Urdu news

Monday, 29 April 2019

بلوچستان میں جلدی بیماری لیشمینیا كے پھیلنے كا انكشاف

کوئٹہ: بلوچستان میں ریت كی مكھی كے کاٹنے سے جلدی بیماری لیشمینیا كے پھیلنے كا انكشاف ہوا ہے۔

لیشمینیا ریت كی مكھی كے كاٹنے سے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے جس سے جسم كے كھلے حصوں  پر سرخ نشان بن جاتے ہیں، پوری دُنیا میں ہر سال 60 لاكھ مریض اس بیماری میں مبتلا ہوتےہیں، ایم ایس ایف نے پورے پاكستان میں  گزشتہ سال 5 ہزار مریضوں كو علاج كی سہولت دی۔

ایم ایس ایف تنظیم كے صوبے میں تین مراكز كے اندر 738 مریضوں كا علاج جاری ہے اور یہ تنظیم 2019ء كے آغاز سے اب تک 1778 مریضوں كو مفت علاج كی سہولت فراہم كرچكی ہے۔

ایم ایس ایف كے پروجیكٹ كوآرڈی نیٹر طلحہ محمد نے پریس كلب میں صحافیوں سے بات چیت كرتے ہوئے كہا كہ ایم ایس ایف اپنے طبی اقدامات جیسے جلدی مرض كے مریضوں  كو علاج فراہم كرنا، محفوظ اور مؤثر ادویات كی مسلسل فراہمی كو یقینی بنانا، مریضوں  كو نفسیاتی اُمور پر مشاورت دینا اور اس بیمار كے علاج اور روک تھام كے بارے میں شعور اُجاگر كرنے كے ذریعے شعبہ صحت كی معاونت كررہی ہے۔

انہوں نے بتایا كہ ہم مریضوں  كو ضروریات كے مطابق معیاری اور سستی ادویات كی فراہمی پر زور دیتے ہیں، ساتھ ساتھ اس مرض كی روک تھام كیلئے وسیع پیمانے پر آگاہی پھیلانے اور اس كے علاج كے متبادل طریقوں  پر تحقیق كرنے كی ضرورت ہے۔

The post بلوچستان میں جلدی بیماری لیشمینیا كے پھیلنے كا انكشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2vq2Zbj

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...