Urdu news

Monday, 30 December 2019

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

کراچی: کمشنر کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی۔

کمشنر کراچی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ڈبل سواری پر پابندی ختم کی جارہی ہے تاہم اسلحہ کی نمائش، آتش گیر مواد رکھنے اور ون ویلنگ پر پابندی جاری رہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری نئے سال کا جشن ذمہ داری کے ساتھ اور مہذب انداز میں منائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی اورسی ویو پر کنٹینر لگانے سے انتظامیہ کو سختی سے منع کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کرا چی اور پولیس چیف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی طریقے سے بھی تنگ نہیں کیا جائے، یہ شہر آپ کا ہے اس کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اسلحہ اور نشہ آور اشیاء کا استعمال نہیں کیا جائے، کسی سے بھی بتمیزی کرنا ناقبل برداشت ہوگا، یہ سی ویو آپ کا ہے عزت، محبت اور قانون کے احترام سے نئے سال کی خوشیاں منائیں، امید ہے کہ 2020 سندھ کی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZHZHhY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...