Urdu news

Thursday, 28 February 2019

بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے، میر واعظ

 سری نگر: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اپنی ٹویٹ میں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی سے دنیا بھر میں امن کا پیغام جائے گا۔

حریت رہنما نے امید ظاہر کی کہ دوسری جانب سے بھی عمران خان کے فیصلے کو سراہا جائے گا، اس فیصلے سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے اور کشمیر کے تنازع کے پُر امن حل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں بھی پاکستان کے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے اور کشمیری پاکستان کی امن کی خواہش سے خطے میں دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کے لیے امید افزا ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے خطاب میں امن کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جسے مقامی اور عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

The post بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے، میر واعظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ECSjeN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...