راولاکوٹ / مظفرآباد: راولاکوٹ پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2بھائیوں سمیت 6شہری زخمی ،کئی مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ اور درجنوں مویشی بھی مارے گئے۔
پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب ملنے کے بعد بھی بھارتی فوج کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، پونچھ سیکٹر میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے کے ساتھ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، پاک فوج بھی دشن کی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دے رہی ہے۔
راولا کوٹ میں ایلیمنٹری بورڈ پونچھ کے پانچویں اورآٹھویں کے آج ہونے والے پرچہ جات ملتوی اورسرحدی علاقوں میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارے چار روزکے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
ادھر مظفرآباد سے کنٹرول لائن کشیدہ صورت حال کی پیش نظر آزاد حکومت نے زیرو لائن سے آبادیوں کو منتقل کرنا شروع کردیا۔
The post بھارتی جارحیت جاری، پونچھ سیکٹر میں 6 شہری زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Szk4bC
No comments:
Post a Comment