Urdu news

Thursday, 28 February 2019

کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ / ژوب: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں آنے والے 4.5 شدت کے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

The post کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TnwZC6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...