اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر بذریعہ واہگہ بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھے نندن کوآج سہ پہر بذریعہ واہگہ بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق حکومت پاکستان سے جواب کے منتظرہیں، بھارتی ہائی کمشن نے پائلٹ کے سفری دستاویزات مکمل کر لئے ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو امن کےفروغ کیلیے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو 27 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
The post بھارتی پائلٹ کو آج شام واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VrhypZ
No comments:
Post a Comment