرتا ہے۔ دوم یہ الارم بھی جاتا ہے اور راہگیر کی ایپ میں تھرتھراہٹ شروع ہوجاتی ہے۔

تجرباتی طور پر اسے 1000 کاروں کے لیے آزمایا گیا تو 84 فیصد ڈرائیور محتاط ہوکر آہستہ ہوگئے۔ اس لحاظ سے یہ نظام بہت مؤثر ثابت ہوسکتا ہے ۔

The post کوریا میں راہ گیروں کی جان بچانے والی سڑک تیار appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Xw62LD

رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو بینک کھاتے کھولنے کی مشروط اجازت

کراچی: حکومت نے منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کی روک تھام کیلیے پاکستان میں 3 دہائیوں سے مقیم رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو بینک کھاتے کھولنے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس ضمن میں بینکوں کیلیے سرکلر جاری کردیا ہے جس کے تحت پاکستان میں رہنے والے صرف ان افغان پناہ گزینوں کو مقامی بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس نادرا کی رجسٹریشن کا ثبوت ہوگا۔ اس سلسلے میں نادرا نے قومی شناختی کارڈکی تصدیق کی طرز پر افغان پناہ گزینوںکے رجسٹریشن کارڈزکی بھی تصدیق کے لیے بائیومیٹرک سروس متعارف کرادی ہے۔

بینکنگ سیکٹر کے باخبرذرائع کا کہناہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نادرامیں رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں بینک کھاتے کی سہولت دینے کے نتیجے میں آئندہ چند ماہ کے دوران 50ہزار سے ایک لاکھ بینک کھاتے کھلنے کے امکانات ہیں کیونکہ اقوام متحدہ کی یواین ایچ سی آرکے مطابق پاکستان میں14لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزین مقیم ہیں۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرزبیرموتی والا نے حکومت کے اس اقدام کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب حوالہ اور ہنڈی سسٹم کی حوصلہ شکنی ہوگی چونکہ پاکستان میں3دہائیوں سے مقیم افغان پناہ گزینوں کے خاندان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ساتھ کنسٹرکشن انڈسٹری، پلاسٹک ری سائیکلنگ اور کنسٹرکشن مٹیریلزکی سپلائی کے کاروبارسے وابستہ ہیں اس لیے اب وہ بینکوں کے ذریعے کاروباری ٹرانزیکشنز کریںگے اور ازخود پاکستان کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوجائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق نادرا حکام نے افغان مہاجرین کو رجسٹریشن ثبوت کارڈز (پی اوآر) فراہم کرنے کیلیے بائیومیٹرک کا عمل مکمل کرلیا ہے لہٰذا تمام شیڈول بینکوںکو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ نادرا رجسٹریشن کارڈز کے حامل افغان مہاجرین کے نادرا سے بائیومیٹرک کی تصدیق کے بعد بینک اکاؤنٹس کھولے جاسکتے ہیں۔

The post رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو بینک کھاتے کھولنے کی مشروط اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SBfObQ

بھارت کو اوآئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو او آئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اوراوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تونہیں جائیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہوگی، بھارت نے فضائی حدود کے خلاف ورزی کرکے پاکستان میں بم گرائے، بھارت نے دراندازی سے یواین چارٹراورعالمی قوانین کے خلاف ورزی کی، بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا توصورتحال کافی سنجیدہ تھی، بھارتی پائلٹ کورہا کرنے سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان صورتحال بگاڑنا چاہتا ہے نہ جنگی کیفیت پیدا کرنا، پاکستان نے بھارت کوامن کیلیے متوازن پیش کش کی ہے، وزیراعظم نے پلوامہ واقعے کی تحقیقات کیلیے بھی تعاون کی پیش کش کی، افغانستان میں 17 سالہ جنگ کاخاتمہ اورامن چاہتے ہیں، پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف دہشتگردی کیلیےاستعمال نہیں کرنے دیں گے، بھارت شواہد دے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے نریندرمودی بھارت میں پوزیشن کمزورہونے کے ڈرسے کترارہے ہیں، پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کافی عرصے بعد ایک پیج پرہے، پومپیواورزلمے خلیل زاد نے کہا پاکستان افغان امن عمل میں مثبت کرداراداکررہا ہے جو خوش آئند ہے۔ بھارت کواوآئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تونہیں جائیں گے، بھارت جب اورجہاں کہے پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے جب کہ روس نے پاک بھارت مذاکرات کیلیے ثالثی اورمیزبانی کی پیش کش کی۔

The post بھارت کو اوآئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VtKqxL

برطانیہ کی شہریوں کے پاکستان اور بھارت جانے کی ممانعت

اسلام آباد:  برطانیہ کی پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے باعث برطانوی شہریت کے حامل پاکستانیوں اور بھارتیوں کو اپنے آبائی ملکوں میں جانے سے منع کردیا ہے۔

برطانیہ نے برطانوی شہریت کے حامل پاکستانی اور بھارتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے ایئرپورٹس ہائی الرٹ پر ہیں، کسی بھی لمحے جنگ ہوسکتی ہے لہٰذا حالات سازگار ہونے تک وہاں نہ جائیں۔

برطانوی وزارت خارجہ اور ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے انگلینڈ کے تمام ٹریول ایجنٹس سے کہا گیاہے کہ پاکستان اور بھارت کے حالات کشیدہ ہیں، ان ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے ٹکٹ جاری نہ کیے جائیں۔

The post برطانیہ کی شہریوں کے پاکستان اور بھارت جانے کی ممانعت appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Nzz2O5

پاک فوج کے بھارتی پائلٹ سے سلوک نے بے حد متاثر کیا، سفیر ارجنٹائن

اسلام آباد: پاکستان میں متعین ارجنٹائن کے سفیر ایونسنوریچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے بھارتی پائلٹ کے ساتھ حسن سلوک نے بے حد متاثر کیا ہے۔

گزشتہ روز ارجنٹائن کے سفارت خانے کے اشتراک سے محفل موسیقی کے بعد ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں متعین ارجنٹائن کے سفیر ایونسنوریچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو جنگ کا میدان نہیں سجانا چاہیے، جنگ سے مسائل میں اضافہ ہوجائے گا۔

ایونسنوریچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کے بھارتی پائلٹ کے ساتھ حسن سلوک نے بے حد متاثر کیا ہے، ہمیں امن کے کوشش کرنی چاہیے، پاکستان اور بھارت کی عوام نے بہت سے قربانیاں دی ہیں۔

The post پاک فوج کے بھارتی پائلٹ سے سلوک نے بے حد متاثر کیا، سفیر ارجنٹائن appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GTj68N

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...