Urdu news

Thursday, 28 February 2019

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری؛ وینا ملک نے بھارتی اداکارہ کو خاموش کرادیا

 لاہور: بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر واویلا کرنے والی بھارتی اداکارہ کو وینا ملک نے کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بھارت کے گرفتار پائلٹ کی تصویر ٹویٹر پرشیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ ’ابھی ابھی تو آئے ہو، اب آپ کی اچھی مہمان نوازی ہوگی‘۔

وینا ملک کی یہ ٹوئٹ جنگی جنون میں سوار بھارتیوں کو پسند نہ آئی اور خاصی تنقید کرنے لگے، وینا کی یہ ٹوئٹ خاص کر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے تن بدن میں آگ بھڑکا گئی جس پر انہوں نے الٹا وینا ملک پر تنقید کرنا شروع کردی اور کہا کہ وینا جی آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ بیمار مائنڈ سیٹ کی حامل ہیں، گرفتار پائلٹ ہمارا ہیرو ہے۔

سوارا بھاسکر کے اس بیان پر وینا ملک نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اب تک اُس گرفتار پائلٹ کے ساتھ ویسا برتاؤ نہیں کیا جس کا وہ حق دار ہے بلکہ ہم نے تو اُس کے ساتھ وہ رویہ رکھا ہے جیسے ہم خود ہیں باقار، بالغ نظراور اب سے تمام شرم آپ لوگوں کے لیے ہے۔

وینا ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں گرفتار پائلٹ کی تصویر اور مونچھوں کے مخلتف انداز کی تصاویر بھی شیئرز کیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اس طرح کی مونچھیں اس سے قبل میں نے کبھی نہیں دیکھیں۔

The post بھارتی پائلٹ کی گرفتاری؛ وینا ملک نے بھارتی اداکارہ کو خاموش کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T4PSuo

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...