Urdu news

Thursday, 28 February 2019

عمران خان کی مودی سے 3 بار رابطے کی کوشش، مثبت جواب نہ ملا

اسلام آباد / لاہور: گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیاجائیگا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کیلیے بھارتی وزیراعظم ہاؤس کو پیغام بھیجا گیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

گزشتہ روز بھی ٹیلیفون رابطے کی تین بارکوشش کی گئی مگربات نہ ہو سکی۔ ٹیلیفون رابطہ ہونے پر وزیراعظم اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کوبھارتی پائلٹ ابھنندن کی رہائی کے فیصلے سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔

 

The post عمران خان کی مودی سے 3 بار رابطے کی کوشش، مثبت جواب نہ ملا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XxOmQ7

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...