حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
اپنے دل و دماغ پر فضول خیالات کو قبضہ نہ کرنے دیجئے، کوئی شخص فریب محبت دینے کی کوشش کر سکتا ہے اس کی باتوں میں نہ آیئے ورنہ آپ کہیں کے نہ رہیں گے، جذباتیت کا مظاہرہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی
آپ خود کو نہیں بدل پائے اور اب تک لاحاصل ’’سوچوں‘‘ کے دائروں میں ہی مقید ہیں تو اسے ہم آپکی ذاتی غلطی اور بدنصیبی کہیں گے، پرانی کاروباری سکیموں کو نئے سرے سے عملی شکل دینے کی کوشش کیجئے۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون
کاروبار میں لگانے کیلئے کہیں نہ کہیں سے تھوڑی سی کوشش کے بعد سرمایہ بھی فراہم ہو سکتا ہے چنانچہ اگر آپ نے پورے یقین و اعتماد کیساتھ خود کو ابھارنے کی کوشش کر ڈالی تو پھر وقت آپ کا ساتھ دے سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
بنا بنایا کھیل بگڑ سکتا ہے، اپنی سوچ اور فیصلے بدل دیں آپ کی غلط سوچ ہی آپ کے معاملات مزید خراب کر سکتی ہے، گھریلو حالات بھی قدرے الجھ سکتے ہیں، اس سلسلے میں احتیاط برتنے کی کوشش کیجئے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
چند قریبی عزیز حسب سابق آپ کے شریک حیات کو غلط راہوں پر لے جانے کی کوشش کر سکتے ہیں، آپ انتہائی ٹھنڈے دل و دماغ کے تحت حالات کا رخ بدلنے کی کوشش کیجئے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
ملازمت نو کے حصول کی کوشش بار آور ثابت ہو سکتی ہے، آمدنی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ہر کام کے سلسلے میں مکمل احتیاط رکھتے ہوئے قدم آگے بڑھائیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
چند دیرینہ مخالف اپنے کسی مطلب کی خاطر اچانک آپ کے قریب آ سکتے ہیں ان سے بچنے کی کوشش ضرور کریں ورنہ خاصا بڑا نقصان ہو سکتا ہے خود کو قابو میں رکھیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر
ایسے افراد کو بھی سر اٹھانے کا موقعہ مل سکتا ہے جو کبھی آپ سے آنکھ ملا کر بات کرنے کی ہمت نہیں کر سکتے تھے، بہرحال گزشتہ راہ صلوٰۃ آئندہ راہ احتیاط کے مقولے پر عمل کریں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ ہر شخص کو بلا سوچے سمجھے ہر قسم کے مشورے نہ دیا کریں یقینا آپ کی نیت میں کسی کے بارے میں برائی نہیں ہوتی لیکن یہ بھی تو سچ ہے کہ آپ کے مشورے سب ہی کیلئے بہتر ثابت نہیں ہو سکتے ہیں۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری
اپنے مزاج کو کسی بھی مرحلے پر سخت نہ کریں مخالفین سے نہ الجھیں بلکہ کوشش کریں کہ اختلافات کسی نہ کسی طرح ختم ہی ہو جائیں کسی غیر ملکی فرم کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے پرخلوص مشوروں پر عمل پیرا ہو کر اپنے گھر کی فضا کو انتہائی خوشگوار بنا لیا ہے یہ عرصہ آپ سے گھریلو مسائل کے سلسلے میں بہت زیادہ تعاون کر سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
بسلسلہ تعلیم بہت زیادہ محنت و جدوجہد کرنا پڑ سکتی ہے، قریبی عزیزوں کے ساتھ بھی تعلقات خاصے مضبوط ہو سکتے ہیں، رہائش کا مسئلہ مزید الجھ سکتا ہے۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9
No comments:
Post a Comment